It’s been 10 wonderful years with Awami National Party, and I feel truly honoured by the respect and support I have received from the party and its leaders. The trust and encouragement they have given me mean a lot. I have always worked with dedication, will continue doing it.
سابق وزیراعلی امیرحیدر خان ہوتی سے ہوتی ہاوس (مردان) میں پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل مردان کے ذمہ داران کی ملاقات، سابق وزیراعلی امیرحیدر خان ہوتی نے 8 فروری کے انتخابات میں حمایت پر پی ایم ایل این کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں مختلف دیگر امور پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ جنرل سیکرٹری اے این پی مردان ہارون خان اور دیگر بھی موجود تھے۔
ہم نے 5000کنال زمین اس مقصد کیلئے خریدی تھی کہ مردان میں ایجوکیشن سٹی قائم کی جائیگی۔ 2000 کنال عبدالولی خان یونیورسٹی اور 1000 کنال زمین باچاخان میڈیکل کالج کیلئے مختص کی گئی تھی۔ یہ زمین اے این پی کے دفتر یا ذاتی غرض کیلئے نہیں بلکہ اس کا مقصد نرسنگ کالج، ڈینٹل کالج کی توسیع، نیوکلیئرسائنسز کی سہولت، برن سنٹر کا قیام، جدید میڈیکل و ٹیکنیکل ادارے بننے تھے، ایک جانب اس ایجوکیشن سٹی کے قیام پر گذشتہ 9 سالہ دورحکومت میں اس طرف توجہ نہیں دی گئی۔ نگراں حکومت کی جانب سے فیصلہ مردان کے عوام کے ساتھ دشمنی ہے کیونکہ اس حکومت کا کام الیکشن کرانا تھا اور اس قسم کے فیصلے نگراں حکومت کا مینڈیٹ ہی نہیں۔ جو افسران اس کام میں نگراں حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں، انہیں بھی کہتے ہیں کہ اس حکومت نے جانا تھا، پھر اس کا آپ ہی سے پوچھا جائیگا۔
#Vote4Laltain
Gross violation of the constitution and shows insecurities on the JUI part, as they rushed to instill a caretaker CM to set up for election rigging. We won’t permit anyone to steal public’s mandate. @ANPMarkaz
Read More at: https://t.co/rqgTmtkRE7
باچاخان دوسرے حج کے دوران فلسطین گئے جہاں انہوں نے فلسطینی بھائیوں سے گزارش کی کہ اپنی زمینیں نہ بیچیں لیکن انکی بات کسی نے نہیں مانی۔ آج ہم مظلوم قوم کی نمائندہ جماعت کے طور پر مظلوم قومیت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تمام تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری طور پر جنگ بندی کرائی جائے۔ وہاں بچوں، بوڑھوں اور عورتوں پر جو بم گرائے جارہے ہیں انکو روکا جائے۔ ہم ہمیشہ جنگ کے خلاف ہیں اور اب بھی کہتے ہیں کہ دنیا کے ہر مسئلے کا حل مذاکرات میں ہے جس میں اقوام متحدہ اور امت مسلمہ کو ہنگامی طور پر کردار ادا کرنا چاہئیے۔
#Palestine
Proud parent moment! My son, Ameer Akbar Khan Hoti, has achieved the distinction of becoming a barrister. His call to the bar took place at Lincoln's Inn in England. I'm confident that he will passionately serve the community with zeal & dedication.
محمودخان اپنی تقاریر میں جے یو آئی کے حوالہ سے ایمل ولی خان کا حوالہ دیتے ہیں لیکن یہ نہیں کہتے کہ ایمل ولی خان ان کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔ پختونخوا میں محمودخان اور پرویزخٹک جیسے بے ایمان لوگ موجود ہی نہیں۔ پشتون جہاں بھی انہیں دیکھیں تو انکا استقبال گندے ٹماٹر اور انڈوں سے کریں۔
@AimalWali
#Vote4Laltain
I strongly condemn the brutal killing of our very senior party colleague, Provincial Chairman NLF Balochistan, #ArbabGhulamKasi. He was a committed political worker who consistently championed the rule of law, the supremacy of the constitution, Parliament, and fundamental human rights. Kasi Sb dedicated his entire life to the Awami National Party, enduring trials, incarceration, and numerous challenges, yet he stood steadfast. We demand a thorough investigation of this incident, and the culprits must be apprehended promptly. Our hearts go out to Kasi Sb's grieving family. RIP Kasi SB!
عوامی نیشنل پارٹی کے رکن مرکزی کمیٹی ارباب غلام کاسی ایڈوکیٹ کا بہیمانہ قتل افسوسناک ہے۔ مرحوم نظریہ باچا خان کے سچے پیروکار اور بے لوث سیاسی کارکن تھے۔ ارباب غلام کاسی عوامی نیشنل پارٹی کا ایک قیمتی اثاثہ تھے، انکی اچانک جدائی قومی تحریک کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ حکومت اور متعلقہ ادارے واقعے کی شفاف اور فوری تحقیقات یقینی بنائے۔ واقعے میں ملوث کرداروں کو قانون کی گرفت میں لاکر نشان عبرت بنایا جائے۔ دکھ کے ان لمحات میں ارباب غلام کاسی کے اہل خانہ اور اے این پی بلوچستان کے ساتھ شریک ہیں۔ اللہ تعالی انکو جنت میں اعلی مقام اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائے۔
امیرحیدر خان ہوتی
مرکزی سینئر نائب صدر عوامی نیشنل پارٹی
#ANP | #AmeerHaiderKhanHoti
ہم نے صوبے سے آغاز کیا اور آج پشاور میٹروپولیٹن کے عوام کو روشنی (رڼا) دینے کیلئے پورا پلان پیش کردیا۔ اگر عوام نے ہمیں موقع دیا تو انشاء اللہ یہ روشنی گھر گھر تک پہنچائیں گے۔ ہم وہ وعدہ کرتے ہیں جو پورا کیا جاسکے۔ اے این پی کے اربن پالیسی میں شامل ہر نکتہ ہم پورا کرکے دکھائیں گے۔ انشاء اللہ
#RanraUrbanPolicy
پی ٹی آئی کی سیاست ہمیشہ تقسیم کی سیاست رہی ہے۔ پشاور میں 14اگست کی رات بھی کئی سیاسی جماعتوں کے ساتھ انکی ہاتھا پائی ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی نے ہماری لیڈرشپ کے ساتھ (جتنا وہ کرسکتے تھے) بدترین سلوک اور تضحیک کیا ہے لیکن ہم اصولوں کی سیاست کرتے ہیں۔ آج جو چھاپوں پر اعتراضات کررہے ہیں، وہ مفرور ہیں اور نامعلوم مقامات سے کارکنان کو ورغلارہے ہیں تو انکے پیچھے ضرور پولیس جائیگی۔ اگر وہ ان چھاپوں کو روکنا چاہتے ہیں تو گرفتاری دے دیں، بات ختم