موت اک امر مسلم ہے تو پھر اے ساقی!
روح کیوں زیست کے آلام سے گھبراتی ہے؟
سو بھی جا اے دل مجروح بہت رات گئی!
اب تو رہ رہ کے ستاروں کو بھی نیند آتی ہے!
اور تو دل کو نہیں ہے کوئی تکلیف عدمؔ!
ہاں ذرا نبض کسی وقت ٹهہر جاتی ہے!!!
عبدالحمید عدم
#نمود_عشق#فروغ_اردو#ادب_کا_سفر
دنیا کا سب سے خوبصورت انسان وہی ہے
جس سے بات کرنا آسان ہو،
جس سے مشکل میں مدد مانگنا آسان ہو
اور جو دوسروں کے دکھ درد میں شامل رہے
جو آنسو پونچھنا جانتا ہو
جو مرہم بننا اور مرہم گانا جانتا ہو
اگر آپ ایسے انسان ہیں تو یقینا اللہ نے آپ کو خاص بنایا ہے
🥀🥀🥀🥀
#ادب_کا_سفر
خزانے کا سانپ
ہلاکت خیز ہے الفت، مری ہر سانس خونی ہے
اس باعث یہ محفل دل کی قبروں سے بھی سونی ہے
اُسے زہریلی خوشبوؤں کے رنگیں ہار دیتا ہوں
میں جس سے پیار کرتا ہوں، اُسی کو مار دیتا ہوں
منیر نیازی
#اپنی_زبان_اردو#ادب_کا_سفر#اردو_زبان#فروغِ_سخن#اردو@Charagh_e_Dard