مجھے کالا رنگ پسند ھے اور سردیوں کی راتیں، ساون کی بارش، دسمبر کا مہینہ، ادھورے خواب، ادھوری کہانیاں، چائے کا کپ، خاموشی، زرد پتے، برف باری، سردیوں کی دوپہریں، چھوٹے بچے، شاعری، کتابیں، قصہ گو، رباب کی دھن، پہلی بارش، گیلی مٹی کی خوشبو
فضیلت والا شہر
سرگودھا کو دیگر شہروں پر یہ فضیلت حاصل ہے کہ اس کے آخر میں DHA آتا ہے جہاں بھی سرگودھا لکھا ہو اسے چومنا کارِ ثواب ہے۔دارالعلوم راولپنڈی
😁😁😁
بدن بستروں کو طلاق دے دیتے ہیں
انگلیاں تصویروں کے فریم تھامے لکڑی ہو جاتی ہیں
کلینڈر تاریخوں سے بھرے رہتے ہیں لیکن دن خالی ہو جاتے ہیں
ہونٹوں کو دعائیں بڑبڑانے کی عادت پڑ جاتی ہے
اور انتظار ہیرے جیسی آنکھوں سے نمک کے پانی کی طرح بہنے لگتا ہے
مگر کچھ لوگ کبھی واپس لوٹ کے نہیں آتے
مُجھے پُورا یقین ہے کہ بروزِ حشر خُدا اُن لوگوں سے سوال کرنے کی اجازت ضرور دے گا، جو آپ کی ساکن زِندگی میں اچانک آکر ارتعاش پیدا کرتے ہیں اور پھر چودہویں شب میں ساحل کنارے بیٹھ کر مدوجزر اُٹھنے کا تماشا دیکھتے ہیں
باقی باتیں معاف سہی، تماشا بنانے کی سزا تو مِلنی ہی چاہیئے ۔۔۔