Success is Progressive, Little by little
-'MAH'-
المرء يأمل أن يعيش وطول عيش قد يضره✨
انسان لمبی عمر کی خواہش کرتا ہے۔اور زیادہ لمبی عمر بھی تکلیف دیتی ہے✨
"پتھروں پر چلتے چلتے کہکشاں تک آ گئے"
راندہِ درگاہ آخر آسماں تک آ گئے
الحذر اے ہم صفیرو، کچھ تو ہو تدبیرِ ضو!
پنجہ ہائے ظلمتِ شب آشیاں تک آ گئے
دیکھیے اُبھریں گے اب تازہ خدا، مذہب نئے
اہلِ دل اہلِ نظر شہرِ بُتاں تک آ گئے
کسی انسان کو صرف تب تک اہم نہ سمجھیں جب تک وہ آپ کے کام آتا رہے۔ احترام اور اہمیت کی بنیاد انسانیت ہونی چاہیے، غرض نہیں تعلق ختم ہو بھی جائے تو عزت باقی رہنی چاہیے۔
ہم سب ایک جیسی بارش نہیں جھیلتے۔
کُچھ لوگوں کے پاس چھتری ہوتی ہے، کُچھ کے پاس چھت اور کُچھ کے پاس صرف اپنا آپ۔
آپ کھبی نہیں جان پائیں گے کہ کس کی بارش کتنی بھاری ہے۔جب تک آپ اس جگہ کھڑے نہ ہوں جہاں وہ ہیں۔
آہستہ آہستہ آپ سمجھ جائیں گے عافیت کے دس حصوں میں سے نو حصے خاموشی اور ایک حصہ کنارہ کشی کیوں ہے..؟؟
کیونکہ آپکو اپنا سکون اپنی ذات ہر شے سے عزیز ہونے لگے گی.