میں سطحی سیاست اور پاپولسٹ بیانئے کا حامی نہیں ہوں، نہ کسی فردِ واحد کے قانون یا بالادستی کا قائل ہوں۔ بنیادی انسانی مسائل کے سنجیدہ سیاسی حل اور فکری ترقی ہی میری سیاست ہے، سعیداللہ خان ایڈوکیٹ
ہماری بدقسمتی ہے مقتدر حلقوں کے دفاع والے بہت ہیں، آج وہ لوگ جمہوری سیاستدانوں کے خلاف اور ان حلقوں کا دفاع کررہے ہیں جو کل خود جلسوں میں ان کے خلاف باتیں کررہے تھے۔ فرق اتنا ہے کہ آج ان کو اقتدار کے مزے ملے ہیں۔
اصل مسئلہ یہ ہے کہ سیاست دانوں کو ڈھال بنایا جاتا ہے، انہیں حکومت دی جاتی ہے، مگر پھر اسی حکومت کو جمہوریت کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔
ہم کسی کی تذلیل کے حامی نہیں۔ امن کا قیام دفاعی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ کسی عام بندے کو دفاع کیلئے بندوق اٹھانے کا کہنا مذاق ہے۔ مولانا صاحب کی بات کا اصل پہلو سب بھول گئے ہیں۔ کیا کوئی یہ بتا سکتا ہے کہ خیبر پختونخوا میں عام لوگوں سے دہشت گردوں کے خلاف بندوق اٹھانے کا مطالبہ کیوں کیا جا رہا ہے؟
یہ کام قوم کا نہیں دفاعی اداروں کا ہے، دفاعی ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہیں، پچھلے پچاس سال سے ہمیں امن نہیں مل رہا۔
سینیٹر ایمل ولی خان
صدر عوامی نیشنل پارٹی
#ANP | #AimalWaliKhan
Criticism of Maulana Fazl-ur-Rehman’s statement is only meant to distract from the core issues.
The real question isn’t who said what - it’s why are the people being asked to take up arms against terrorism?
This duty belongs to the state and its institutions, not ordinary citizens.
@iihtishamm ہم مولانا فضل الرحمان کی جانب سے کسی بھی مسلح لشکر کی مخالفت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ امن و امان کا قیام اور اس کا تحفظ ریاستی اداروں اور سیکیورٹی فورسز کی آئینی ذمہ داری ہے۔
سینیٹر ایمل ولی خان نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر گند قرار دے دیا
ترجمہ : جو ریاست پنجاب میں جس گند ( پی ٹی آئی ) کو نہیں چھوڑتی اسی گند کو آپ کے خیبرپختونخوا میں حکمرانی دی ہے
جناب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا صاحب
موضوع: حلقہ PK-71 کے انتظامی و سیاسی معاملات میں غیر متعلقہ مداخلت کے حوالے سے گزارش
میں نہایت احترام کے ساتھ آپ کی توجہ ایک اہم معاملے کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں، جو نہ صرف میرے حلقے بلکہ حکومتی نظم و ضبط اور تنظیمی ہم آہنگی پر بھی منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔
جناب، آپ کے بھائی جناب نوید مسلسل میرے حلقے کے سیاسی اور انتظامی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں، جس کے باعث غیر ضروری گروپ بندیاں جنم لے رہی ہیں اور ایک منتخب عوامی نمائندے کی حیثیت سے میری عزتِ نفس اور سیاسی وقار بھی متاثر ہو رہا ہے۔
میں اس معاملے پر انتہائی تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتا رہا ہوں۔ میں نے اس حوالے سے پانچ مرتبہ ذاتی طور پر آپ کو آگاہ کیا، چار مرتبہ صوبائی وزیر مینا خان صاحب کو اس صورتحال سے آگاہ کیا، متعدد بار براہِ راست نوید صاحب سے بھی گزارش کی، حتیٰ کہ ان کے اہلِ خانہ سے بھی تقریباً دس مرتبہ درخواست کی کہ انہیں میرے حلقے کے معاملات میں مداخلت سے روکا جائے۔ بدقسمتی سے ان تمام کوششوں کے باوجود اس مسئلے کا کوئی مؤثر حل سامنے نہیں آیا۔
صورتحال اب اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ اپکا نوید میرے حلقے میں باقاعدگی سے کھلی کچہریاں منعقد کرتے ہیں، ان کی صدارت کرتے ہیں اور ضلعی محکموں کے سربراہان کو ہدایات دیتے ہیں۔ متعدد مواقع پر متعلقہ افسران کو یہ کہا گیا کہ اگر وہ کھلی کچہری میں شریک نہ ہوئے تو انہیں معطل یا تبادلہ کر دیا جائے گا۔ میری مؤدبانہ گزارش ہے کہ واضح فرمایا جائے کہ وہ کس قانونی، آئینی یا سرکاری اختیار کے تحت ایسی کھلی کچہریاں منعقد کرتے ہیں، ان کی صدارت کرتے ہیں اور سرکاری افسران کو احکامات جاری کرتے ہیں۔
مزید برآں، وہ گریڈ 19 اور گریڈ 20 کے افسران کے اجلاس منعقد کرتے ہیں، انتظامی معاملات میں براہِ راست ہدایات دیتے ہیں اور میرے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں اور اسکیموں کے اعلانات بھی کرتے ہیں، جبکہ میں نے متعدد بار صرف یہ گزارش کی کہ اگر حکومت میرے حلقے میں کوئی منصوبہ دینا چاہتی ہے تو کم از کم مجھے اعتماد میں لیا جائے، کیونکہ میں اسی حلقے کا منتخب عوامی نمائندہ ہوں۔
میری سیاسی ٹیم نے بھی اس صورتحال پر کئی مرتبہ شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ میں نے ہمیشہ انہیں صبر، تحمل اور تنظیمی نظم و ضبط کا پابند رہنے کی تلقین کی، ورنہ وہ اس طرزِ عمل کے خلاف کافی پہلے پریس کانفرنس کر چکے ہوتے۔ میری پوری کوشش رہی ہے کہ کوئی ایسا قدم نہ اٹھایا جائے جس سے حکومت یا جماعت کی ساکھ متاثر ہو۔
میں نے ہمیشہ آپ کی قیادت کا احترام کیا ہے اور حکومتی فیصلوں کو مضبوط بنانے کی کوشش کی ہے۔ آج تک میرے حلقے میں جتنے بھی ترقیاتی منصوبے منظور ہوئے یا ان کا افتتاح ہوا، افتتاحی بورڈز سے لے کر سوشل میڈیا تک ہر جگہ سب سے پہلے آپ کا نام نمایاں کیا گیا اور ہر منصوبے کا کریڈٹ آپ کی قیادت اور حکومت کو دیا گیا۔ میری ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ آپ کی قیادت اور حکومت کی کارکردگی کو مثبت، مؤثر اور ذمہ دارانہ انداز میں عوام کے سامنے پیش کیا جائے۔
لہٰذا آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے میرے حلقے کے انتظامی اور سیاسی معاملات میں کسی بھی غیر متعلقہ مداخلت کو روکا جائے، تاکہ ایک منتخب عوامی نمائندے کی آئینی حیثیت، باہمی احترام، تنظیمی نظم و ضبط اور عوامی خدمت کے عمل کو متاثر ہونے سے بچایا جا سکے-
یہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کے مناظر ہیں آٹھ سو ارب روپے کے اس پروگرام سے پچھلے پندرہ سال میں ان خواتین کی حالت کیوں نہی بدلی ہے ؟
کیا اس کا مقصد خواتین کی تذلیل اور خواری ہے ؟
اڈیالہ میں قید گزارنے والے مزدور کسان پارٹی کے سربراہ افضل خاموش
عمران خان اڈیالہ جیل کی امام بارگاہ میں تھے
چترال کے ایم این اے عبدالطیف کی حالت انتہائی خراب ہے مجھے افسوس ہوا
وہاں قید میں پڑے پی ٹی آئی کارکنوں کی حالت بھی خراب ہے
وزیر اعلی سے خصوصا اور باقی وزراء سے درخواست ہے کہ وہ اڈیالہ جائیں
وہاں کارکنوں کیساتھ ظلم ہورہا ہے نہ ملاقات کرنے دیتے ہیں
نہ فون کی اجازت ہے
کسی کو 8 اور کسی کو 10 سال قید کی سزا ہے
ان کے گھروں کا پوچھیں
آپ لوگ تو وزارتوں میں ہیں لیکن آپ کیلئے قربانی دینے والے کارکن انتہائی بری حالت میں ہیں
اڈیالہ میں غریب پی ٹی آئی ورکر جو پنجاب ہو یا پٹھان، اس کیساتھ زیادتی ہو رہی ہے
افضل خاموش
عوامی نیشنل پارٹی چارسدہ کے زیرِ اہتمام اتمانزئی میں شمولیتی تقریب کا انعقاد۔ ناصر جمال خان نے خاندان اور ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں تجدیدِ عہد کر دی۔ تقریب میں مرکزی صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان نے خصوصی شرکت کی۔ ضلعی صدر شکیل بشیر خان، جنرل سیکرٹری شہزاد الدین، تحصیل صدر گوہر ایوب سمیت دیگر عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے۔
#ANP | #AimalWaliKhan | #ANPCharsadda
کیا ہم یہاں بیٹھے تمام لوگ اپنے ساتھ دو دو کلاشنکوف لے کر گھوم سکتے ہیں؟ جبکہ یہاں دن دہاڑے کمانڈروں کے قافلے اس طرح گزرتے ہیں جیسے پوری چھاؤنی باہر نکل آئی ہو۔
جب تک ہم بحیثیتِ قوم یہ نہیں کہیں گے کہ ہمارے ساتھ یہ سب کون کر رہا ہے، تب تک ہم بدامنی اور دہشت گردی سے نجات حاصل نہیں کر سکتے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، شہید ہاشم خان نورزئی کی فاتحہ خوانی کے موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے،
#AsgharKhanAchakzai | #AwamiNationalParty | #ANP
گزشتہ ایک ہفتے سے کوئٹہ میں درجنوں شہداء کی لاشیں احتجاجاً سڑک پر رکھی گئی ہیں۔ اس احتجاج میں شریک لاکھوں پشتونوں، بلوچوں اور دیگر لوگوں میں شاید پانچ افراد بھی ایسے نہ ملیں جن کے ذہن میں ریاستِ پاکستان کی تصویر ایک محافظ کی ہو۔ اس درجے کی بیگانگی شاید بنگالیوں میں بھی نہیں تھی۔
Akhtar Mengal complains Pashtuns (esp. Wali Khan) didn’t support Baloch. Wali Khan resigned his own provincial govt in protest against Bhutto’s Balochistan crackdown, allied with Baloch nationalists, and got NAP banned for it. He backed political rights,not guns.
عمر قید تاریخ کے اوراق میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔حکومت پرامن اور آئینی طریقے سے اپنے مسنگ رشتہ داروں کی بازیابی کیلئے پُرآمن احتجاج، بنیادی حقوق کا مطالبہ کرنےوالوں کوعمر قید جیسی سزائیں دےرہی ہے،تو یہ جمہوری اقدار، شہری آزادیوں اور اظہارِ رائے کے حق پر ایک سنگین سوالیہ نشان ہے
آج عمران خان کے ساتھ کون سی ملاقات ہوئی؟ لیکن پھر بھی خیبر پختونخوا کے اربوں روپے کا سودا کر دیا گیا۔ یہ عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رہے ہیں۔ بجٹ پاس ہوگا، کیونکہ سب کو معلوم ہے کہ لایا کون ہے۔ میں انہیں چیلنج کرتا ہوں کہ اگر ہمت ہے تو بجٹ پاس نہ کریں۔ صوبوں کے فنڈز میں کٹوتی آئین کی خلاف ورزی ہے۔ جو لوگ آج طاقت کے نشے میں ہیں، وقت انہیں جواب دے گا۔
سینیٹر ایمل ولی خان
مرکزی صدر، عوامی نیشنل پارٹی
#ANP | #AimalWaliKhan | #AwamiNationalParty
الحمدللہ، پشاور کے علاقے پشتخرہ سے لاپتہ ہونے والی دونوں بچیاں ڈیرہ اسماعیل خان سے بحفاظت برآمد کرلی گئی ہیں۔
آپ سب کی دعاؤں، نیک تمناؤں اور پختونخوا پولیس کی تعاون کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔ اس سے بڑھ کر میرے لیے اور کیا خوشی ہوگی کہ عید سے قبل جو باپ ایک ویڈیو میں رو رو کر مجھ سے اپنی بچیوں کی بازیابی میں مدد کی اپیل کر رہا تھا، آج اُسی نے ہنستے ہوئے مجھے ٹیلی فون کیا۔
بے شک اللہ ہی بہترین انتظام کرنے والا ہے۔