کربلا کی خاک پر کیا آدمی سجدے میں ہے
موت رُسوا ہو چکی ہے زندگی سجدے میں ہے
وہ جو اک سجدہ علی ؑ کا بچ رہا تھا وقتِ فجر
فاطمہ ؑ کا لال شاید اب اُسی سجدے میں ہے
ایک عہد تمام ہوا...عشق ، رومان، جدائی، ہجر، یاد ، تنہائی، دوستی، دشمنی، امن، غم ، اداسی کا یہ باب بند ہوا چاہتا ہے...
بشیر بدر 91 سال کی عمر میں داغِ مفارقت دے گئے.
"اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دو
نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے"
#بشیربدر#bashirbadrshayari
نطق کو سو ناز ہے تیرے لب اعجاز پر
محوِ حیرت ہے ثریا رفعت پرواز پر
Death Anniversary of Dr.Israr Ahmed
14th April, 2010
اَب اُنہیں ڈھونڈ، چراغِ رُخِ زیبا لے کر
اللہ پاک ڈاکٹر صاحب کے درجات بلند فرمائے
تجھے سنگ دل یہ پتہ ہے کیا کہ دکھے دلوں کی صدا ہے کیا؟
کبھی چوٹ تو نے بھی کھائی ہے کبھی تیرا دل بھی دکھا ہے کیا؟
تو رئیس شہر ستم گراں میں گدائے کوچۂ عاشقاں
تو امیر ہے تو بتا مجھے میں غریب ہوں تو برا ہے کیا؟
کلیم عاجز
یومِ ولادت حضرت علی مرتضیٰؓ
خاکم و از مہرِ او آئینہ ام
می تواں دیدن نوا در سینہ ام
میں خاک ہوں اور (حضرت علی ؓ) سے محبت کے نتیجے میں آئینہ صفت ہو گیا ہوں میرا سینہ اتنا شفاف ہے کہ اس کے اندر کے نغمے کو دیکھا جا سکتا ہے
کلام: علامہ محمد اقبالؒ
کتاب: اسرارِ خودی
سرسید احمد خان سے پوچھا گیا کہ وہ قیامت میں اللہ کے حضور کیا پیش کریں گے تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ اپنے اعمال حسنہ میں سے مسدس حالی (مدوجزرِ اسلام) کو پیش کریں گے۔
یوم وفات شمس العلماء مولانا الطاف حسین حالی (1 جنوری 1837ء– 31 دسمبر 1914ء)
اگر آپ مسلمان ہو تو ہر اس بات کو اٹھا کر دیوار پر دے مارو جو خدا اور رسول اللہ کی بات کے خلاف ہو۔ اگر ایسا نہیں کر سکتے تو اسلام کا دعویٰ تمہیں زیب نہیں دیتا۔
امام العصر سید ابوالاعلی مودودی رحمہ اللہ
تُم جس خواب میں آنکھیں کھولو
اُس کا رُوپ امر
تُم جس رنگ کا کپڑا پہنو
وہ موسم کا رنگ
تُم جس پھول کو ہنس کر دیکھو کبھی نہ وہ مرجھائے
تُم جس حرف پہ انگلی رکھ دو
وہ روشن ہو جائے
امجد اسلام امجد