خیبرپختونخوااسمبلی کے معزز ایوان میں بھی ڈکٹیٹر شپ کا راج
اپوزیشن کا کوئی رکن کرپشن پر بات کرے یا جعلی ڈگریوں کا معاملہ زیر بحث لائے تو ان کی آواز کو طاقت اور اختیارات کے ذریعے دبایا جاتا ہے زبردستی ان مائیک بندکر دیا جاتا ہے
جعلی ڈگری سکینڈل کی تحقیقات کرنے پر عہدے سے ہٹائے جانے والے ڈاکٹر ظفر اقبال کے حق میں خاتون رکن فائزہ ملک نے بات شروع کی تو ڈپٹی سپیکر نے ان کا مائیک بند کر دیا
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کا مزدور کسان پارٹی کے مرکزی چیئرمین افضل خاموش کو پرواز سے آف لوڈ کرکے گرفتار کرنے کے واقعے پر اظہارِ تشویش
🔴 اختلافِ رائے کو جرم بنا دینا کسی بھی جمہوری معاشرے کیلئے نیک شگون نہیں۔
🔴 اگر کسی شہری یا سیاسی رہنما کے خلاف کوئی قانونی معاملہ موجود ہے تو اس کے لیے آئین اور قانون میں واضح طریقہ کار موجود ہے، مگر لوگوں کو سفر کے دوران آف لوڈ کرکے گرفتار کرنا ریاستی اداروں پر عوام کے اعتماد کو مزید مجروح کرتا ہے۔
🔴 ایسے اقدامات سیاسی انتقام اور جمہوری آزادیوں پر قدغن کے تاثر کو تقویت دیتے ہیں۔
🔴 سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کو دباؤ، گرفتاریوں اور ہراسانی کے ذریعے خاموش کرانے کی پالیسی نہ پہلے کامیاب ہوئی ہے اور نہ آئندہ ہوگی۔
🔴 جمہوریت کی اصل روح اختلافِ رائے کو برداشت کرنے، آئین کی بالادستی کو تسلیم کرنے اور شہری آزادیوں کے تحفظ میں ہے، نہ کہ سیاسی آوازوں کو طاقت کے ذریعے دبانے میں۔
🔴 مطالبہ کرتے ہیں کہ افضل خاموش کے ساتھ ہونے والے اس واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، اگر ان کی گرفتاری غیر قانونی یا بلاجواز ثابت ہوتی ہے تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
🔴 عوامی نیشنل پارٹی ہر اس آواز کے ساتھ کھڑی ہوگی جو آئین، جمہوریت، بنیادی انسانی حقوق اور سیاسی آزادیوں کے تحفظ کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، کیونکہ ایک فرد کے حقوق پر حملہ درحقیقت پوری جمہوری اقدار پر حملہ ہوتا ہے۔
#ANP | #AimalWaliKhan | #AwamiNationalParty
Despite falling global oil prices, the government refuses to reduce petroleum prices in Pakistan. This is nothing but sheer insensitivity and cruelty towards the people.
We demand an immediate cut in fuel prices and that the full benefit of lower international rates be passed on to the masses.
Prioritising elite interests and own luxuries over public relief is unacceptable.
⬛️ وفاقی اور صوبائی حکومت دونوں مل کر صوبے کے عوام کے آئینی حقوق پامال کر رہی ہیں۔
⬛️ خیبر پختونخوا کے وسائل پر دوسروں کا قبضہ اور یہاں کے عوام کی محرومی ناقابلِ برداشت ہو چکی ہے۔
⬛️ گیس اور تیل درازندہ (ڈیرہ اسماعیل خان) کی سرزمین سے نکل رہی ہے، مگر پائپ لائن پنجاب کی جانب بچھائی جا رہی ہے۔
⬛️ آئین کے تحت صوبے کے وسائل پر پہلا حق یہاں کے عوام کا ہے۔
⬛️ خیبر پختونخوا روزانہ تقریباً 500 ملین کیوبک فٹ گیس پیدا کرتا ہے، مگر اسے اپنی ہی پیداوار میں سے صرف 150 ملین کیوبک فٹ گیس فراہم کی جا رہی ہے۔
⬛️ ایف آر درازندہ میں مقامی آبادی کو اعتماد میں لیے بغیر پنجاب کی جانب گیس پائپ لائن ناقابل قبول ہے۔
⬛️ یہ رویہ آئین، وفاقی اصولوں اور مقامی عوام کے بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
⬛️ بدقسمتی سے اپنی ضرورت سے کئی گنا زیادہ گیس اور بجلی پیدا کرنے کے باوجود خیبر پختونخوا میں گھریلو اور صنعتی ضروریات کے لیے گیس اور بجلی دستیاب نہیں۔
⬛️ کارخانے بند ہو رہے ہیں، سرمایہ کاری ختم ہو رہی ہے اور بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
⬛️ دوسری طرف پنجاب، جہاں گیس اور بجلی کی پیداوار سب سے کم ہے، وہاں صنعتوں اور گھریلو صارفین دونوں کو بلا تعطل فراہمی جاری ہے۔
⬛️ اگر گندم پر پنجاب کا حق تسلیم کیا جا سکتا ہے تو پختونخوا کی گیس، تیل اور بجلی پر یہاں کے عوام کا آئینی حق کیوں تسلیم نہیں کیا جا رہا؟
⬛️ وفاق صرف گیس اور بجلی ہی نہیں بلکہ ان وسائل کی مد میں پختونخوا کے مالی واجبات ادا کرنے سے بھی گریز کر رہا ہے۔
⬛️ پختونخوا کے وسائل لوٹنے میں صوبائی حکومت سہولت کار بنی ہوئی ہے۔
⬛️ پختونخوا کی محرومیوں میں اضافے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومت ایک ہی صفحے پر ہیں۔
⬛️ جن قوتوں کی خوشنودی کے لیے دونوں حکومتیں سرگرم ہیں، انہیں عوام کی بجائے صرف پختونخوا کے وسائل سے دلچسپی ہے۔
⬛️ مطالبہ کرتے ہیں کہ کوٹ پلک، درازندہ اور خیبر پختونخوا کے دیگر گیس و تیل پیدا کرنے والے علاقوں کے عوام کو آئین کے مطابق فوری طور پر گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے، مقامی آبادی کو اعتماد میں لیا جائے، رائلٹی اور دیگر مالی حقوق شفاف انداز میں ادا کیے جائیں اور صوبے کے قدرتی وسائل پر اس کا آئینی حق عملی طور پر تسلیم کیا جائے۔
⬛️ عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے وسائل پر کسی بھی قسم کا ڈاکہ ہرگز قبول نہیں کرے گی اور صوبے کے آئینی، معاشی اور وسائل کے حقوق کے لیے ہر سیاسی، آئینی اور جمہوری فورم پر بھرپور آواز اٹھاتی رہے گی۔
#ANP | #AimalWaliKhan | #AwamiNationalParty
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کا مرکزی و صوبائی بجٹ، ڈاکٹروں کی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں، خام تیل کی قیمتوں اور ملاکنڈ ڈویژن و ضم شدہ اضلاع پر ٹیکس کے نفاذ کے حوالے سے اظہارِ خیال:
#ANP | #ANPPakhtunKhwa | #MianIftikharHussain
پچھلے دنوں اسلام آباد ہائی کورٹ کا جھنڈا لہراتی ایک سرکاری کار شام کے وقت اسلام آباد کلب میں پارک ہوتے دیکھی جس میں سے ایک ادھیڑ عمر شخص جانگیے اور جاگرز میں نکلتے دیکھا، غور سے دیکھا تو موصوف ہائی کورٹ کے ایک معزز جج تھے جو سکواش کھیلنے آئے تھے۔
@fawadchaudhry Very stupid post .... We are struggling for unite Pakhtunkhwa, Attock and Mianwali are also part of Pakhtunkhwa. We strongly support Province Sariakistan...
My favorite team in the FIFA World Cup is Argentina. I hope they will successfully defend their title and make their fans proud once again.
@TeamMessi#footballworldcup2026
شہید عثمان کاکڑ جمہوریت، انسانی حقوق اور محکوم اقوام کی ایک توانا اور نڈر آواز تھے۔ اسی جرم میں ان کی یہ بے باک آواز ہمیشہ کے لیے خاموش کر دی گئی۔ آج شہید لالا کی برسی کے موقع پر میں انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ان کی جدوجہد اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی
@KhushalPKNAP
عوامی نیشنل پارٹی نے بجٹ کے نام پر اعداد و شمار کی ہیر پھیر کو مسترد کردیا، صوبائی صدر میاں افتخار حسین کا صوبائی بجٹ پر ردعمل
🟥آئندہ مالی سال کیلئے صوبائی بجٹ الفاظ کا ہیر پھیر اور اعداد و شمار کا جادو ہے، میاں افتخار حسین
🟥صوبائی بجٹ خیبر پختونخوا کو تباہی کی طرف دھکیلنے کی ایک منظم سازش ہے
🟥تیرہ سال اقتدار میں رہنے کے باوجود حکومت آج بھی عوام کو گمراہ کر رہی ہے
🟥حکومت ایک طرف 48 ارب روپے کے خسارے کا دعویٰ کررہی ہے
🟥غیر موجود ضلعی حکومتوں کے نام پر 52 ارب 80 کروڑ روپے خرچ دکھائے جا رہے ہیں
🟥بجٹ سے خیبر پختونخوا کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے
🟥بجٹ میں 1201 نئے ترقیاتی منصوبے شامل کیے گئے ہیں
🟥سینکڑوں منصوبوں کیلئے چند ہزار روپے اور بعض کیلئے ایک روپیہ تک مختص نہیں کیا گیا
🟥یہ ترقیاتی منصوبے نہیں بلکہ ناراض اراکین اسمبلی کی وفاداریاں خریدنے کی منصوبہ بندی ہے
🟥حکومت نے ترقی کے نام پر پورے صوبے کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے
🟥45 لاکھ بچے آج بھی سکولوں سے باہر ہیں لیکن ان کیلئے صرف 5 ارب روپے رکھے گئے ہیں
🟥تعلیم کے پورے ترقیاتی شعبے سے تقریباً تین گنا زیادہ رقم سڑکوں کیلئے مختص کی گئی ہے
🟥حکومت کو انسانی ترقی، تعلیم، نوجوانوں کے مستقبل اور صحت سے کوئی دلچسپی نہیں
🟥بی آر ٹی آج بھی اربوں روپے کی سبسڈی پر چل رہی ہے، نوشیروان برکی کے ایم ٹی آئی ہسپتالوں کے اخراجات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
🟥صوبہ بھر میں صحت کی بنیادی منصوبوں کو بجٹ نہیں دیا جارہا
🟥ہزاروں ایسے منصوبے بھی ہیں، جن کی تکمیل میں 30 سال تک لگ سکتے ہیں
🟥یہ آئندہ نسلوں پر قرضوں اور مالی بحران کا بوجھ منتقل کرنے کا منصوبہ ہے
🟥تیرہ سال حکمرانی کے باوجود صوبے کی اپنی آمدن نہ ہونے کے برابر ہے
🟥صوبائی حکومت آج بھی وفاق کے سامنے ہاتھ پھیلانے پر مجبور ہے
🟥موجودہ بجٹ کا 92 فیصد حصہ وفاق کے مرہون منت ہے
🟥خودمختاری، تبدیلی اور معاشی انقلاب کے دعوے بھی محض جھوٹ پر مبنی تھے
🟥پختونخوا مالی طور پر زیادہ کمزور اور وفاق پر زیادہ انحصار کرنے والا صوبہ بن چکا ہے
🟥یہ بجٹ عوامی فلاح، معاشی ترقی اور ادارہ جاتی اصلاحات کا بجٹ نہیں
🟥صوبائی بجٹ سیاسی مصلحتوں اور ناکامیوں کو چھپانے کی ایک ناکام کوشش ہے
🟥عوامی نیشنل پارٹی آئندہ مالی سال کیلئے صوبائی بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے
🟥حکومت جان بوجھ کر پختونخوا کو معاشی، تعلیمی اور انتظامی تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے
🟥صوبائی حکومت عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے حقائق سامنے لائے
🟥صوبائی حکومت ذاتی مفادات کیلئےغیر ضروری سیاسی منصوبہ بندی بندکرے
🟥صوبے کے وسائل کو حقیقی ترقی، تعلیم، صحت اور روزگار پر خرچ کرے
🟥تاریخ اس بجٹ کو پختونخوا کے مستقبل کے خلاف ایک سنگین سازش کے طور پر یاد رکھے گی
@MianIftikharHus
#ANP | #ANPPakhtunkhwa | #PakhtunkhwaBudget2026
🟫خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے
🟫یہ ایک حقیقت ہے کہ خیبر پختونخوا کا امن دونوں حکومتوں کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں
🟫ہم روز اول سے کہہ رہے ہیں کہ خیبر پختونخوا کو دانستہ طور پر کمپرومائز کیا گیا ہے
🟫صوبے بھر میں امن و امان کی موجودہ ابتر صورتحال ہمارے مؤقف کی مکمل تصدیق کر رہی ہے
#ANP | #AimalWaliKhan | #Bannu
Imran, a resident of Timergara, Lower Dir, has reportedly been imprisoned in Muscat, Oman, for the past 17 years. According to his family, his legal case has already been concluded, yet he remains behind bars in Ismail Jail. A video shared by our journalist friend Shabir from Buner highlights the pain and anguish of his elderly parents.
Our colleagues from ANP Buner, who are currently in Oman, are actively following this case. We urge @ForeignOfficePk and @PakinOman to intervene and make every possible effort to secure his release and reunite him with his family after nearly two decades.
مردان؛ گوردوارے کے نگران اور ان کی اہلیہ کا بہیمانہ قتل/صدر عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین کی شدید مذمت
#ANP | #ANPPakhtunkhwa | #MianIftikharHussain
اس ملک میں جمہوریت کا حال یہ ہے کہ حکومت مسلم لیگ کی ہے لیکن نہ وزیرخزانہ، نہ ہی وزیرداخلہ مسلم لیگ کا ہے۔صوبے میں دیکھ لیں، گذشتہ تین وزرائے اعلیٰ کدھر ہیں؟ موجوده وزیراعلی بھی اسی راستے پر گامزن ہیں جس پر گذشتہ تین وزرائے اعلی جاچکے ہیں۔
Honourable Minister Awais Leghari,
Pakhtunkhwa produces some of the cheapest electricity in Pakistan thanks to Tarbela, yet our people pay among the highest bills.
If AJ&K gets subsidies for Mangla Dam, why is Pakhtunkhwa denied the same for its much larger Tarbela?
Why do we still face prolonged load shedding despite our surplus contribution? Fix the line losses and upgrade the grid - don’t punish the whole province for inefficiencies.
Finally, why is Pakhtunkhwa still deprived of its rightful Net Hydel Profit share as per the AGN Kazi formula?
🟥 آزاد کشمیر اور جموں و کشمیر ایک متنازع علاقہ ہیں اور یہ تنازع ابھی تک حل نہیں ہوا
🟥 جہاں ہم نے انہیں مکمل آئینی حقوق نہیں دیے جہاں ان کی حیثیت پر آج تک کنفیوژن ہے،وہاں ہم نے انہیں وفاق میں نمائندگی بھی نہیں دی، اگر وہاں کے لوگ اپنے حقوق اور آزادی کے لیے آواز اٹھاتے ہیں تو اسے دبانا افسوسناک ہے
🟥 ریاستِ پاکستان کو سوچنا چاہیے کہ کل جو کام جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت نے کیا پاکستان نے اس پر ردعمل دیا لیکن اسی طرح کا عمل ہم خود کرنے جا رہے ہیں
🟥 ایک پارٹی کا لیڈر، ایک جمہوری لیڈر آپ کا ہیرو ہے آپ اسے ہر جگہ ہیرو کہتے ہیں لیکن اسی پارٹی کے لوگ اگر اپنے حق کی آواز اٹھائیں تو انہیں غدار قرار دیا جاتا ہے
🟥 فیصلوں کا توازن درست کیا جائے جس کے ہاتھ میں بندوق ہوگی اگر فیصلہ وہ کرے گا تو فیصلہ بندوق کے گرد ہی رہے گا
🟥 فیصلے جمہوری، عوامی اور سیاسی لوگوں سے کریں آپ کتنے لوگوں کو شہید کریں گے؟ کتنے لوگوں کو ماریں گے؟ کشمیری قوم اپنا حق لینا جانتی ہے
🟥 کشمیر کے فیصلوں میں مسئلہ یہ ہے کہ کبھی کوشش کی جاتی ہے کہ فائدہ مسلم لیگ کو پہنچے اور کبھی پیپلز پارٹی کو
🟥 گلگت بلتستان میں جو ڈرامائی انتخابات ہوتے ہیں ان کے بعد بھی ہمیشہ معاملات مکمل طور پر حل نہیں ہوتے اس لیے وہاں کا پورا نظام عوام کے بجائے چند افراد کے فائدے اور نقصان کو مدنظر رکھ کر چلایا جا رہا ہے۔
🟥 میں سمجھتا ہوں کہ اگر تاریخ کو دیکھا جائے تو آپ کے یونٹس میں بھی تقسیم نظر آتی ہے کہیں پشتون کو غدار کہا جاتا ہے، کہیں بلوچ کو، کہیں سندھی کو
🟥 اصل بات یہ ہے کہ پاکستان ایک قوم نہیں بلکہ ایک ملک ہے، جس میں مختلف قومیں رہتی ہیں
🟥 پاکستان تب ہی ترقی کرے گا جب پختون، بلوچ، سندھی، پنجابی، سرائیکی، ہندکو، کشمیری اور گلگت بلتستان سمیت ہر قوم اور ہر زبان و ثقافت کے لوگ ساتھ ترقی کریں گے۔
🟥 پاکستان صرف توپ، ٹینک اور راکٹ سے ترقی نہیں کر سکتا
🟥 یہ وقت بھی گزر جائے گا یہ ہمیشہ نہیں رہے گا۔ ہر چیز کا حساب ہونا ہے اور سب کو کٹہرے میں کھڑا ہونا ہوگا
#ANP | #AimalWaliKhan | #AwamiNationalParty