ملکی سلامتی داؤ پر لگاکر ذاتی مفادات کا حصول شرمناک ہے.
مرضی کے نتائج کیلئے اداروں کی ساکھ داؤ پر لگادی.
انتخابی نتائج کو تبدیل کرنے کیلئے جس ڈھٹائی کا مظاہرہ کیا گیا اس نے پاکستان بھر کی عوام کو فکر مند کردیا ہے۔
جس بھونڈے طریقے سے انتخابی نتائج بنائے گئے اسکی وجہ سے کامیاب قرار دیئے جانے والے امیدوار بھی نتائج کو غلط قرار دیکر دے کر اپنی عزتیں بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
سیلیکٹڈ افراد پر اگر حکومت قائم بھی کر لی جائے تو نا ہی عوام کی خدمت کی جاسکتی ہے اور نہ ہی دیر تک اسے قائم رکھا جاسکتا ہے.
ملکی سلامتی داؤ پر لگا کرذاتی مفادات کا حصول شرمناک اور اس عمل میں ہر کردار بے نقاب ہوچکا ہے۔
کل کے حلیفوں کا حریف بن جانا حیران کن نہیں، ملکی سلامتی کیلئے اصولوں پر سودے بازی نہ کرنا نیک شگون ہے۔
مورخہ :16/02/2024
چیئرمین آفاق احمد مہاجرقومی موومنٹ(پاکستان)
آفاق احمد نے کہا کہ سیلیکٹڈ افراد پر اگر حکومت قائم بھی کرلی جائے تو بھی ناہی عوام کی خدمت کی جاسکتی ہے اور نہ ہی دیر تک اسے قائم رکھا جاسکتا ہے۔
جاری کردہ : شعبہ نشرواشاعت
پاکستان کی تاریخ میں2002 کے الیکشن اگر کوئی مہاجر نام سے اسمبلی میں منتخب ہوکر گئے تھے وہ صرف مہاجر قومی موومنٹ کے نمائندے تھے قومی اور صوبائی اسمبلی کی ایک ایک نشت پر محمود قریشی صاحب اور یونس خان تھے