فرمان حق تعالی ہے:-
" اور وہ نہیں پاتے اس کے علم سے مگر جتنا وہ ان پر کھولنا چاہتا ہے یعنی وہ انبیاء اور اولیاء ہیں جنہیں وہ اپنے علم سے نوازتا ہے-"
سرالاسرار
ص نمبر 163
https://t.co/4H7hTtytjK
https://t.co/e1XAjZsYEp
#SayingsOfSultanBahoo
2 ۔ جب طالب تصوّرِ اِسمَ اللّٰه ذات کے ذریعے وجود کے اندر باطن میں جھانکتا ہے تو مشاھدہ جمالِ الٰہی کا متلاشی ہو جاتا ہے ۔
نور الھدیٰ
صفحہ : ۲
https://t.co/tjcpMHnBJ7
https://t.co/POFOOtv216
شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی جانب سے لاہور کو 2026–27 کے لیے سیاحتی و ثقافتی دارالحکومت قرار دیا جانا اس شہرِ کی صدیوں پر محیط تہذیبی عظمت، تاریخی وقار اور ثقافتی ثروت کا بین الاقوامی اعتراف ہے۔
لاہور محض ایک شہر نہیں بلکہ تہذیبوں کے باہمی امتزاج، مذہبی و ثقافتی رواداری اور پُرامن بقائے باہمی کی ایک زندہ علامت ہے۔ شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد اور عہدِ مغلیہ کے عظیم الشان آثار سے لے کر حضرت داتا گنج بخشؒ کے روحانی فیضان اور حکیم الامت علامہ محمد اقبالؒ کے فکری ورثے تک، یہ شہر ہماری قومی شناخت اور تاریخی تسلسل کا امین ہے۔
یہ اعزاز ہم پر ذمہ داری بھی عائد کرتا ہے کہ اپنے روحانی، تاریخی اور ثقافتی ورثے کی نہ صرف حفاظت و احیاء کریں بلکہ مؤثر ثقافتی سفارت کاری کے ذریعے پاکستان کے حقیقی، مہذب اور پُرامن تشخص کو دنیا کے سامنے مزید نمایاں کریں۔
لاہور کی عظمت، دراصل پاکستان کی تہذیبی عظمت کا استعارہ ہے۔
#Lahore #SCO
@GovtofPakistan
یومِ دفاع و شہدائے پاکستان ہمیں دفاعِ وطن کے لیے افواجِ پاکستان کے شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ یہ دن جرأت و شجاعت، قومی وحدت اور عزمِ مصمم کی درخشاں علامت ہے۔
اللہ تعالیٰ شہدائے وطن کے درجات بلند فرمائے اور مملکتِ خداداد پاکستان کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔
#یوم_دفاع
#پاکستان
۱۵ ستمبر — یومِ الحاقِ جوناگڑھ
آج ہی کے تاریخ ساز دن، ۱۹۴۷ء میں بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے، بحیثیت گورنر جنرلِ پاکستان، نوابِ جوناگڑھ محمد مہابت خانجی سوم کی پیش کردہ دستاویزِ الحاق پر اپنے تاریخی دستخط ثبت فرمائے؛ یوں ریاستِ جوناگڑھ کا مملکتِ خداداد پاکستان سے قانونی اور باضابطہ الحاق پایۂ تکمیل کو پہنچا۔ جوناگڑھ، پاکستان سے الحاق کرنے والی پہلی شاہی ریاست قرار پائی۔
یہ محض ایک سیاسی فیصلہ نہیں بلکہ نوابِ جوناگڑھ، بانیانِ پاکستان اور مسلمانانِ کاٹھیاواڑ کے مشترکہ نصب العین کی تاریخی تکمیل تھی۔
بھارت کا غیرقانونی اور غاصبانہ قبضہ نہ تاریخ کے نوشتے کو مٹا سکتا ہے اور نہ حق و قانون کی اس مسلمہ حقیقت کو تبدیل کرسکتا ہے۔
جوناگڑھ کل بھی پاکستان تھا، آج بھی پاکستان ہے اور ہمیشہ پاکستان رہے گا۔ پاکستان اپنے اس جائز، تاریخی اور قانونی حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا۔
#یوم_الحاق_جوناگڑھ
#جوناگڑھ_پاکستان_ہے
الحمدللہ، پاکستان فاتح، پاکستان ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی! 🇵🇰🏆
سلطنتِ عمان میں منعقدہ ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں قومی ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے مجموعی پہلی پوزیشن حاصل کی اور شاندار انداز میں ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا، پوری ٹیم، آفیشلز اور معاون عملے کو مبارکباد۔
اس تاریخی فتح کے دو درخشاں ستارے:
محمد صغیر زرگر
تلوار کے انفرادی مقابلے میں گولڈ میڈل، جبکہ مجموعی انفرادی مقابلوں میں سلور میڈل اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔
ٹورنامنٹ کے ہیرو، پاکستان کے لیجنڈری کھلاڑی:
The Golden Legend
Tasawwar Abbas Lak
تصور عباس لک نے آخری روز فولادی اعصاب، بے مثال مہارت اور ناقابلِ شکست جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین انتہائی مشکل مقابلوں میں گولڈ میڈلز اپنے نام کیے:
Ring and Peg، Lemon Slicing ،Relay ( Single Line
انہوں نے مجموعی مقابلوں میں بھی گولڈ میڈل جیت کر ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔
یہ فتح ان کے عظیم الشان سفر کا تسلسل ہے۔ اس سے قبل بھی وہ سوڈان ورلڈ کپ کوالیفائرز اور جنوبی افریقہ میں منعقدہ ورلڈ کپ میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کر چکے ہیں۔
یہ محض میڈلز کی جیت نہیں، یہ سبز ہلالی پرچم کی سربلندی، قومی وقار کی فتح اور عالمی میدان میں پاکستان ٹینٹ پیگنگ کی بڑھتی ہوئی طاقت کا اعلان ہے۔
اس موقع پر میں ٹورنامنٹ میں شریک دیگر ممالک کی عمدہ کارکردگی کو بھی سراہتا ہوں۔ میزبان عمان کی ٹیم کو سلور میڈل جیتنے اور ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
اس شاندار اور کامیاب انعقاد پر دونوں منتظم اداروں
International Tent Pegging Federation
Oman Equestrian Federation
کو بھی دلی مبارکباد:
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
#Pakistan #TentPegging #TeamPakistan #Oman #ITPF #TheGoldenLegend #TasawwarAbbasLak #TeamSultan

مسقط میں نیزہ بازی کے عالمی کپ کے کوالیفائنگ مقابلوں کے موقع پر سلطنتِ عمان میں پاکستان کے سفیر، جناب نوید صفدر بخاری کی جانب سے منعقدہ پُروقار ظہرانے میں شرکت باعثِ اعزاز رہی۔
اس تقریب میں بین الاقوامی ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن کے صدر، عزت مآب شیخ محمد عیسیٰ الفیروز، پاکستان کی قومی ٹیم کے اراکین، اور معزز مہمانان جناب عبداللہ البلوشی اور جناب خالد القرینی نے بھی شرکت کی
شاندار میزبانی اور پُرتپاک خیرمقدم پر ہم سفیرِ محترم اور تجارتی اتاشی جناب عشرت حسین بھٹی کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ ایسی باوقار تقریبات پاکستان اور سلطنتِ عمان کے درمیان دیرینہ دوستی، باہمی احترام اور کھیلوں کے ذریعے سفارت کاری کے روشن جذبے کی خوبصورت عکاس ہیں۔ 🇵🇰🤝🇴🇲
برادر اسلامی ممالک پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خوش آئند اور اہم پیش رفت ہے، جو باہمی دفاعی تعاون اور اجتماعی دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط کرے گا۔
خطے کی بدلتی صورتحال اور مسلم دنیا کو درپیش سلامتی کے چیلنجز کے تناظر میں امید ہے کہ یہ تاریخی معاہدہ امتِ مسلمہ کے اتحاد، یکجہتی، امن اور اجتماعی سلامتی کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
🇵🇰 🇸🇦 🇹🇷
#MakkahDefenceAgreement
#PakistanSaudiTürkiye
@RTErdogan@KSAmofaEN@GovtofPakistan
فرمایا گیا ہے:-
" کہ کتنے ہی روزہ دار ایسے ہیں جو افطار کرنے والے ہیں اور کتنے ہی افطار کرنے والے ہیں جو افطاری کے باوجود روزے سے ہوتے ہیں یعنی وہ اپنے اعضاء کو مناہی (شریعت میں ممنوعہ باتوں) اور لوگوں کو دکھ دینے سے باز رکھتے ہیں-"
سرالاسرار
ص نمبر 153
https://t.co/DHYmzWouEU