خیبرپختونخوا کے بارہ نامزد اضلاع میں صرف ایک ماہ میں کیا جانے والا کام پہلے ��الوں میں ہوتا تھا۔ پہلے ماہ کے دوران کی پرفارمنس کے حوالے سے دی انڈی پینڈنٹ میں چھپا کالم
https://t.co/UDUDt2YLyT
فیصل کریم کنڈی کی واضح گفتگو
محمود جان بابر اور ثمر بلور کیا کررہے ہیں ؟
شفیع جان کی 20 ہزار کی نوکری اور کروڑوں کا دھندا ۔۔
سہیل آفریدی کارخانو بازار میں کیا کرتا تھا ؟
#Peshawar#kpk#Journalism
کون اپنے بچوں کو ایسے سکولوں میں پ��ھانا چاہے گا جیسی خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی کے اس ہائی سکول کی حالت ہے۔ ان دراڑوں والی دیواروں کے اندر یہ بچے پڑھ رہے ہیں۔
ضلع اورکزئی کے اس تین کلومیٹر ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کے بنانے والے سیاستدان اور ٹھیکے دار بھی کہتے ہونگے کہ وہ محب وطن اور ایماندار پاکستانی ہیں۔ افسوس ہی کیا جاسکتا ہے!
ملاکنڈ یونیورسٹی میں گلوبل میڈیا و انفارمیشن لٹریسی ویک کی تقریب سے خطاب کے بعد واک میں شرکت کی۔
نوجوانوں کو بتایا کہ مسئلہ خبر پیدا کرنا نہیں رہا بلکہ موجودہ معلومات میں سے غلط مع��ومات اور پروپیگنڈے کو الگ کرنے کا مشن لاحق ہے۔ میڈیا پر جھوٹ کی یلغار ہوچکی ہے جس کا مقابلہ کرنا ہے
پاکستان میں افغان شہریوں کی موجودگی اور وطن واپسی کے اعداد و شمار
پاکستان میں افغان شہریوں کی مجموعی تعداد تقریباً 42 لاکھ (4.2 ملین) تھی۔
ان میں 22 لاکھ 40 ہزار (2.24 ملین) رجسٹرڈ جبکہ 19 لاکھ 70 ہزار (1.97 ملین) غیر رجسٹرڈ افغان شہری شامل تھے۔
اب تک مجموعی طور پر 27 لاکھ 90 ہزار (2.79 ملین) افغان شہری وطن واپس جا چکے ہیں۔
وطن واپس جانے والوں میں 6 لاکھ 70 ہزار (0.67 ملین) رجسٹرڈ جبکہ 21 لاکھ 20 ہزار (2.12 ملین) غیر رجسٹرڈ افغان شہری شامل تھے۔
فراہم کردہ مجموعی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں تقریباً 14 لاکھ 20 ہزار (1.42 ملین) افغان شہری باقی ہیں۔
وطن واپس جانے والے افغان شہریوں میں سے 98 فیصد نے رضاکارانہ طور پر واپسی اختیار کی جبکہ صرف 2 فیصد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔
خیبرپختونخوا کے محکمہ تعمیرات و مواصلات نے صوبے بھر کے 8 ہزار 928 سرکاری اسکولوں کا اسٹرکچرل سیفٹی آڈٹ مکمل کرلیا۔
صوبے کے 27 فیصد سکول غیر محفوظ قرار ،صوبے میں 2 ہزار 448 سکول محفوظ نہیں،
4 ہزار 27 اسکول محفوظ ہیں۔
2 ہزار 344 سکول قابل مرمت ہے۔