تنظیم اسلام کے زیرِ اہتمام 3 ہفتوں پر مشتمل ملک گیر آگاہی مہم بعنوان ’’ اُمَّتِ مُسلمہ کی حالتِ زار اور راہِ نجات ‘‘
امیر تنظیم اسلامی جناب شجاع الدین شیخ حفظہ اللہ کا عوام الناس کے نام پیغام۔
#TanzeemeIslami#ShujauddinShaikh
شعبہ نشرو اشاعت تنظیم اسلامی کراچی
دفتر تنظیم اسلامی کراچی جنوبی ، خیابان راحت، ڈیفنس فیز 6‘ کراچی فون: 021-34306040‘ ای میل: [email protected]
31 جولائی 2026ء
پریس ریلیز
اُمَّتِ مُسلمہ کے زوال کا سبب قرآن و اسوہٴ رسول ﷺ سے دوری ہے، راہِ نجات صرف رجوع الی القرآن میں ہے: شجاع الدین شیخ
کراچی (پ ر): تنظیم اسلامی کے زیرِ اہتمام ملک گیر مہم بعنوان ’’ اُمَّتِ مُسلمہ کی حالتِ زار اور راہِ نجات‘‘کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں امیر تنظیم اسلامی شجاع الدین شیخ نے آج کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُمَّتِ مُسلمہ کو درپیش موجودہ بحرانوں، زوال کے اسباب اور قرآن و سنت کی روشنی میں راہِ نجات کو تفصیلی طور پر پیش کیا۔امیر تنظیم اسلامی نے اپنے خطاب کے آغاز میں واضح کیا کہ اُمَّتِ مُسلمہ وہ برگزیدہ اور ممتاز جماعت ہے جس کی بنیاد اور پیدائش کے لیے سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے تعمیرِ کعبہ کے وقت پُر خلوص دعائیں فرمائی تھیں۔ اللہ تعالیٰ نے اس اُمَّت کو تمام انسانیت کی ہدایت، رہنمائی اور دینِ حق کی گواہی کے لیے منتخب فرمایا ہے اور اسے "شہادت علی الناس" کے فریضے کو انجام دینےکے لیے منتخب فرمایا ہے۔ قرآن مجید میں اس منصب کا عالمی مظہر "امر بالمعروف اور نہی عن المنکر" کی فریضہ کی صورت میں بیان کیا گیا ہے۔ تاریخ اس بات پر گواہ ہے کہ جب تک اس اُمَّت نے قرآنِ حکیم اور اسوہٴ حسنہ کو اپنی انفرادی، اجتماعی اور سیاسی زندگی کا محور بنائے رکھا، اللہ تعالیٰ نے اسے دنیا بھر میں عزت، رفعت، غلبہ اور جہان بانی عطا فرمائی۔امیر تنظیم نے اُمَّت کے موجودہ حالات پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب اُمَّت کا قرآنِ مجید سے تعلق کمزور پڑا، اس کے معانی و مقاصد سے دوری بڑھی اور عمل کی روح رخصت ہو گئی، تو اسلام کا ہمہ گیر تصور بھی ذہنوں سے اوجھل ہو گیا۔ یوں دینِ اسلام محض چند عبادات اور روایتی رسومات تک محدود ہو کر رہ گیا۔ اس کا دردناک نتیجہ یہ نکلا کہ آج تقریباً 57 مسلم ممالک کے بیش بہا وسائل، زرخیز زمینوں اور کثرتِ آبادی کے باوجود غزہ، لبنان، فلسطین، کشمیر، افغانستان اور دیگر خطوں میں مسلمان بدترین مظالم اور جارحیت کا شکار ہیں۔ تمام تر وسائل کے باوجود مسلم حکمران اور قومیں عالمِ کفر کے مظالم کے خلاف کوئی موثر آواز اٹھانے یا عملی قدم اٹھانے سے قاصر دکھائی دیتی ہیں۔ نبی اکرم ﷺ نے اپنے ارشادِ مبارک میں اُمَّت کی اس کیفیت کی پیش گوئی فرماتے ہوئے متنبہ فرمایا تھا کہ ایک وقت ایسا آئے گا جب اُمَّت تعداد میں کثرت کے باوجود سمندر کے جھاگ کی مانند وزن اور اثر و رسوخ سے محروم ہو جائے گی اور دشمن اقوام ان پر اس طرح ٹوٹ پڑیں گی جیسے بھوکے دسترخوان پر ٹوٹ پڑتے ہیں۔
وہ زمانے میں معزز تھے مسلماں ہو کر
اور تم خوار ہوئے تارک قرآں ہو کر
شجاع الدین شیخ نے اس بات پر زور دیا کہ اُمَّتِ مُسلمہ کو درپیش ان تمام مسائل اور ذلت و رسوائی کا واحد اور حتمی حل صرف اور صرف قرآنِ حکیم سے فکری، عملی اور اجتماعی تعلق کی بحالی میں مضمر ہے۔ اللہ رب العزت نے سورة آلِ عمران میں واضح ہدایت فرمائی ہے کہ ”اور اللہ کی رسی کو سب مل کر مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ میں نہ پڑو“۔ یہی قرآنِ مجید وہ زندہ اور جاوید کتاب ہے جو انسانیت کو صراطِ مستقیم کی طرف رہنمائی کرتی ہے اور اُمَّتِ مُسلمہ کا نشاةِ ثانیہ کا آغاز بھی اسی نقطے سے ہوگا جہاں سے اس کا عروج شروع ہوا تھا، یعنی تجدیدِ ایمان، قرآنِ حکیم سے زندہ تعلق کی بحالی اور اسوہٴ حسنہ کی کامل پیروی۔
تنظیم اسلامی کے امیر نے پریس کانفرنس کے اختتام پر تمام مسلمانانِ عالم، بالخصوص پاکستان کے اہلِ اقتدار ،عوام اور اہلِ علم و دانش سے اپیل کی کہ وہ اس عظیم مقصد کےلیے جدو جہد کریں۔
انہوں نے آخر میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسلمانوں کی نجات دنیا پرستی چھوڑنے، حقیقی ایمان بیدار کرنے اور اسلامی اصولوں کو ہر سطح پر نافذ کرنے میں ہی ممکن ہے۔ اگر اُمَّتِ مُسلمہ اس راستے کو اختیار کرتی ہے تو اللہ تعالیٰ کی نصرت اور فتح اس کا مقدر بنے گی۔ ان شاء اللہ!
جاری کردہ
سرفراز احمد
ناظم نشر و اشاعت حلقہ کراچی جنوبی
وزارت تعلیم سندھ نے مزید 30اسکولوں کو خطرناک این جی اوز کے حوالے کردیا
کراچی ( شعور نیوز ڈیسک) :نگراں وزیر اعلیٰ سندھ نے30 سے زائد سرکاری اسکولوں کو مغرب زدہ این جی اوز کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔16 فروری 2024 کو جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق کراچی کیماڑی، جنوبی، دادو، قمبرشہدادکوٹ، کشمور، جیکب آباد کے اضلاع کو 6 پیکیج کی صورت اسکولوں کو حوالے کیا گیا ہے۔پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ 2010 اور سندھ پروکیورمنٹ رول 2010 کے مطابق خطرناک ایجنڈے والی مغربی فنڈڈ این جی اوز کے حوالے کیا گیا ہے تاکہ وہ یہ اسکول چلا سکیں۔کوئی یہ سوال کرنے کو تیار ہی نہیں کہ حکومت سندھ کا اسکول ایجوکیشن اور خواندگی ڈپارٹمنٹ کا مقصد صرف اسکولوں کو این جی اوز کے حوالے کرناہے؟اگر سارا کام این جی اوز کو ہی کرنا ہے تو یہ محکمہ اور وزارت کس مد میں خزانے سے تنخواہیں لے رہا ہے ؟نوٹیفیکیشن میں شامل این جی اوز میں ایک ’’چارٹر فار کمپیشن‘‘ ہے جو ’’ہمدردی‘ کے نام پر شیطانی ایجنڈا رکھتی ہے ، اس این جی او کو امریکہ ، یورپین یونین سمیت تمام شیطانی اداروں کی مالی مدد حاصل ہے ۔ ایسی این جی اوز کو دیہی علاقوں کے تعلیمی ادارے اور نئی نسل حوالے کرنے سے ترقی کے نام پر جو معاشرتی تباہی برپا ہوگی اُس کا ازالہ آسان نہیں ہوگا۔
#shaoorpk #shaoornews #shaoormedianetwork #shaoorfeed #BreakingNews #Newsupdate #sharethispost
#shaoor
عوامی طاقت کا پہلا حتمی نتیجہ 🙂۔
جیو نے یوٹیوب پر سٹرائیک بھیج کر یہ ویڈیو remove کرا دیا ہے۔ فیس بک پر نو لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھے جانے والے ویڈیو پر لوگوں نے کھل کر جیو پر اس فحش گوئی کی مذمت کی، جیو نے شرمندہ ہونے کے بجائے جبر کا رستہ چنا!
#boycott_geo
بیڑہ غرق کردیا جہاد کا اس تصور نے کہ مسلمان جب جنگ کرے وہ جہاد فی سبیل اللہ ہے ۔ ڈاکٹر اسرار احمد رحمہ اللہ
سنیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسے جہاد فی سبیل اللہ کہا ۔ بہت اہم ویڈیو کلپ زیادہ سے زیادہ شئیر کریں ۔
Complete Lecture Link
https://t.co/IwjHsIuGtt
#DrIsrarAhmed
انتہائی اہم سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان کے علماء کرام اور دینی جماعتوں کی ذمہ داری عوام کو سود کی حرمت اور شناعت سے آگاہی کے بعد ختم ہو جاتی ہے؟ ہرگز نہیں اُنہیں سودی معیشت کے خلاف چٹان بن کر کھڑا ہونا ہوگا۔
#ribafree_pakistan#Pakistan
کہاں عمر فاروق رض اللّٰہ عنہ تھے جو حجرے میں رہتے تھے ،لیکن ان کے نام سے قیصر وکسریٰ کے ایوانوں کے اندرلرزہ طاری ہوتا تھا ،کہاں یہ عالم کہ عیاشیاں ہیں ،ایوان سجارکھے ہیں ،لیکن دنیا کے اندر ان کی کوئی حیثیت ہی نہیں ۔(اُمُّ المُسَبِّحات،یعنی سورۃ الحدید :292)
#DrIsrarAhmad#quote
انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ مسلم لیگ کی سربراہی میں حکومت نے ایک بار پھر سپریم کورٹ میں سود کے خلاف وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کر دیا ہے حالانکہ متعدد موقع پر ان ہی کی طرف سے سود کو مکمل طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا تھا۔
#RibaFree_IslamiPakistan#Pakistan
سود کے خلاف مہم میں شامل ہوں۔ سود کے خلاف آگاہی پھیلانے میں اپنا دینی فریضہ ادا کریں۔ کیا پتہ کہ آپ کی کاوش کو اللہ تعالی شرفِ قبولیت عطا فرمائیں اور حکومت اور ریاستی ادارے اللہ اور رسول کے خلاف جنگ ختم کردیں اور اس ملک کو سودی نظام سے نجات مل جائے۔ اس کلپ کو عام کریں۔ جزاک اللہ