آپ کہتے ہیں عورت نکاح کے بعد محفوظ ہوجاتی ہے لیکن تلخ حقیقت یہ ہے عورت سب سے ذیادہ غیر محفوظ شادی کے بعد محسوس کرتی ہے محبت میں دھوکا،طلاق کی دھمکیاں،خرچے کی تنگی ،دوسری عورت کا خوف،سسرال میں بے قدری،اسکی راے نا لینا مرضی نا پوچھنا یہ باتیں اسے گھر سے مکمل جوڑے نہیں رکھتی
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
"کسی کے گناہ گار ہونے کے لئے یہی عمل کافی ہے کہ اپنے مملوک کے حق کو روک کر بیٹھ جائے."
(مملوک: جن کے نان و نفقہ، کفالت، اخراجات کا وہ ذمہ دار ہو. یعنی اپنے ان فرائض میں غفلت کرے).
مسلم 2312
(ابوداؤد 1692؛ مشکوٰۃ المصابيح 3346)
رمضان کے پہلے عشرے کی دعا!
رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ.
اے میرے رب مجھ بخش دے، مجھ پر رحم فرما، تو سب سے بہتر رحم فرمانے والا ہے.
حضرت عمر بن خطابؓ فرماتے ہیں:
"روزہ صرف کھانے اور پینے سے رکنے کا نام نہیں ہے، بلکہ روزہ جھوٹ، باطل کاموں، فضول گوئی اور (بلاحاجت) قسمیں کھانے سے بچنے کا بھی نام ہے۔"
( مصنف ابن ابی شيبہ: 272/2)
زندگی ہر کسی کو آزماتی ہے فرق صرف صرف ردعمل کا ہوتا ہے ، کچھ لوگ شور مچاتے ہيں کچھ ہنس کر سہہ جاتے ہيں ، مسکراہٹ کا يہ دکھاوا اصل ميں حوصلہ کی علامت ہے…