Eid Mubarak to you and your Family
May Allah Almighty open the doors of Happiness for you and Fulfil all your Dreams.
🥰❤️Eid Mubarak🥰❤️
#عيد_الفطر_المبارك
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم معروف ( بھلائی ) کا حکم دو اور منکر ( برائی ) سے روکو، ورنہ قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ تم پر اپنا عذاب بھیج دے پھر تم اللہ سے دعا کرو اور تمہاری دعا قبول نہ کی جائے“۔
(جامع ترمذی، ۲۱۶۹)
آپﷺنے فرمایا:
”مومن کے مومن پر چھ حقوق ہیں،
جب بیمار ہو تو اس کی بیمار پرسی کرے،
جب مرے تو اس کے جنازے میں شریک ہو،
جب دعوت کرے تو قبول کرے،
جب ملے تو اس سے سلام کرے،
جب اسے چھینک آئے تو اس کی چھینک کا جواب دے،
اس کے سامنے موجود رہے یا نہ رہے اس کا خیرخواہ ہو“۔
(ترمذی،۲۷۳۷)
سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
جس نے سورۂ کہف کی ابتدائی دس آیات یاد کر لیں، وہ دجال کے فتنے سے محفوظ رہے گا۔
(مسند احمد، ۸۶۶۴)
#جمعہ_مبارک
Years have been passed and still in pain. No words can ever console the parents who lost their flowers in this tragedy.
Take out few seconds and recite Surrah Fatihah for them. May Allah give patience to their families. Ameen!
#APSPeshawar#BlackDay16December
آپ ﷺنے فرمایا:
جو کوئی اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے ، وہ خیر کی بات کہے یا خاموش رہے ۔ اور جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے ، وہ اپنے پڑوسی کا احترام کرے ۔ اور جو آدمی اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے ، وہ اپنے مہمان کی عزت کرے ۔
(صحیح مسلم،۱۷۳)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ :
میری امت میں ایسے برے لوگ پیدا ہو جائیں گے جو زناکاری، ریشم کا پہننا، شراب پینا اور گانے بجانے کو حلال بنا لیں گے۔
(صحیح بخاری، ۵۵۹۰)
#جمعہ_مبارک
ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نیکی اور بدی کے بارے میں سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
“ نیکی اچھے اخلاق کا نام ہے اور گناہ وہ ہے جو تمہارے دل میں کھٹک پیدا کرے اور لوگوں کا اس پر مطلع ہونا تم پر ناگوار گزرے“ ۔
(جامع ترمذی، ۲۳۸۹)
#جمعہ_مبارک
بزم جہاں میں آج یہ کس کا ورود ہے
جبریل کے لبوں پر مسلسل دُرود ہے
فخرُ الرّسُل ہے شافعِ روزِ حساب ہے
اُمّی لقب ہے صاحبِ اُمّ الکتاب ہے
قرآن جس کا خُلق ہے وہ رحمتِ تمام
جس کیلئے ہوا ہے دو عالَم کا انصرام
جس کے غلام فاتحِ ایران و شام ہوں
لاکھوں دُرود اُس پہ، ہزاروں سلام ہوں
ﷺ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
“اگر انسان کے پاس مال کی دو وادیاں ہوں تو تیسری کا خواہشمند ہو گا اور انسان کا پیٹ مٹی کے سوا اور کوئی چیز نہیں بھر سکتی اور اللہ اس شخص کی توبہ قبول کرتا ہے جو ( دل سے ) سچی توبہ کرتا ہے۔“
(بخاری،۶۴۳۶)
#جمعہ_مبارک
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
اس شخص نے ایمان کا مزہ چکھ لیا جو اللہ کے رب ، اسلام کو دین اور محمدﷺ کے رسول ہونے پر ( دل سے ) راضی ہو گیا ۔
(صحیح مسلم،کتاب الایمان،۱۵۱)
#جمعہ_مبارک