معید پیرزادہ کا دیڑھ منٹ کا یہ تجزیہ،
عمران خان کی ذات اور ان کی عوام دوست سیاست کا بہترین احاطہ کرتا ہے.
ہر ذی ہوش اور محب وطن پاکستانی اسے ضرور دیکھے.
اللہ ایسے unique لیڈر وہاں پیدا کرتا ہے جہاں بہتری کی اشد ضرورت ہوتی ہے.
@MoeedNj#FreeKhanFreePakistan
کیا سلمان اکرم راجہ انتشار پھیلا رہے ہیں؟
سلمان اکرم راجہ کا کہنا کے کچھ منظور نظر لوگوں کو مزید اندر بھیجا جائے گا اور ایک بیانیہ بنایا جائے گا۔
میں راجہ صاحب کے اس بیان کو مکمل سپورٹ کرتا ہوں۔ اور بہت پہلے سے یہی بات کہتے آیا ہوں۔ کیونکہ میرے خیال ہیں یہی درست اور نظریاتی بات ہے۔
اب یہاں گنڈا پور گروپ اس کی مخالفت کر رہا ہے اور اس کو پارٹی میں لڑائی پھیلانے کی بات کر رہا ہے۔ وہ کہہ رہے ہیں اس سے انتشار پھیلے گا۔ لڑائی ہو گی۔ ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے۔
دوسری طرف مخالف گروپ خاموش ہے کیونکہ انکو یہ بات سُوٹ کرتی ہے۔ لیکن اگر آج کوئی اس گروپ کے مخالف کوئی بات کر دے تو یہ فورا پارٹی میں انتشار پھیلانے کا الزام لگا دیں گے۔ یہ گروپ کہے گا یہ وقت تو اکٹھے ہونے کہ ہے اس وقت انتشار نہیں پھیلانا چاہئیے۔
بلکل ویسے ہی جیسے آج گنڈاپور گروپ کہہ رہا ہے کہ سلمان راجہ انتشار پھیلا رہے ہیں۔ اور مخالف گروپ کے حساب سے راجہ صاحب بلکل درست کر رہے ہیں۔
دونوں گروپ مافیا کے طور پر کام کرتے ہیں۔سوشل میڈیا میں انہوں نے اپنا اپنا مافیا بنا رکھا ہے۔ انکے حساب کی بات کریں تو خاموش۔ انکے خلاف بات کریں تو یہ آپ پر مافیا بن کر حملہ کریں گے۔
میری جنگ ہر ایسے مافیا کے خلاف ہے جو اپنے اوپر اٹھنے والی آواز کو انتشار نہ پھیلانے کے بہانے پر دبانا چاہتا ہے تو کبھی کوئی اور بہانہ۔
کم عقل دوستوں کے لئے ایک بار پھر عرض ہے موجودہ موقف پر میں سلمان راجہ کو سپورٹ کر رہا ہوں۔ اور کرتا رہوں گا۔
اور میں سمجھتا ہوں سچ بولنے سے انتشار نہیں پھیلتا۔ نا ہی آج راجہ صاحب انتشار پھیلا رہے ہیں۔ اور نہ ہی KP میں جو ہوا اس پر میرے سوالات نے انتشار پھیلایا تھا۔ بلکہ جھوٹ اور فراڈ کا پردا چاک کیا تھا۔ انتشار جھوٹ سے پھیلتا ہے۔ سچ سے نہیں۔
ہر اس مافیا جس نے تباہی کی ہے ان سے میں سوال پوچھتا رہوں گا۔
1971, East Pakistan. A JCO stops a truck at the Paksi Bridge. Under its floor: Rs 1.35 crore from the National Bank treasury at Sirajganj. The driver shows a chit: "released by Major Maddad."
This is not a rumour. It is in the Hamoodur Rahman Commission Report, written under Pakistan's own Chief Justice. It names Brig Jehanzeb Arbab and five other officers, and asks for a thorough inquiry.
No inquiry was ever made public. The brigadier became a lieutenant general, the martial law ruler of Sindh, then ambassador to Qatar. The report stayed locked away for 28 years.
In May 2024 Imran Khan's account told every Pakistani to study that report. Four days later the FIA opened an inquiry. Against him.
53 years on, the only inquiry that report has produced is into the man who asked you to read it.
#AuditTheGenerals
لطیف کھوسہ صاحب سے چند اہم سوالات!
کیا یہ درست ہے کہ عمران خان سے ملاقات کی عدالتی اجازت حاصل کرنے سے پہلے لطیف کھوسہ صاحب نے بریگیڈیئر فہیم سے نجی ملاقات کی، جس کے بعد جسٹس ڈوگر سے بھی علیحدگی میں ملے، اور پھر چیف جسٹس کی عدالت سے ملاقات کی اجازت حاصل کی؟
اگر ایسا ہوا ہے تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے عدالتی حکم حاصل کرنے سے پہلے ایک بدنام زمانہ فوجی/آئی ایس آئی افسر اور ایک جج سے نجی ملاقاتوں کی کیا ضرورت تھی؟**
ان ملاقاتوں کا مقصد کیا تھا، اور ان میں کیا بات چیت ہوئی؟
لطیف کھوسہ صاحب سے گزارش ہے کہ شفافیت اور عدلیہ کی ساکھ کے پیشِ نظر ان سوالات کا واضح جواب دیں۔
پہلے جب سلمان صفدر کی ایک طویل وقفے کے بعد عمران خان سے ملاقات کروائی گئی تو انہیں مقدمات اور سیاست پر بات کرنے کی اجازت نہیں تھی، لیکن عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی 85 فیصد متاثر ہونے کی خبر عوام تک پہنچ گئی
اب ایک مرتبہ پھر سلمان صفدر کی ملاقات کروائی گئی، اس مرتبہ بھی انہیں باہر آ کر دیگر معاملات پر بات کرنے کی اجازت نہیں تھی، لیکن عمران خان کا بلڈ پریشر 192 تک پہنچنے کی خبر سامنے آ گئی
یہاں ایک انتہائی اہم سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر عمران خان کے سیاسی موقف مقدمات اور پیغامات کو عوام تک پہنچنے سے روکا جا رہا ہے تو ان کی صحت سے متعلق تشویش ناک خبریں سامنے آنے میں رکاوٹ کیوں نہیں؟
کیا یہ صرف اتفاق ہے یا عوام کی نفسیات سے کھیلا جا رہا ہے؟ کیا یہ ایک سوچا سمجھا نفسیاتی کھیل ہے جس میں عوام کی امید، حوصلے اور مزاحمت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے
نفسیاتی دباؤ پیدا کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ لوگوں کو مسلسل ایسی خبریں دی جائیں جو ان میں خوف، بے بسی اور مایوسی پیدا کریں انہیں اپنے لیڈر کی سیاسی جدوجہد اور پیغامات سے بے جبر رکھا جائے، لیکن اس کی بگڑتی ہوئی صحت کی خبریں مسلسل سنائی جائیں
کہیں ایسا تو نہیں کہ عوام کو نفسیاتی طور پر اس مقام تک پہنچانے کی کوشش ہو رہی ہو جہاں وہ خود کہنے لگیں کہ عمران خان کو کسی بھی شرط پر باہر نکالو، چاہے فوج کی تمام شرائط ہی کیوں نہ ماننی پڑیں
کیا مقصد یہ ہو سکتا ہے کہ جو لوگ آج اپنے لیڈر کے سیاسی موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں، کل وہ اس کی زندگی کے خوف سے ہر قسم کے سمجھوتے کو قبول کرنے پر آمادہ ہو جائیں
یہ سوالات کسی سازش کا ثبوت نہیں، لیکن ان کا جواب ضرور ڈھونڈنا چاہیے
اگر عمران خان کی صحت سے متعلق تشویش ناک خبریں عوام تک پہنچ سکتی ہیں تو ان کا سیاسی پیغام کیوں نہیں؟ اگر ان کی بیماری کی تفصیلات بتانے کی اجازت ہے تو ان کے مقدمات، سیاسی فیصلوں اور موقف پر بات کرنے کی اجازت کیوں نہیں؟
اصل سوال صرف یہ نہیں کہ سلمان صفدر کو کیا بتانے کی اجازت دی گئی، اصل سوال یہ ہے کیا اس منتخب معلوماتی سلسلے کے ذریعے عوام کی نفسیات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے؟
بیرسٹر گوہر کے اس عمل کو نارملائز کرنا عمران خان سے غداری کے مترادف ہے، اگر بیرسٹر گوہر سمجھتے ہیں کہ عمران خان کے حملہ آوروں سے بغل گیر ہونا، ان سے قہقہے لگانا اور گرمجوشی سے مصافحہ کرنا ایک معمولی بات ہے تو پھر وہ دراصل ان مظالم کو بھی معمول بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جنہوں نے پاکستان کا شیرازہ بکھیر دیا ہے
ارشد شریف کی شہادت کوئی معمولی واقعہ نہیں تھا، انیس ستی اور ظلے شاہ کی جانیں اتنی بے وقعت نہیں تھیں کہ آپ ان کے خون سے جڑی تلخ یادوں کو چند مصافحوں اور مسکراہٹوں کی نذر کر دیں
بیرسٹر گوہر صاحب، اگر آپ کو عمران خان کے حملہ آوروں اور پاکستان دشمنوں سے بغل گیر ہونے میں کوئی شرمندگی محسوس نہیں ہوتی تو ہمیں بھی آپ کی بزدلی، منافقت بیغیرتی کو بے نقاب کرنے میں کوئی شرمندگی نہیں ہوگی
آپ اسے معمول بنا سکتے ہیں، ہم نہ ظلم بھولیں گے، نہ مظلوموں کو بھولیں گے اور نہ ہی ان لوگوں کو معاف کریں گے جو ہمارے نزدیک ظالموں کے ساتھ کھڑے ہیں
🚨 URGENT HUMAN RIGHTS ALERT
PAKISTAN 🚨
IMRAN KHAN'S LIFE IS BEING PUT IN GRAVE DANGER.
After 7 months without access, his lawyer finally met him on 2 November. The message to his family was alarming: his blood pressure had reportedly reached 192.
How much longer can the world remain silent?
His family demands immediate transfer to an independent hospital, access to his personal physician and proper medical treatment.
Is prolonged isolation and denial of adequate healthcare putting his life at risk? The authorities must answer. We call on the international community to ACT NOW.
@UNHumanRights@UN_SPExperts@EP_Trade@amnesty@hrw@HRCP87@UNGeneva@ICJ_org
SAVE IMRAN KHAN'S LIFE. HUMAN RIGHTS ARE NOT NEGOTIABLE.