رسول الله ﷺ نے فرمایا:
ہر مسلمان پر (دوسرے) مسلمان کا خون، مال، اور عزت حرام ہیں.
مسلم 6541
(بخاری 1739؛ ابن ماجہ 3055؛ ترمذی 2159، 3087؛ مسند احمد 11099، 11105؛ مسلم 4383)
حدیث قدسی: الله تعالیٰ فرماتا ہے:
جس نے میرے کسی ولی سے دشمنی کی اسے میری طرف سے اعلان جنگ ہے.
اور میرا بندا جن جن عبادات کے ذریعے میرا قرب حاصل کرتا ہے ان میں سے وہ عبادت مجھے بہت محبوب ہے جو میں نے اس پر "فرض" کی ہے (جیسے نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ).
بخاری 6502
(مشکوٰۃ 2266)
نبی ﷺ نے فرمایا:
ہر ایک تسبیح (سبحان الله کہنا) صدقہ ہے،
ہر ایک تمحید (الحمد لله کہنا) صدقہ ہے،
ہر ایک تہلیل (لااله الا الله کہنا) صدقہ ہے،
ہر ایک تکبیر (الله اكبرکہنا) بھی صدقہ ہے،
نیکی کی تلقین کرنا صدقہ ہے اور برائی سے روکنا بھی صدقہ ہے.
مسلم 1671
(مسند احمد 3614، 2254)
قالَ ﷺ:
جب نماز کے لئے اقامت کہی جائے تو دوڑتے ہوئے مت آؤ، بلکہ اطمینان و سکون سے چلتے ہوئے آؤ. پھر نماز کا جو حصہ (باجماعت) پالو اسے پڑھ لو اور جو رہ جائے اسے پورا کرلو.
بخاری 908، 636
(مسلم 1359 - 1362؛ ابوداؤد 572؛ ترمذی 327؛ ماجہ 775؛ نسائی 862؛ مسند احمد 2524؛ مشکوٰۃ 686)
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
ظلم سے بچو، کیونکہ ظلم روز قیامت اندھیروں کا باعث ہوگا.. اور مزید کی حرص (بخل) سے بچو کیونکہ اس نے تم سے پہلے لوگوں کو ہلاک کیا، اور باہم قتل و غارت کرنے اور محارم (حرام چیزوں) کو حلال کرنے پر انہیں آمادہ کیا.
مشکوٰۃ المصابيح 1865
(مسلم 6576)
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
جس نے بیٹیوں کی وجہ سے خود کو معمولی سی بھی تکلیف میں ڈالا، تو بیٹیاں اس کے لئے دوزخ سے بچاؤ کے لئے آڑ بن جائیں گی.
بخاری 1418
(ترمذی 1913)
حضرت علی ؓ نے کہا:
اے الله کے نبی! کیا آپ کو کسی نے غصہ دلایا ہے؟ آپ کی آنکھوں سے آنسو کیوں جاری ہیں؟ آپﷺ نے فرمایا: نہیں، بلکہ جبرائیل ؑ ابھی ابھی میرے پاس سے اٹھ کر گئے ہیں، انہوں نے مجھے بتایا کہ حسین ؑ کو فرات کے کنارے قتل کیا جائے گا.
السلسلة الصحيحة 3467
مسند احمد 12419
آپ ﷺ سے عاشورہ (10 محرم الحرام) کے دن کے روزے کے بارے میں پوچھا گیا، آپ ﷺ نے فرمایا:
"میں الله سے امید رکھتاہوں کہ یہ پچھلے سال کے گناہوں کا کفارہ بن جائے گا."
مسلم 2746
(مسلم 2747؛ ابوداؤد 2425؛ ترمذی 752؛ ابن ماجہ 1738؛ مشکوٰۃ 2044)
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
یہ دونوں (حسن ؓ و حسین ؓ) میرے بیٹے اور میرے نواسے ہیں.. اے الله! میں ان دونوں سے محبت کرتا ہوں، تو بھی ان سے محبت کر اور اُس سے بھی محبت کر جو ان سے محبت کرے.
ترمذی 3769
فتح مکہ کے سال رسول الله ﷺ نے مکہ میں فرمایا:
"بیشک الله اور اس کے رسول ﷺ نے شراب، مُردار، خنزیر، اور بتوں کی بیع (تجارت، خرید و فروخت) کو حرام قرار دیا ہے."
مشکوٰۃ 2766
(بخاری 2236؛ مسلم 4084؛ ترمذی 1297؛ ابوداؤد 3486؛ نسائی 4261؛ ماجہ 2167)
حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں:
جب سورۃ البقرہ کی "سُود" سے متعلق آیات نازل ہوئیں تو نبی کریم ﷺ مسجد میں تشریف لے گئے اور ان آیات کی لوگوں کے سامنے تلاوت فرمائی، پھر فرمایا کہ "شراب" کی تجارت حرام ہے.
بخاری 459، 4540
(مسلم 4047؛ نسائی 4669؛ ابن ماجہ 3382)
عبدالله بن مسعود ؓ نے فرمایا:
لوگو! جس شخص کو کسی چیز کا علم ہو تو وہ اسے بیان کرے، اگر علم نہ ہو تو کہے: "(الله اعلم) الله ہی کو زیادہ علم ہے." کیونکہ یہ بھی علم ہی ہے کہ جو چیز نہ جانتا ہو اُس کے متعلق کہہ دے کہ الله ہی زیادہ جاننے والا ہے.
بخاری 4809
(مسلم 7066؛ مشکوٰۃ 272)
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
الله عزوجل کا فرمان ہے: "بڑائی (کبریائی) میری چادر ہے اور عظمت میرا تہ بند، تو جو کوئی ان دونوں چیزوں میں کسی کو مجھ سے چھیننے کی کوشش کرے گا میں اسے جہنم میں ڈال دوں گا."
ابوداؤد 4090
(مسلم 6680؛ ابن ماجہ 4174؛ مشکوٰۃ 5110)
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
کسی انسان نے اس شخص سے بہتر روزی نہیں کھائی، جو خود اپنے ہاتھوں سے کما کر کھاتا ہے. الله کے نبی حضرت داؤد ؑ بھی اپنے ہاتھ سے کام کرکے روزی کھایا کرتے تھے.
بخاری 2072
(مشکوٰۃ 2759)
قالَ ﷺ:
بہتر دن جس میں سورج طلوع ہوا "جمعہ" کا دن ہے.. اسی دن آدم پیدا کئے گئے، اسی دن وہ زمین پر اتارے گئے، اسی دن ان کی توبہ قبول کی گئی، اسی دن ان کا انتقال ہوا، اور اسی دن قیامت برپا ہوگی.
ابوداؤد 1046
(مسلم 1976؛ ترمذی 491؛ نسائی 1431؛ مسند احمد 2697؛ مشکوٰۃ 1356)
حضرت عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں:
رسول الله ﷺ میٹھی چیز اور شہد پسند فرمایا کرتے تھے.
بخاری 5431
(بخاری 5268، 6972، 5599؛ مسلم 3679؛ ترمذی 1831؛ ابوداؤد 3715؛ ابن ماجہ 3323؛ مسند احمد 11486؛ مشکوٰۃ 4182)