دوران پٹرولنگ موٹروے پولیس کے افسران کو ایک موبائل فون ملا۔ افسران نے موبائل کو تحویل میں لے کر اسکے مالک کی تلاش شروع کر دی۔ انتہائی محنت اور کوشش کے بعد موبائل کے مالک سے رابطہ ہوا اور اسے موبائل کے متعلق آگاہ کیا گیا۔ مالک کی آمد پر بعد از تصدیق و قانونی کاروائی موبائل فون کو مالک کے حوالے کر دیا گیا جس پر موبائل مالک نے افسران کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے افسران کا شکریہ ادا کیا۔
موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 کے ذریعے ایک شہری کے قیمتی موبائل فون گم ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔ موٹروے پولیس کے افسران نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 3 لاکھ روپے مالیت کا آئی فون 14 پرو میکس برآمد کر لیا۔ ضروری تصدیق کے بعد موبائل فون بحفاظت مالک کے حوالے کر دیا گیا، جس پر شہری نے موٹروے پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور ذمہ دارانہ رویے کو سراہا۔
@TalatRaza20 آپ کو پیش آنے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہیں۔ براہِ کرم متعلقہ گاڑی کی تفصیلات، اس کے روٹ اور گاڑی کے حوالے سے دستیاب تمام معلومات ہمارے ساتھ شیئر کریں۔ اس کے علاوہ اپنا رابطہ نمبر بھی فراہم کر دیں تاکہ ہم جانچ کر سکیں کہ آپ کی شکایت پر تاحال کارروائی کیوں نہیں ہو سکی۔
@TalatRaza20 آپ کو پیش آنے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہیں۔ براہِ کرم متعلقہ گاڑی کی تفصیلات، اس کے روٹ اور گاڑی کے حوالے سے دستیاب تمام معلومات ہمارے ساتھ شیئر کریں۔ اس کے علاوہ اپنا رابطہ نمبر بھی فراہم کر دیں تاکہ ہم جانچ کر سکیں کہ آپ کی شکایت پر تاحال کارروائی کیوں نہیں ہو سکی۔
موٹروے پولیس ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی (DLA) فسیلیٹیشن سینٹر کراچی میں سابق انٹرنیشنل کرکٹرز شعیب محمد، منظور اختر اور منصور اختر کی آمد۔ انہوں نے جدید سہولیات اور ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے لیے عملے کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔
@SultanShah1 Respected Citizen!
Legal action has been taken against the concerned bus, and a substantial fine has also been imposed. We appreciate your responsible role as a citizen and thank you for bringing this matter to our attention.
Best regards,
NHMP
اطلاع : داخلہ بند ہے!
مقام: ایم-2، شیخوپورہ انٹرچینج (کلومیٹر 45) بجانب اسلام آباد۔
وجہ: مرمتی کام۔
اسلام آباد کی جانب سفر کرنے والے مسافروں سے گزارش ہے کہ شیخوپورہ انٹرچینج کے بجائے ہرن مینار انٹرچینج استعمال کریں۔
موٹروے پولیس کے افسران کی جانب سےماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ، سکھر میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء کو سیٹ بیلٹ کے استعمال، ہیلمٹ کےاستعمال، اوور سپیڈنگ، روڈ کراسنگ، دورانِ ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر اور ہیلپ لائن 130 کے مؤثر استعمال کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔