Leading Organization of GilgitBaltistan - Our mission is to bring Revolution - Help GB People in All Sphere of Life - Fight all odds in our Society - ABMGB
اے بی ایم کے سینئر رہنما سلیم صاحب کو اے سی مشبروم کی طرف سے بھیجا گیا سمن ریاستی جبر کی بدترین مثال ہے ۔
عوامی مسائل کا حل انتظامیہ کی بنیادی زمہ داری ہے ۔
آل بلتستان موومنٹ کے سینٹرل ایگزیکٹیوو کاونسل ممبر سینئر رہنما سلیم صاحب کو عوامی مسائل پہ آواز اٹھانے کی پاداش میں اے سی مشبروم کی جانب سے سمن جاری کیا گیا ہے جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے ۔
@csgbpk
عوامی ملکیتی زمین پر نا جائز قبضہ کی کوشش کے خلاف گمبہ سکردو میں احتجاج ، شرکہِ احتجاج نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر زمینوں پر قبضے کا روش نہیں بدلہ گیا تو بلتستان کے پورے عوام شدید ردعمل دیں گے۔
#StopLandGrabbingInBaltistan#GilgitBaltistan
ہم اپنی زمینیں کسی ادارے کو عوامی خوہشات کے برعکس ہرگز ہتھیانے کی اجازت نہیں دینگے۔یہ ہماری آبائی زمینیں ہیں اور ہم یہاں کے پشتینی باسی ہیں،گلگت بلتستان میں کسی بھی ادارے کی غنڈہ گردی ہم برداشت نہیں کریںگے، ہر ظلم اور نا انصافی کے خلاف مزاحمت کرینگے
#StopLandGrabbingInBaltistan
یہ زمین ہماری ہے
اس پہ حق ہمارا ہے
ہم اپنی زمینیں کسی ادارے کو عوامی زمینیں ہرگز ہتھیانے کی اجازت نہیں دینگے ۔ یہ ہماری پشتینی زمینیں ہیں اور ہم یہاں کے باسی ہیں ، گلگت بلتستان میں کسی بھی ادارے کی غنڈہ گردی ہم برداشت نہیں کریں گے، ہر ظلم اور نا انصافی کے خلاف مزاحمت کرینگے۔
مذہبی عقائد کا تضاد صدیوں پرانا ہے.اس لڑائی کو اچانک سے ہوا دینا اور اس پر ریاست کا خاموش تماشائی بننا واضح منصوبہ بندی ہے.جی بی کے نوجوان اس سازش کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں. پرامن معاشرے کے لیے تمام عقائد کا احترام کرے اور متحد ہو کر اپنے حقوق کے لیے لڑے.
#Peace4GilgitBaltistan
We stand in Solidarity with the people of Palestine. We strongly condemn the atrocities committed by the terrorist colonial entity and human rights violations in Occupied Palestinian Territories.Israel is a Colonial Project.Long Live Resistance. Long Live Struggle
#FreePalestine
سکردو؛آل بلتستان موومنٹ کے وفد کی عوامی ورکرز پارٹی جی بی کے چئرمین کامریڈ بابا جان اور رہنما کامریڈ آصف سخی سے ملاقات،ABM کے سینئر رہنماوں اور کابینہ کے اراکین شامل تھے۔وفد نے بابا جان کو سرزمین بلتستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے عوامی حقوق کے لئےانکی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا
باباجان نے دوران اسیری ان کے لئے آواز اٹھانے پہ ABM کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی مشترکہ عوامی مذاحمت کرنے کا اعادہ کیا ۔ بابا جان نے اپنی جدوجہد کے دوران آنے والے مسائل پہ گفتگو کرتے ہوئے جبر اور خوف سے نجات حاصل کرنے کے لئے مسلسل جدوجہد کرتے رہنے کی تلقین کی۔
آل بلتستان موؤمنٹ سکردو انتظامیہ کی رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ ہیں SOPs کے ساتھ چھوٹے دکانوں،کھانے پینے کے دکانیں اور ہوٹلیں کھولنے کی اجازت دی جائے اور غریب عوام کے ساتھ پٹواریوں کے ناروا سلوک کی فوری نوٹس لیا جائے۔
ABM
@DCSkardu@RandhawaAli@dcislamabad
سکردو، کرونا لاک ڈاؤن کی آڑ میں DC ، AC اور پٹواریوں کی بدمعاشی عروج پر۔غریب سبزی فروش،ہوٹل اور چھوٹے دکانوں سے بھاری جرمانہ موصول ہو رہی ہے۔پورے پاکستان میں کھانے پینے کی دکانیں افطاری اور سحری کے ٹائم کھلے ہوتے ہیں لیکن یہاں انتظامیہ ہٹ دھڑمی کی وجہ عوام کو سخت مشکلات کا سامنا۔