شاید کسی کو احساس تک نہیں ہے کہ:
پاک افغان بارڈر کی طویل بندش نے خطے کا تجارتی نقشہ بدل کر رکھ دیا ہے۔ وسطی ایشیائی ریاستوں (ازبکستان، تاجکستان، ترکمانستان، قازقستان) تک رسائی کیلئے افغانستان ایک "قدرتی پل" تھا، لیکن حالیہ تناؤ نے سب کچھ الٹ پلٹ کر رکھ دیا ہے۔ جس کے علاقائی تجارت اور ٹرانزٹ روٹس پر بہت برے اثرات پڑے ہیں
سرحدی بندش کے اس تعطل سے پاکستان سے وسطی ایشیا کی طرف صرف ابھی تک 2.5 ارب ڈالر سے زائد کی تجارت کا نقصان ہو چکا ہے۔ پاکستانی ایکسپورٹرز (خصوصاً فارماسیوٹیکل، ٹیکسٹائل اور زرعی اجناس کے تاجر) اب ایران (بندر عباس اور زاہدان) کے راستے وسطی ایشیا اور روس تک مال بھیجنے پر مجبور ہیں۔ جس سے سفری دورانیہ اور مال برداری کے اخراجات میں کئی گنا اضافہ ہونے سے پاکستانی مصنوعات وسطی ایشیائی منڈیوں میں مسابقت کی صلاحیت کھو رہی ہیں۔
صرف یہی نہیں بلکہ افغانستان نے بھی اپنا تجارتی انحصار تیزی سے پاکستان سے ہٹا کر ایران اور وسطی ایشیا منتقل کر لیا ہے 2026 کے وسط تک افغانستان کی درآمدات وسطی ایشیائی روٹس سے تقریباً 48 فیصد اور ایرانی راستوں (خصوصاً چاہ بہار اور بندر عباس) سے 46 فیصد تک پہنچ گئی ہیں ، جبکہ پاکستان کے راستے ہونے والی تجارت سکڑ کر انتہائی کم رہ گئی ہے۔
کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں کے بجائے افغان تاجر اب ایرانی بندرگاہوں کو ترجیح دے رہے ہیں، جس سے پاکستان کو ٹرانزٹ فیس اور پورٹ چارجز کی مد میں بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
پاکستان اور وسطی ایشیا کے درمیان توانائی اور مواصلات کے کئی میگا پراجیکٹس براہِ راست پاک افغان تعلقات سے جڑے ہوئے ہیں جیسے "ازبکستان-افغانستان-پاکستان (UAP) ریلوے منصوبہ" "CASA-1000' بجلی کی ترسیل کا منصوبہ" اور "TAPI گیس پائپ لائن "جیسے منصوبے غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو چکے ہیں کیونکہ عالمی مالیاتی ادارے اور رکن ممالک سیکیورٹی ضمانتوں کے بغیر سرمایہ کاری سے گریزاں ہیں۔
پاکستان اور ازبکستان نے باہمی تجارت کو 2 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا تھا، لیکن براہِ راست افغانستان کے سستے زمینی راستے کی بندش سے یہ ہدف حاصل کرنا ممکن نہیں رہا
طورخم، چمن، لنڈی کوتل اور جمرود میں ٹرانسپورٹ، کلیئرنگ ایجنٹس اور مقامی منڈیوں سے وابستہ ہزاروں خاندان بے روزگار ہو چکے ہیں۔
زرعی برآمدات پاکستان سے وسطی ایشیا جانے والے آلو، کینو اور دیگر پھل، جبکہ افغانستان سے آنے والے انگور اور خشک میوہ جات بروقت ترسیل نہ ہونے کے باعث خراب ہو کر کسانوں کو اربوں کا نقصان پہنچا رہے ہیں۔
پشاور اور خیبر پختونخوا کی میڈیسن اور سیمنٹ کی انڈسٹری جن کی سب سے بڑی منڈی افغانستان اور وسطی ایشیا تھی پیداوار کم کرنے پر مجبور ہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ جغرافیائی طور پر پاکستان سے وسطی ایشیا تک سب سے سستا اور تیز ترین راستہ افغانستان ہی ہے۔ جب تک اسلام آباد اور کابل کوئی قابلِ عمل معاہدہ کر کے تجارت کو سیاست اور کشیدگی سے الگ نہیں کرتے اس کا نقصان افغانستان سے زیادہ پاکستان کو ہو گا ۔ پاکستان افغان بارڈر بند کر کے عملا ایک isolated island بنتا جا رہا ہے
جس جس جگہ سے ن لیگ نے کلین سویپ کیا ہے ان علاقوں میں ترقی پر توجہ دیں ۔ دوبارہ فیصل آباد ، ملتان ، میں گھسنے کی ضرورت نہیں ہے ۔۔ انکے کام عمران خان ہی کرے گا
محبوب اسلم لللہ صاحب کے ساتھ کام کرنے کا اسوقت موقع ملا، جب وہ اسلام آباد میں بطور Asp اور پھر Sp کام کر رہے تھے۔ انتہائی شاندار انسان ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس کار خیر میں ان کی بھر مدد فرمائے اور ان کے اور انکے رفقأ کو اس ارفع کام کو جاری رکھنے کی توفیق عنائت فرمائے۔
آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے علاقہ کیل کے نالہ نریل کو عبور کرتے ہوئے باپ بیٹی نالہ میں بہہ گئے مقامی لوگوں نے باپ کو زندہ بچا لیا جبکہ پندرہ سالہ بیٹی جس نے حال ہی میں میٹرک کا امتحان دیا تھا کی لاش شروگی پل کےقریب سے مل گئی، نالہ نریل ہر لگا پل سیلاب میں بہہ گیا ہے۔
جب حوصلہ اور ہمّت ساتھ ہو تو خدا بھی ایسے معجز ات کرتا ہے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے ۔
دیر بالا میں تین گھنٹے پانی
میں ڈوبے ہوئے گاڑی کے اندر موجود افراد الخدمت رضاکاروں اور دیگر مقامی تنظیموں کی جہد مسلسل سے زندہ سلامت بے رحم موجوں سے بچا لئے گٸے۔
#AlkhidmatFloodRelief#floods
گزشتہ برس سے لیکر عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد تک تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے درمیان کیا معاملات ہوئے اور باہمی تعاون کر کے ن لیگ کے خلاف کیا کیا کرنے کی پیپلزپارٹی کو آفر کی گئی۔ جانیئے حامد میر سے
#GeoNews#ASKKS