بعض فتنہ پرداز اور مغرب زدہ ذہنیت کے حامل میلاد مصطفی ﷺ منانے کو ناجائز قرار دیتے ہیں حالانکہ ربط رسالت کے لیے حضور ﷺ کی آمد کے موقع پر اہل اسلام جس قدر جذبوں کا اظہار کریں کم ہے.
#عالمی_میلاد_کانفرنس@TahirulQadri@MinhajulQuran
حضور ﷺ کی ولادت کا دن امت مسلمہ کے لئے یوم عید ہے۔ عید کی دو قسمیں ہوتی ہیں۔ ایک ہے عید شرعی اور عید واجب اور دوسری عید فرحت، عید مسرت اور عید تشکر ہے۔ یہ مستحب اور مستحسن ہوتی ہے۔
#عالمی_میلاد_کانفرنس@TahirulQadri@MinhajulQuran
حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ حدیث کے راوی ہیں کہ حضور ﷺ نے جمعہ کے دن کے بارے میں فرمایا:
يوم عيد جعله الله للمسلمين
(سنن ابن ماجه ج1، ص349، حديث1098)
’’اللہ نے اسے مسلمانوں کے لئے عید مقرر کیا ہے‘‘
#عالمی_میلاد_کانفرنس@TahirulQadri@MinhajulQuran
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عید میلادالنبی ﷺ کو عید فرحت، عید مسرت اور عید تشکر کا نام دیا اور عیدالفطر اور عیدالاضحی, عید شرعی ہیں اور واجب ہیں۔
#عالمی_میلاد_کانفرنس@TahirulQadri@MinhajulQuran
کل جمعوں اور کل افضل دنوں کی فضیلتیں یوم میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فضیلت پر قربان ہوجاتی ہیں۔ آپ اس میلاد پاک کی خوشیاں منارہے ہیں۔
#عالمی_میلاد_کانفرنس@TahirulQadri@MinhajulQuran
وما من احد يسلم علی الا رد الله علی روحي حتی ارد عليه السلام
(سنن ابو داؤد، ج2، ص175: 2041)
مشرق سے مغرب تک اس کائنات میں کوئی شخص ایسا نہیں جو مجھ پر سلام پڑھے اور میں اس کا جواب نہ دوں
#عالمی_میلاد_کانفرنس@TahirulQadri@MinhajulQuran
آپ ﷺ نبوت و رسالت کے سب سے اعلیٰ و ارفع مقام پر فائز دکھائی دیتے ہیں۔ نبوت و رسالت کے تمام تر درجات، کمالات، معجزات اور فضائل جو مختلف انبیاء کرام کو اللہ تعالیٰ نے عطا کیے وہ سب آپ میں بدرجہ اتم پائے جاتے ہیں
#عالمی_میلاد_کانفرنس@TahirulQadri@MinhajulQuran