@najamwalikhan سب کچھ ایران پر مت ڈالیں ، عربوں کی اپنی اندرونی کمزوریاں بھی ہیں۔1979 میں مصر اور 1993 میں یاسر عرفات نے خود اسرائیل کو تسلیم کیا ۔ 1982 میں لبنان میں فلسطینیوں کا قتل عام ہوا، لبنان اور غزہ پر بمباری ہوتی رہی، کیا کسی عرب ملک نے سوائے زبانی مذمت کے کچھ کیا ؟
@SyedKousarKazmi بہتر یہ ہی ہوتا سرکاری جہاز کا استعمال اس ذاتی دورے کے لیے نہ کیا جاتا ۔۔ پونے تین کروڑ خرچ کرنے کی اگر حثیت ہے تو کسی اچھی ائر لائن پر فسٹ کلاس ٹکٹ لیے جاتے یا کسی نجی کمپنی کا جہاز کرائے پر لیا جاتا ۔۔ خوامخواہ تنقید کا نشانہ بننے گریز کرنا چاہیے
@soulat_pasha چونکہ آپ اپنی مرضی کی تاریخ پڑھ کر اسلامی شعائر پر تنقید کرتے ہیں ، اس لیے دور نبوی اور دور خلافت میں جھوٹے نبیوں کے خلاف جنگ کے واقعات سے نا بلد لگتے ہیں ۔ ہمارا لیے قابل تقلید تعلیمات نبوی ہیں ، بنو عباس کا دور نہیں ۔تحریک تحفظ ختم نبوت پہلے دن سے موجود رہی ہے، نام چاہے کچھ ہو
@KlasraRauf اپنے بیٹوں کو کہنا تھا کہ وہ آپ کے پسندیدہ افسر ڈاکٹر ظفر الطاف جیسا بن جائیں ،جن کے کھانے کھاتے رہے ہیں اور تعریف کرتے ہیں۔۔ وہ بھی تو اسی نظام کا حصہ تھے۔
@miandawoodadv صحافی خود ایک مافیا ہیں ، جو نصیحتیں دوسروں کو کرتے ہیں لیکن خود عمل نہیں کرتے( وکلا کی طرح ) اگر الزامات جھوٹے تھے تو انکوائری کا سامنا کرتے ، سچ سامنے آ جاتا ۔ انکوائری معطل کروا کر خوش ہونے کا مطلب یہ ہی ہے کہ ثبوت نہیں تھے ، اب اگلے پروگرام میں پھر اصلاح معاشرہ پر بات ہو گی
@KlasraRauf ویسے آپ لوگ وراثتی سیاست اور ووٹروں کی کم عقلی کا رونا روتے رہتے ہیں اور اب اگر ووٹروں نے وراثت سے ہٹ کر کسی اور کو چنا ہے تو پیسے لگانے کا سیاپا شروع کر دیا
@realrazidada نوٹس غلط تھا یا صحیح،یہ تو تحقیقات کے بعد ہی ثابت ہونا تھا ،لیکن صحافی حضرات جو ساری دنیا پر الزام لگاتے اور قانون کی پاسداری کا بھاشن دیتے رہتے ہیں وہ خود نوٹس ملنے پر بجائے ثبوت دینے اور قانون کا سامنا کرنے پر وہی کچھ کرتے ہیں جس کا دوسروں کو طعنہ دیتے پیں
@najamwalikhan جتنے زیادہ صوبے ، اتنی ہی اسمبلیاں ، وزیر ،جج گورنر، افسران،گاڑیاں ، سیکریٹریٹ یعنی اتنا ہی زیادہ اربوں کا خرچہ۔۔ با اختیار بلدیاتی ادارے اور نمائیندے مسلے کا بہترین حل ہے
ر
@KlasraRauf بات گھمانی نہیں چاہیے ، محسن نقوی نے ستر سالہ نظام کی ناکامی کا ذکر کیا ۔ صرف ن لیگ کو قصور وار نہیں ٹھہرایا ۔۔ صحافی حضرات بھی آدھا سچ آدھا جھوٹ بول کر اپنے شو اور کالم کی ریٹنگ بڑھاتے رہتے ہیں
@SHABAZGIL Have you ever condemned the police officers or ICE agents in USA ( where you are residing now) for brutally beating or even killing people for resisting arrests on mere suspicion ?. Do not condenm selectively
@Alikhanyzai یہ کیسے ہو گا کہ اپنے سٹاک میں پڑے مہنگے خریدے گئے تیل کو عالمی منڈی میں تیل سستا ہونے پر اسی سستی قیمت پر بیچا جائے گا ؟.. بات کچھ سمجھ نہیں آ رہی
@HamidMirPAK امید ہے کہ اپنی دیگر حماقتوں ،جیسے بلوچستان میں دہشت گردوں کی کاروائیوں اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے قتل ، کشمیر میں ایکشن کمیٹی کے فساد ، پر حالیہ خاموشی پر بھی کسی دن اظہار ندامت کر دیں گے
@UrduVirsa ویسے جتنی شہرت اداس نسلیں کی سنی تھی ، پڑھ کر اتنی ہی مایوسی ہوئ۔ بڑی مشکل سے کتاب ختم کی کہ اب خریدی ہے تو پڑھنی بھی ہے۔۔ یہ میری رائے ہے ۔ جو لوگ تعریف کرتے ہیں وہ بہت کرتے ہیں۔۔ انہیں یہ کتاب اچھی لگی ہو گی۔
رساؔ چغتائی
جون ایلیا
••••••••••••••••••••••••
رساؔ چغتائی
خاک اُڑتی ہے اس جہان میں کیا
پھول کھلتے ہیں آسمان میں کیا
عشق تیرے خیال میں کیا ہے
زندگی ہے ترے گُمان میں کیا
ہاتھ دوشِ ہوا پہ رکھتا ہے
پاؤں رکھتا ہے پائدان میں کیا
میں جو حیرت زدہ سا رہتا ہوں
بات آتی ہے تیرے دھیان میں کیا
نیند آرام کر رہی ہے ابھی
تیری پلکوں کے سائبان میں کیا
تیر جو اِک تری کمان میں تھا
ہے ابھی تک کمان میں کیا
کیا ہوئے وہ شکست خوردہ لوگ
آ گئے سب تری امان میں کیا
تجھ سے یہ تیرے حاشیہ بردار
اور کہتے بھی میری شان میں کیا
پوچھتا ہے مکاں کا سناٹا
میں ہی رہتا ہوں اس مکان میں کیا
آ کے ساحل پہ نا مراد ہوا
منہ چھپاتی ہے بادبان میں کیا
اِس جہانِ خراب کی صورت
ہے کوئی اور تیرے دھیان میں کیا
ہم ہیں خود آپ رُو برُو اپنے
اور ہیں خود ہی درمیان میں کیا
وہ جو کھڑکی کھلی سی رہتی ہے
جھانکتی ہے مرے مکان میں کیا
حال اپنا بھی کیا یہی ہو گا
ذکر آئے گا داستان میں کیا
جب کیے دُکھ بیاں اُسی سے کیے
بات ایسی ہے اس چٹان میں کیا
اچھے لگتے ہیں آن بان کے لوگ
جانے ہوتا ہے آن بان میں کیا
دل سے جب دل کلام کرتا ہے
لفظ آتے ہیں درمیان میں کیا
کیا ہوئے میرے خاندان کے لوگ
ایک میں ہی تھا خاندان میں کیا
جمع کیجے نہ درد و غم تو رساؔ
کیجیے اور اس جہان میں کیا
•••••••••••••••••••••
جون ایلیاء
عمر گزرے گی امتحان میں کیا
داغ ہی دیں گے مجھ کو دان میں کیا
میری ہر بات بے اثر ہی رہی
نقص ہے کچھ مرے بیان میں کیا
مجھ کو تو کوئی ٹوکتا بھی نہیں
یہی ہوتا ہے خاندان میں کیا
اپنی محرومیاں چھپاتے ہیں
ہم غریبوں کی آن بان میں کیا
خود کو جانا جدا زمانے سے
آ گیا تھا مرے گمان میں کیا
شام ہی سے دکان دید ہے بند
نہیں نقصان تک دکان میں کیا
اے مرے صبح و شام دل کی شفق
تو نہاتی ہے اب بھی بان میں کیا
بولتے کیوں نہیں مرے حق میں
آبلے پڑ گئے زبان میں کیا
خامشی کہہ رہی ہے کان میں کیا
آ رہا ہے مرے گمان میں کیا
دل کہ آتے ہیں جس کو دھیان بہت
خود بھی آتا ہے اپنے دھیان میں کیا
وہ ملے تو یہ پوچھنا ہے مجھے
اب بھی ہوں میں تری امان میں کیا
یوں جو تکتا ہے آسمان کو تو
کوئی رہتا ہے آسمان میں کیا
ہے نسیم بہار گرد آلود
خاک اڑتی ہے اس مکان میں کیا
یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتا
ایک ہی شخص تھا جہان میں کیا
••••••••••••••••••••••••
@iHafizHamdullah دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہو یا دہشت گرد لوگوں کو ماریں، آپ کو تکلیف حکومت سے ہی ہوتی ہے ، اور تنقید بھی حکومت پر ہی کرنی ہوتی ہے۔۔ کبھی تخریب کاروں کی بھی مذمت کر لیا کریں