اللہ پاک آپکو جزائے خیر عطا فرمائے اتنے عرصے سے آپ یہ عدالتي جنگ لڑ رہے ہیں اللہ پاک آپکو اس محنت کا صلہ دنیا اور آخرت میں عطا فرمائیں اللہ سے تجارت کرنے میں کبھي بھي نقصان نہیں ہوتا ہمیشہ فائدہ ہي ہوتا ہے 🌹 اللہ شفقت بھائي کي بھي مشکلیں آسان فرمائیں 🤲
ویسے اتنے اچھے شعر کو پاکستاني عوام سے جوڑ کے آپ نے شعر کے ساتھ زیادتي کي ہے کیونکہ یہ شعر قوموں کے بارے میں کہا گیا ہے پاکستاني اور قوم ؟(معذرت🙏🏻) کے ساتھ پاکستاني عوام ہیں قوم نہیں جس دن یہ عوام قوم بن گئي اس دن آپکو یہاں ظالم حکمران نظر بھي نہیں آئے گا
مبارک ہو پاکستانیوں 😅
27 ستمبر سے پہلے ہی یہاں ٹوئٹر پر انقلاب آ گیا ہے۔ عورتوں کے حملے شروع ہو چکے ہیں اور بیچ میں ماشاءاللہ سے ویلے ترین عوام، یعنی مرد حضرات بھی کچھ پیچھے نہیں ہیں ,خوب اپنی تربیت اور اخلاق کا مظاہرہ کر رہے ہیں🤦♀️
سچ ہی کہا ہے کسی نے
نہیں ہوتی جو قوم ایک پیج پر یکجا،
اُس کے حکمران فقط اُس کی سزا ہوتے ہیں ………
اس لئیے تو کہا گیا ہے کہ زیادہ کتابیں پڑھنے والے سے نہ ڈرو بلکہ جس نے ایک کتاب (قرآن کریم) الماري میں کئي غلافوں میں لپیٹ کے رکھا ہوا ہے اس سے ڈرو کیونکہ اس نے قرآن کریم کبھي پڑھا نہیں تو وہ کیسے اخلاقیات کا درس دے سکتا ہے جبکہ جنت میں بھي زیادہ جانے والے باأخلاق لوگ ہي ہوں گے
براہِ کرم مجھے آ کر کوئی (DM) نہ کرے، نہ کمینٹ میں نصحیتیں جارے 🙏🏻 اپنی نصیحتیں اپنے پاس رکھیں۔ میں اپنی رائے میں آزاد ہوں، آپ لوگوں کی پسند کا نہیں لکھ سکتی اور نہ ہی میری یہاں کوئی گروپنگ ہے۔۔۔۔۔۔
میں ہمیشہ کہتی ہوں کہ چاہے کوئی بھی انسان ہو، اگر آپ کو اختلاف کرنا ہے تو تمیز کے دائرے میں رہ کر کریں۔ یہاں تو یہ جواز بنایا جاتا ہے کہ "فلاں ایسا ہے یا ویسا ہے، اس لیے ہم گالیاں دیتے ہیں"۔
یعنی ہماری ذہنی پستی کا یہ حال ہے کہ اگر اگلا بھونک رہا ہے تو آپ بھی بھونکنے لگ جاؤ اور اس سے دس گنا آگے بڑھ جاؤ؟
توبہ استغفار! ایسے لوگ اپنی اولاد کی کیا تربیت کریں گے؟ مجھے ایسے لوگوں کی حالت دیکھ کر افسوس ہو رہا ہے۔۔۔۔۔۔
ہمیں تو یہی سکھایا گیا تھا کہ کیچڑ میں پتھر پھینکو گے تو گندگی تم پر ہی آئے گی، اس لیے اس سے دور رہو۔
اگلا اگر کوئی باؤلا کتا ہے تو تم اسے نظر انداز کرو، نہ کہ خود کتے بن جاؤ۔
میں آج بھی اسی بات پر یقین رکھتی ہوں کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ اگلا بندہ انسانیت کے درجے سے بھی نیچے گر گیا ہے، تو اس کے منہ بھی نہ لگو، وہ اس قابل ہی نہیں ہوتا۔
ہم نے تو اپنی ساری زندگی کی سیاست میں کبھی اپنے مخالفین کے خلاف گندی زبان استعمال نہیں کی، حالانکہ وہ الزام بھی لگاتے رہتے ہیں۔ ہم نے ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھا ہے۔
باقی جس کو کوئی مسئلہ ہے یا جسے لگتا ہے کہ میں اس کی پسند کا نہیں لکھتی، تو وہ خوشی سے (unfollow) کر کے جا سکتا ہے، مجھے بھی خوشی ہوگی 😊
ورنہ بدتمیزوں کو میں خود بلاک کر دیتی ہوں اور نظر انداز کرتی ہوں۔ جواب صرف انہیں دیتی ہوں جو انسان کے بچے ہیں، جن میں کوئی سمجھ بوجھ اور انسانیت نظر آتی ہے۔
مجھے نہ تو فالوورز، ریٹنگز یا ویوز کی ضرورت ہے نہ شوق کوئی ، یہ پلیٹ فارم میں بطورِ hobby استعمال کرتی ہوں۔
ایک پڑھی لکھی خاتون ہوں، غلطی سے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹرز کر لیا تھا، بس شروع سے نیوز میں دلچسپی رہی ہے اور لکھنے کا شوق ہے تو اپنی رائے دیتی رہتی ہوں 😅🤦♀️
الحمدللہ میری کوئی مجبوری نہیں ہے۔
کاش یہ سلسلہ آج سے۷۸سال پہلے شروع ہوتا اور لوگوں کو دین کي طرف راغب کیا جاتا اور جنت اور جہنم سے آگاہي دي جاتي تو شاید آج ہمارے ملک کا یہ حال نہ ہوتا💔ہر ظالم کي زبان پہ ایک ہي بات ہوتي ہے اللہ غفور رحیم ہے مگر بھول جاتے ہیں کہ حقوق العباد کا حساب کتاب دینا پڑے گا اللہ رحم فرمائے
ریاست مدینہ جسکا خواب خان صاحب نے دیکھا تھا مگر وقت کے یزیدوں نے یہ خواب پورا نہیں ہونے دیا آج ہر غریب شخص خان صاحب کو یاد کرتا ہے صرف اس لئیے کہ انہیں پتہ ہے کہ ایک وہي شخص تھا جو انکے زخموں پہ مرہم لگاتا تھا باقي تو اپنا اور اپنے بچوں کا مستقبل بنانے آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں
انسان جب اس دنیا سے رخصت ہوجاتا ہے تو تین چیزیں چھوڑ جاتا ہے جو اسکے درجات بلند کرتے رہتے ہیں ۱-صدقہ جاریہ (مسجد پاني کا فلٹر جیسے کام کسي غریب کي مدد کرنا )
۲-پڑھایا ہوا علم جسکي وجہ سے لوگ منتفع ہورہے ہوں
۳-نیک اولاد جو اسکي بخشش کي دعا کرے
اچھے دوست نجات کا باعث بنیں گے
مجھے پاکستان کے تقریباً ڈھائی بجے بھائی کے نمبر سے واٹس ایپ پر ایک کال آئی۔ اٹینڈ کی تو آواز نہیں آئی۔ پھر دوبارہ کی تو کال نہیں گئی۔ ڈائریکٹ کال کی تو نمبر بند۔
مجھے لگا کوئی ضروری کام ہوگا ورنہ اس وقت صرف میسج پر بات ہوتی تھی۔ صبح پھر کال آئی جب میں اُٹھا تھا۔ بھابھی کے الفاظ تھے:
منصور بھائی۔ آپ کے بھائی ہم سب کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔
اور میں بنا کچھ بولے سکتے میں چلا گیا تھا 😭😭😭😭
ملک کا کوئي ایک ادارہ بتادیں جو کامیابي کي راہ پہ گامزن ہو ؟ کیوں سیانے کہتے ہیں کہ ایک سڑا ہوا سیب پورے ٹوکرے کو خراب کردیتا ہے سیلاب جب آتا ہے تو سب کچھ بہا لے جاتاہے ہمارے ملک میں کرپشن کا سیلاب چل رہا ہے جو دیمک کي طرح سب کچھ کھا رہا ہے
ایسے لوگ ابھي تک نوے کي دہائي میں رہ رہے اور سمجھتے ہیں کہ انکي طرح لوگ بھي نہیں بدلے او بھائي دنیا بدل چکي ہے پاکستان میں دو قسم کے لوگ خوشحال ہیں ایک تمھاري طرح کے کرپٹ لوگ اور دوسرے وہ جنکا کوئي عزیز باہر بیٹھ کر انکا گھر چلا رہا ہے اسکے علاوہ سب صرف مرنے کا انتظار کر رہے ہیں
اوورسیز پاکستانی اپنے وطن میں سرمایہ کاری کریں، ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار
یہی پاکستان کا مسئلہ ہے۔
منشی جی نے اپنے اربوں ڈالرز دبئی اور لندن میں انویسٹ کیے ہوئے ہیں۔ اور اوورسیز پاکستانیوں کو کہہ رہا ہے کہ پیسے پاکستان لاؤ۔
ہمارے معاشرے میں ہمیشہ طلاق یافتہ عورت کو ہي قصور وار کیوں ٹھہرایا جاتا ہے ؟ مرد کو کیوں نہیں پوچھا جاتا ؟ غلطي دونوں کي ہوسکتي ہے صرف مرد کي بھي ہوسکتي اور غلطي عورت کي بھي ہوسکتي ہے عورت کو غلط ثابت کرنے سے پہلے ہمیں اپني منفي سوچ کو مثبت میں بدلنا ہوگا طلاق لینا کوئي گناہ نہیں
اللہ تعالیٰ شفقت بھائي کو اپنے حفظ و امان میں رکھے انکے لئیے آسانیاں فرمائے اور جلد بازیاب ہوکر اپنوں میں شامل ہوں 🤲 خوبصورت الفاظ کے مالک ہیں اپنے نام کي طرح شفیق انسان بھي ہیں ہم سب کو انکے لئیے آواز اٹھاني چاہیئے
او ظالمو، ظالم کا نام نہیں لے سکتے تو اشاروں میں ہی تنقید کرلو، مزاحمت کا درس دینے والے کے شاگرد مصلحت اندیش کیوں ہوگئے ہیں!
موزوں گرافک استعمال کرو یا پھر سیدھا لکھو کہ،
"اللّٰہ واسطے چھڈ دیو۔ ویکھو کنی چنگیاں گلاں کردا سی" 🤦
#شفقت_مسعود_کو_رہا_کرو
بلال قریشی چھا گیا
ایسا کون سا لیڈر ہے جس نے اقتدار میں آنے سے پہلے ہسپتال بنایا، یونیورسٹی بنائی، اور اتنا کچھ حاصل کیا؟ اینی وے، ان کو شرم نہیں آتی جو اسے 'گھڑی چور' کہتے ہیں؟ آپ چلیں، بقول ان کے، کتنے کی کرپشن ہوگی؟ ایک ارب روپے کی؟"
"لیٹ می ٹیل یو آنسٹلی آن ریکارڈ—آج عمران خان اناؤنس کر دیں کہ یکم جنوری کو شوکت خانم کے باہر وہ کھڑے ہیں، اس سے آ کر ملیں اور اسے پیسے ڈونیٹ کریں کیونکہ اسے ایک ارب روپیہ چاہیے… لیٹ می ٹیل یو آنسٹلی، پورا پاکستان، بلکہ پاکستان سے باہر جہاں جہاں پاکستانی رہتے ہیں، لوگ ٹریول کر کے آئیں گے صرف ان سے ملنے، سلام کرنے اور ڈونیٹ کرنے کے لیے۔ اور ایک دن میں وہ ایک ارب روپیہ اکٹھا کر لیں گے۔"
"اللہ نے انہیں یہ مقام دیا ہے۔ جب اللہ نے دیا ہے، تو آپ اس طرح کے چھوٹے چھوٹے الزام لگا رہے ہیں ان پر؟"