شہباز شریف ہر وزیراعلیٰ سے ملے، مجھ سے بھی ملے۔ ویڈیو بنی تو میں نے ٹانگ پر ٹانگ رکھی ہوئی تھی، وہ ویسے بیٹھا تھا۔ جب ویڈیو والا چلا گیا تو اسے خیال آیا، دوبارہ بلاکر ٹانگ پر ٹانگ رکھ کے ویڈیو بنوائی
سہیل آفریدی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
ادھوری ہر کہانی ہے یہاں ذوق تماشا کی
کبھی نظریں نہیں رہتیں کبھی منظر نہیں رہتے
بہت مہنگی پڑے گی پاسبانی تم کو غیرت کی
جو دستاریں بچا لیتے ہیں ان کے سر نہیں رہتے
ناز خیالوی
کچھ عورتیں جب ایک وقت میں کئی مردوں کی توجہ کو اپنی کامیابی سمجھنے لگتی ہیں تو دراصل وہ خود فریبی کا شکار ہوتی ہیں۔
توجہ اور محبت میں فرق نہ سمجھنا شخصیت کو نکھارنے کے بجائے کھوکھلا کر دیتا ہے۔ عزت اس ہجوم سے نہیں ملتی جو مفاد یا خواہش کے تحت جمع ہو، بلکہ کردار، خودداری اور حدود سے ملتی ہے۔ ایسے رویّے نہ صرف خود عورت کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ معاشرے میں اعتماد اور احترام کی قدروں کو بھی مجروح کرتے ہیں۔ اور عورتوں کی ایسی قسم طوائفوں سے بھی بدتر ہے۔
اگر آپکو اپنی بیوی بدصورت لگتی ہے ، اسکے چہرے پہ ، ہونٹوں کے اوپر ، ہاتھ اور بازوئوں پہ بال ہیں تو ان بالوں کو تھریڈنگ اور ویکسنگ کے ذریعے صاف کیا جاتا ہے...
اگر بیگم کا چہرہ چکنا چمکتا محسوس نہیں ہوتا تو چہرے کو نکھارنے کے لئے تین تا دس ہزار کا فیشل اور بلیچ ہوتا ہے۔۔
اگر بیوی سے بدبو محسوس ہو تو اس سے مزدوروں کی طرح کام کروانے کے بجائے اپنا منہ بند رکھیں اور انہیں تھوڑا آرام کا موقع دیں۔۔۔
اگر بیوی کے چہرے پر رونق محسوس نہیں ہوتی تو اسے دودھ دہی اور پھل کھلائیں یقین کریں آپکی بیوی بھی دیکھنے لائق ہوجائیگی۔۔۔
اور۔۔۔۔
اگر۔۔۔۔۔۔۔۔
آپکی اتنی اوقات نہیں ہے تو یہاں وہاں منہ مارنے سے گریز کریں ۔ کیونکہ جن چکنی چمیلیوں کو خوبصورت سمجھ کے انکی مدح سرائی کرتے ہیں ۔ وہ بھی اتنے خرچوں کے بعد ہی دیکھنے لائق بنتی ہیں ۔
جنہیں برا لگا ھو میری بلا سے لگتا رہے