نبی اکرم رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا:
جمعہ کا دن تمہارے بہترین دنوں میں سے ہے، لہٰذا اس دن میرے اوپر کثرت سے درود بھیجا کرو، اس لیے کہ تمہارے درود مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں ۔
(ابوداؤد ،۱۵۳۱)
رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا:
مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان ایذا نا پائیں اور مہاجر وہ ہے جو ان چیزوں کو چھوڑ دے، جن کی اللہ نے ممانعت فرمائی ہے۔
#HadithOfTheDay#حدیثءنبوی
انسؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم عیدالفطر کے روز طاق عدد میں کھجوریں تناول فرما کر عیدگاہ جایا کرتے تھے۔
#HadithOfTheDay#حدیثءنبوی
رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا:
اس شخص کی نماز نہیں، جس کا وضو نہیں
اور اس شخص کا وضو نہیں جس نے وضو کے شروع میں "بسم اللہ" نہیں کہا۔
#HadithOfTheDay#حدیثءنبوی
عرض کیا گیا کہ یا رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم اگر میں شبِ قدرکو پا لوں تو اس میں کیا دعا مانگوں؟
آپؐ نے فرمایا، یہ دعا مانگو:
اللْهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي
اے اللہ! تو معاف کرنے والا ہے اور معاف کرنے کو پسند کرتا ہے، لہٰذا مجھے معاف فرما دے
رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا:
شبِ قدر کو اکیسویں یا تئیسویں یا پچیسویں یا ستائیسویں یا انتیسویں رات میں تلاش کرو۔
#HadithOfTheDay#حدیثءنبوی
حضرت عقبہ بن عامرؓ سے روایت ہے کہ مجھ کو رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے ہر نماز کے بعد معوذات (قل اعوذ برب الفلق، اور قل اعوذ برب الناس) پڑھنے کا حکم دیا۔
#HadithOfTheDay#حدیثءنبوی
رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا:
اگر لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ عشاء اور فجر کی نماز میں کیا (فضیلت و ثواب) ہے تو ان کے لئے (مسجد میں) آئیں اگرچہ انہیں سروں کے بل گھسٹ گھسٹ کر ہی آنا پڑے۔
#HadithOfTheDay#حدیثءنبوی
حضرت عائشہؓ بیان کرتی ہیں، میں نے نبی صلى الله عليه وآله وسلم کو اس طرح کھلکھلا کر ہنستے ہوئے کبھی نہیں دیکھا کہ آپ صلى الله عليه وآله وسلم کے حلق کا آخری حصہ دیکھ سکوں کیونکہ آپ صلى الله عليه وآله وسلم صرف تبسم (مسکراہٹ) فرمایا کرتے تھے۔
#HadithOfTheDay#حدیثءنبوی
روایت ہے:
رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے آزاد ہو یا غلام، مرد ہو یا عورت ہر ک��ی پر رمضان کا صدقہ کھجور کا ایک صاع یا جو کا ایک صاع مقرر فرمایا۔
کہا: لوگوں نے گندم کا ایک صاع اس (جو) کے کے (ایک صاع) مساوی قرار دیا۔
#HadithOfTheDay #حدیثءنبوی
رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے اعتکاف کرنے والے کے بارے میں فرمایا:
کہ وہ گناہوں سے محفوظ رہتا ہے اور اس کے لئے نیکیوں کا سلسلہ تمام نیکی کرنے والوں کی مانند جاری رہتا ہے۔
#HadithOfTheDay#حدیثءنبوی
رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا:
جس نے رمضان کے روزے رکھے اور رات میں ایمان کے ساتھ ثواب کے لئے قیام کیا، اس کے سابقہ گناہ بخش دئیے جاتے ہیں اور جو آدمی لیلتہ القدر میں ایمان اور طلبِ ثواب کی نیت سے کھڑا ہو کر عبادت کرے اس کے گذشتہ گناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔
حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ جب رمضان کا آخری عشرہ آتا تو نبی کریم صلى الله عليه وآله وسلم مضبوط باندھتے اور رات کو زندہ کرتے اور اپنے اہل و عیال کو جگاتے۔
#HadithOfTheDay#حدیثءنبوی
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلى الله عليه وآله وسلم اپنی وفات تک برابر رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کرتے رہے اور آپ صلى الله عليه وآله وسلم کے بعد آپ صلى الله عليه وآله وسلم کی ازواجِ مطہراتؓ اعتکاف کرتی رہیں۔
#HadithOfTheDay#حدیثءنبوی