In the last two years, the Pakistani public has paid more in levies than the total loans received under both IMF programs.
Jamaat-e-Islami’s resistance movement continues. We will announce a nationwide strike after Eid.
The burden on the people must end.
@NaeemRehmanEngr
#StandWithPeople #EndTheBurden
#عيد_الأضحى
آئی ایم ایف کی ہدایت پر حکومت بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم 20 ہزار تک بڑھانے پر تیار ہے، جبکہ BISP کا حجم پہلے ہی 716 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ دوسری جانب عوام سے ہر لیٹر پیٹرولیم پر 145 روپے تک وصول کیے جا رہے ہیں اور 85,500 سرکاری گاڑیوں پر شاہانہ اخراجات جاری ہیں۔ یہ فلاح نہیں، ناکام معاشی ترجیحات اور عوام پر ظلم ہے۔
ملک کے عوام کا جو حصہ زکوٰۃ کا مستحق اور حق دار ہے حکومت اس سے بھی ہر لیٹر پٹرول پر 117 روپے لیوی وصول کررہی ہے۔ یہ ظلم کی انتہا ہے کہ جن لوگوں کے لیے آج محدود تنخواہ میں اپنا ماہانہ خرچ پورا کرنا ناممکن ہوگیا ہے ان سے اذیت ناک اندازہ میں ٹیکس وصولی کی جارہی ہے۔ صرف رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 1200 ارب روپے سے زائد لیوی وصول کی جاچکی ہے جب کہ 30 جون تک یہ ظالمانہ وصولیاں 1700 ارب روپے پہنچنے کا امکان ہے۔ جماعت اسلامی نے پٹرولیم لیوی کو آئینی عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ عدالت کو آئینی حدود سے متجاوز اس لیوی کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔
وفاقی وزیرِ پانی و بجلی اویس لغاری کا یہ کہنا کہ
“میرے حلقے میں 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے، میں اسے بھی ختم نہیں کرا سکتا”
درحقیقت اس حکومت کی مکمل ناکامی، نااہلی اور بے بسی کا اعتراف ہے۔
اگر ملک کا وزیرِ پانی و بجلی اپنے ہی علاقے کے عوام کو بجلی فراہم کرنے میں بے اختیار ہے تو پھر عام شہریوں کے مسائل حل ہونے کی کوئی امید نہیں۔ حکمران صرف دعوے، اعلانات اور پریس کانفرنسوں تک محدود ہیں جبکہ عوام بدترین لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور اذیت بھری زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ایسی ناکام حکمرانی اب عوام پر مزید مسلط نہیں رہنی چاہیے۔
وزیراعظم خود ایک متوسط گھرانے کا ماہانہ بجٹ بنا کر قوم کو بتائیں کہ موجودہ تنخواہوں اور آمدن میں بجلی، گیس، پٹرول، کرایہ، تعلیم اور علاج کے اخراجات پورے کیسے ہوں؟؟؟
پاکستان کا پہلا تعلیم کارڈ جاری کرنے پر کراچی کے گلبرگ ٹاؤن میں جماعت اسلامی کی منتخب بلدیاتی قیادت کو مبارک پیش کرتا ہوں، ایک ایسے وقت جب حکومت عوام پر ہر ہفتے پٹرول بم گرا رہی ہے گلبرگ ٹاؤن نے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر ہزاروں طلبا کو کورس و تعلیمی اشیاء کی خریداری کے لئے وظائف جاری کیے ہیں۔ جماعت اسلامی کے منتخب بقیہ 8 ٹاؤنز میں بھی ان شاءاللہ تعلیم کارڈ جلد جاری ہوگا۔
پیٹرول کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ!
عوام سے قربانیاں مانگی جا رہی ہیں جبکہ اشرافیہ کو سالانہ 2700 ارب روپے کی مراعات دی جا رہی ہیں۔ 85,500 سرکاری گاڑیاں، اربوں کا ایندھن، اور مہنگائی کا بوجھ صرف غریب عوام پر۔ یہ معیشت نہیں، اشرافیہ کی عیاشیوں کا نظام ہے۔ #petrol
حکومت مسلسل پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کررہی ہے۔ آج پھر 15 ، 15 روپے فی لیٹر بڑھادیے۔ حکومت نے پٹرول کو کمائی کا ذریعہ بنایا ہوا ہے۔ عالمی مارکیٹ کا نام لیتے ہیں اور بھاری لیوی وصول کررہے ہیں جس کا پٹرولیم کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں۔اہم بات یہ ہے عالمی مارکیٹ میں چند دنوں میں تقریباً 8 ڈالر قیمت کم ہوئی ہے۔ اس وقت بھی فی لیٹر 150 روپے سے زائد ٹیکسز و لیوی وصول کی جارہی ہے۔ طالب علم، بائیکیا اور اِن ڈرائیو چلانے والے، مزدور، عام غریب اور مڈل کلاس شہری یہ لیوی ادا کررہے ہیں جو بہت بڑا ظلم ہے۔ دوسری طرف حکمران طبقے کی شاہ خرچیاں، مراعات، اربوں روپے کے جہاز، پروٹوکول سب اسی طرح جاری ہیں۔ یہ دوہرا اور طبقاتی نظام زیادہ عرصے نہیں چل سکتا۔
حکومت نے ایک بار پھر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر پٹرول بم گرا دیا ہے۔ پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی سے پریشان عوام مزید بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں۔ حکومت اگر عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتی تو کم از کم ان کے مسائل میں اضافہ تو نہ کرے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ ظالمانہ اضافہ ہر چیز کی قیمت بڑھانے کا سبب بنے گا جس کا براہِ راست اثر غریب اور متوسط طبقے پر پڑے گا۔
نتائج کی پروا کیے بغیر اپنا کام سر انجام دیتے رہیں ، اور یہ فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیں کہ وہ باطل کا سر آپ کی موجودگی میں سرنگوں کرتا ہے یا آپ کے بعد ۔
۔۔
سید ابوالاعلی مودوی رح
حقیقت یہ ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان دفاعی اور معاشی طاقت میں واضح فرق موجود ہے، مگر جدید جنگ صرف ہتھیاروں سے نہیں بلکہ حکمتِ عملی، صبر، اور نفسیاتی برتری سے بھی لڑی جاتی ہے۔ اسی تناظر میں ایران کی مزاحمتی حکمتِ عملی نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ کے شیطانی منصوبوں کو آبنائے ہرمز میں ڈبو دیا ہے
مرتضی وہاب۔۔ میرے چھوٹے بھائی!
آج مرتضی وہاب نے میرے ٹوئٹ پر جواب دیا۔
ان کا جواب اور میری گذارشات دونوں اس وڈیو میں۔
اور محترم عبد المعز جعفری کی قانونی رائے بھی!
@Jaferii
حق دو کراچی کو!
@murtazawahab1
The Muslim world must move beyond words and take practical steps toward unity. By strengthening economic cooperation, building independent defense capabilities, and investing in shared technology and trade, Muslim countries can secure their future with dignity and strength.
پاکستان کی مؤثر سفارتکاری کے نتیجے میں ایران کا آبنائے ہرمز کھولنا اور جنگ بندی میں توسیع خوش آئند ہے۔ اس سے خطے میں استحکام آئے گا۔ تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا جائے۔
The Jewish lobby has become concerned about its sinking investments in Pakistan.
The largest Israeli news network did not seem to notice the martyrdom of young children during the offensives in Syria, Palestine, and Iran,
but it is certainly pained by the imprisonment of Imran Khan affecting its investments.
کیا وجہ ہے کہ @facebook ، @instagram اور @Snapchat پاکستان میں Monetization کی مکمل سہولت فراہم نہیں کرتے؟
کیا یہ کمپنیاں خود ایسا نہیں کرنا چاہتیں؟ یا پھر ہمارا نظام اتنا پرانا اور پیچیدہ ہو چکا ہے کہ ان کے لیے یہاں مؤثر طریقے سے کام کرنا مشکل ہو گیا ہے؟
@Meta@GovtofPakistan