۔۔۔ مشکل وقت کی چکی ۔۔۔
🚨ابھی تھوڑی دیر پہلے گندم پسوانے چکی پہ گیا تو ایک بزرگ عورت آگئیں کہنے لگی بیٹا ایک کلو آٹا دے دو ۔۔۔۔ تو چکی والے نے کہا اماں آٹا تو میں دے دیتا ہوں لیکن آپ کے پاس میرے 150روپے پہلے والے بھی ہیں ۔
یہ سننا تھا اماں کی آنکھوں سے ٹپاٹپ آنسو گرنے لگ گئے کہنے لگی بیٹا میرے دو بیٹے ہیں ایک نشے کی لت میں پڑگیا وہ اپنے پانچ بچوں کو اور اس بیوی کو چھوڑ کر چار ماہ سے غائب ہے ۔
اور میرا ایک دوسرا بیٹا ہے اس کے تین بچے اور بیوی ہے وہ سات سو روپے کماتا ہے ۔
کل مہمان آگئے ت�� مجھے پتا نہ چل سکا کہ آٹا ختم ہوجائے گا ابھی چھوٹے بچے بھوکے بیٹھے ہیں کوئی چار پیڑوں کا آٹا تھا جسے گوندھ کر میں نے ان کو آدھی آدھی روٹی دی ہے رات والی گھوبھی کے ساتھ
شام کو بیٹا کما کر لائے گا میں دے دوں گی ۔
یہ سننا تھا میرے رونگٹے کھڑے ہوگئے ۔۔۔۔۔ چکی والے اس بھائی فوراً پانچ کلو آٹا اس اماں کو دیا اور کہا آپ یہ بھی لے جاؤ اور جو پہلے والے پیسے ہیں وہ بھی نہ
میں کوئی دس منٹ وہاں کھڑا رہا اس بھائی کے پاس جو کوئی آٹا لینے آتا یہ اس کو زیادہ تول کر دے دیتا ۔
یہ کوئی خود امیر آدمی نہیں ہے لیکن ایک احساس ہے خیر میں نے زاہد بھائی کو پانچ ہزار دیئے اور کہا کہ جو بھی کوئی سفید پوش آئے اس کو آٹا دے دینا ۔
افسوس آج آٹا اتنا مہنگا ہوگیا ہے کہ تازی روزی والا بہت تکلیف میں ہے
اللہ پاک ایسے سونے ورگے لوگوں کو سلامت رکھے اور اگر آپ صاحب استطاعت ہیں تو پلیز اپنے محلہ کی چکی کا وزٹ کرلیں آپ کے سامنے بہت سے سفید پوش لوگ آجائیں گے جن کے گھر فاقہ ��ورہا ہے
😥
حارث حیات
انسان کی خواہشات اتنی ہوتی ہیں کہ پوری ہوتے ہوتے انسان آگے نکل جاتا ہے انسان اگر انسانیت سے خدا تعالی کے حکم کی تعمیل کر ے تو انسانیت کی معراج پا سکتا ہے
جب ظالم حکمران ایسا کر سکتے ہیں تو چھوٹے زمیندار کیا اپنے آپ کو کم سمجھتے ہیں اسی لئے لوگ ملک چھوڑ کر دوسرے ملک جانا چاھتے ہیں ظلم کی انتہا امام مسجد کے ساتھ