مہنگائی کیخلاف جےیوآئی کی جانب سے سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے
کراچی کے تمام اضلاع میں عوام مہنگائی کیخلاف نکل آئے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دی الفور کم کی جائیں ۔ جےیوآئی رہنماؤں کا مطالبہ
کراچی (پ ر) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اپیل پر آج ملک بھر کی طرح کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع اور شہروں میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بدترین معاشی بحران اور عوامی مشکلات کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ احتجاجی مظاہروں میں عوام، کارکنان اور ذمہ داران کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے ��کومتی معاشی پالیسیوں کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف اضلاع ملیر، جنوبی، شرقی، غربی، وسطی، کورنگی اور سائٹ سمیت سندھ کے دیگر اضلاع جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر، بدین، دادو، کندھکوٹ، سکھر، تھرپارکر، گھوٹکی، سجاول، نواب شاہ، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، شکارپور، ٹھٹہ اور عمرکوٹ میں بھی احتجاجی مظاہرے منعقد کیے گئے۔ ملیر پریس کلب سمیت مختلف مقامات پر مظاہرین نے مہنگائی، بے روزگاری، بجلی و گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور اشیائے ضروریہ کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور غریب آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ترین ہوگیا ہے۔
مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنماؤں مولانا محمد غیاث، مولانا ڈاکٹر نصیر الدین سواتی، مولانا احسان اللہ ٹکروی، مولانا اجمل شیرازی، مفتی محمد خالد، قاری اشرف مینگل، فاروق سید حسن زئی، مولانا نور الحق، عبدالحق مخلص، مولانا عبداللہ بلوچ، مولانا عبدالرشید نعمانی، حبیب اللہ اندھڑ، مولانا عبدالحکیم، مفتی عبد الحق عثمانی، قاری فیض الرحمان عابد، مولانا قاضی فخرالحسن، سید اکبر شاہ ہاشمی و دیگر رہنماؤں نے کہا کہ حکمران طبقہ عالمی حالات اور معاشی دباؤ کو جواز بنا کر مسلسل عوام پر مہنگائی کے بم گرا رہا ہے، جبکہ غریب اور متوسط طبقہ بدترین معاشی استحصال کا شکار ہوچکا ہے۔
رہن��اؤں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی بلکہ ہر فورم پر عوام کے حقوق کی بھرپور جنگ لڑے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جے یو آئی خاموش تماشائی نہیں بلکہ مظلوم عوام کی آواز ہے، اور اگر حکمرانوں نے فوری طور پر مہنگائی میں کمی، بجلی و پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ��یلیف اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم نہ کیں تو احتجاجی تحریک کو مزید وسیع کیا جائے گا۔
مقررین نے کہا کہ آج ملک کا مزدور، کسان، تاجر، ملازم اور سفید پوش طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہے۔ گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو رہے ہیں، نوجوان بے روزگاری سے مایوسی کا شکار ہیں، جبکہ حکمران طبقہ عوامی مسائل سے لاتعلق دکھائی دیتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر عوام دشمن معاشی پالیسیوں کو واپس لے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات کرے، بصورت دیگر ملک بھر میں احتجاجی تحریک مزید شدت اختیار کرے گی۔
جاری کردہ : میڈیا سیل جے یوآئی سندھ
#JUI_Against_Inflation
قمبر مرکزی اور حکم پر بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ رہنماؤں نے حکومت سے فوری عوامی ریلیف، مہنگائی کنٹرول اور پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا۔
#JUI_Against_Inflation
مہنگائی نے غریب آدمی کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ آٹا، چینی، بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام سندھ بھر میں مظلوم عوام کی آواز بن کر میدان میں نکلی ہے۔ حکمران فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کریں ورنہ احتجاجی تحریک مزید بڑھے گی۔
#JUI_Against_Inflation
حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے پوری قوم کے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور انہیں شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ اس اقد��م نے عام آدمی کا سکون اور چین چھین لیا ہے۔
قائد جمیعتہ
#نکلو_مولانا_کے_سنگ