"عمران خان کے بیٹوں کا اپنے والد کی رہائی کے لیے جدوجہد کا فیصلہ ان تمام لوگوں کے لیے شرم کا مقام ہے جنہوں نے عمران خان کے نام پر ووٹ لیے، عہدے لیے اور اسے جیل میں چھوڑ کر اپنے عہدے اور مراعات انجوائے کرنے میں مگن ہیں
🚨خیبرپختونخوا میں گورنر پیپلزپارٹی کا ہے کل بھی اس کے حکم سے ہمارے تیمور جھگڑا عرفان سلیم اور کامران بنگش کو کالے قانون 3 MPO کے تحت گرفتار کیا ہے پیپلز پارٹی کو اس رویے پر نظر ثانی کرنا ہو گی ۔
سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ
اقتدار کے اونٹ پالنے والوں کو اپنے دل کے دروازے اونچے رکھنے چاہئیں، مگر یہ بات ایسے سیاسی لیڈر کو ہی سمجھ آ سکتی ہے جو کسی سیاسی نظریے اور سوچ کو لیکر چلتا ہے۔ کچھ سیاستدانوں کو لگتا ہے کہ ہواؤں کے رخ بدل سکتے ہیں جس صورت میں الزامات کے پرانے زخم بھی کُریدے جا سکتے ہیں۔ ایسے میں کسی صحافی کو بلوچستان لے جا کر اور کوئٹہ کی عدالت سے ٹرائل کرانے کا کیا مقصد ہے؟ کیا اسلام آباد کی عدالت میں میڈیا کی موجودگی ایک سابق نگران وزیر اعظم کے لئیے مشکلات پیدا کر سکتی تھی؟ کیا صداقت اور امانت کا سرٹیفیکیٹ صرف بلوچستان کی عدالت سے ہی دستیاب ہو سکتا ہے؟
Day 1487 without Arshad Sharif
Day 1487 without Justice
کتنا عجیب تھا وہ آخری لمحہ
نہ گلے لگایا نہ الوداع کہا
نہ ہم روک سکے نہ وہ رک سکا
بس ایک خاموشی تھی آنسو تھے
اور وہ ہم سے ہمیشہ کے لیے بچھڑ گیا
#ArshadSharifShaheed#JusticeForArshadSharif
اس مشکل وقت میں ہر ایک نے اپنی بساط کے مطابق کردار ادا کیا ہے۔ آج ضرورت اسی بات کی ہے کہ ایک دوسرے پر تنقید کی بجاۓ سب مل کر اتحاد و اتفاق سے عمران خان کے لیے جدوجہد کریں۔ یہ وقت بھی گزر جائے گا مگر اس دور میں ہر ایک کا کردار اور قربانیاں یاد رکھی جائیں گی!
آئینی عدالت کیطرف سے پشاور ہائی کورٹ کے رٹ اختیار چھینے جانے پر خواب خرگوش کے مزے لینے والی سپریم کورٹ بار ان اختیارات کی مشروط اور محدود واپسی پر اچانک جاگ گئی۔
آئینی عدالت نے ایمرجنسی، گورنر راج اور فوج کی تعیناتی کیخلاف آئینی درخواستوں پر سماعت و فیصلہ و آئین کی تشریح کیئے بغیر ہی عبوری احکامات کے ذریعے پہلے پشاور ہائی کورٹ کے 199 کے اختیارات چھینے اور پھر بادشاہانہ انداز میں جزوی و عارضی طور پر بحال کر دییے۔ جو اصل مذکورہ آئینی درخواستیں ہیں انکو سماعت کے لئیے مقرر ہی نہیں کیا جا رہا۔ ایسے میں سپریم کورٹ بار کا ایک عارضی حکم نامے پر یوں شادیانے بجانا اور اصل آئینی درخواستوں پر جلد سماعت کا مطالبہ نہ کرنا شرمناک اور مفاد پرستی ہے۔
ڈاکٹر صاحب کو چاہیے تھا کہ انکار نہیں کر سکتے تو کوئی بہانہ ہی بنا لیتے۔ بلاوجہ داغ لگوا لیا۔ اب لوگ ڈاکٹر صاحب کو بھی نواز شریف جیسا سمجھنا شروع ہو جائیں گے۔
پاکستان کی تاریخ میں تین ریفرنڈم ہوئے اور تینوں ڈکٹیٹرز نے کروائے ! ایوب ، ضیا اور مشرف ،اسکے علاوہ کتنی ہی لولی لنگڑی مجبور حکومت کیوں نا ہو اُس نے ریفرنڈم والا جرم نہیں کیا نون لیگ وہ داشتہ بن چکی ہے کہ اُلٹی لیٹ کر اپنی پشت پر ڈکٹیٹر کا سائین کروا رہی ہے !
"ہم یہ کہتے ہیں دیر آید درست آید یہ تمام باتیں پہلے سے ہی قوم کو پتہ ہیں الیکشن لوٹا گیا ہمارا بلے کا نشان ہم سے چھینا گیا ہمیں مخصوص نشستیں نہیں دی گئیں ملٹری کورٹس میں لوگوں کو معتوب کیا گیا یہ حکومت ڈھکوسلا ہے سولہ سیٹوں والی جماعت کو حکومت دی گئی۔ جسطرح جبر اور دھونس کے تحت آئینی ترامیم کی گئیں یہ سب کچھ سب کو پتہ ہے۔ ہم تواتر سے کہہ رہے ہیں کہ یہ پاکستان کی تاریخ کے تاریک ترین سال ہیں جن سے ہم گزر رہے اس نظام نے گرنا ہی ہے بلاول صاحب نے ایک بات کی ٹھیک ہے وہ اس نظام سے مستفید رہے ہیں جو کچھ ہوا اس میں ان کا بھی حصہ ہے ان کی جماعت کا بھی حصہ ہے اگر وہ اب جمہوریت اور آئین کی جانب واپس آنا چاہتے ہیں تو آئیں ہم تو اس راہ پر چل رہے ہیں جو ہمارے ساتھ چلنا چاہے ہم اس کو روکیں گے نہیں"۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر سلمان اکرم راجہ کی گفتگو
#ImranKhansLifeIsAtRisk
بریکنگ نیوز، سلمان صفدر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کا کیس لائیو اسٹریم کرنے کی استدعا کردی
اگر کوئی گناہ کیا گیا ہے یا بے گناہ ہیں تو سب کی آجائے، سلمان صفدر
عمران خان کی رہائی کے حوالے سے حکمت عملی جلد سامنے آ جائے گی لیکن اس وقت عمران خان کی صحت انتہائی اہم ہے اس حوالے سے پورے ملک کو احتجاج کرنا چاہیے - سلمان اکرم راجہ
عمران خان نے کہا میں اپنے کیسز پہلے بھی لڑ رہا ہوں آئندہ بھی لڑوں گا،لیکن میرا اور بشری بی بی کا علاج کروایا جائے،اس سے پہلے کہ پانی پلوں کے نیچے سے گزر جائے۔
بیرسٹر سلمان صفدر
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں پرتیاری کے لئے 7 دن کی مہلت دے دی
وہ سابق وزیراعظم ہیں، قابلِ احترام ہیں، ان کے اپنے مسائل ہیں،پوری پبلک کو خط چلا گیا ہے، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کا نیب پراسیکیوٹر سے مکالمہ
بیرسٹر سلمان صفدر 🚨
جب آپ القادر کیس کے ثبوت سنیں گے تو آپ حیران رہ جائیں گے کہ نیب تو تب کارروائی کرتی ہے جب قومی خزانے کو کوئی نقصان پہنچا ہو۔
لیکن یہ تو ایک انوکھا مقدمہ ہے جس میں قومی خزانے کو منافع اور فلاحی کام القادر ٹرسٹ کا حصہ بنایا گیا ہے
🚨عمران خان کے اپنے الفاظ تھے کہ بلڈ پریشر مسلسل زیادہ رہنے سے میرے دل کا ایک حصہ متاثر ہو چکا ہے یہ بھی عمران خان الفاظ تھے کہ مجھے برین ہیمرج اور دل کا دورہ پڑ سکتا ہے عمران خان چاہتے تھے کہ ان سے وکلا کی ملاقات ہوتی رہے ۔
بیرسٹر سلمان صفدر