MashaAllah❤🥺🫂 uffff uffff from where we all friends started and now to where we are headed in life💗🙏😍
seeing each other to be successful is such a great joy!
congratulations buddy🫂🥺���
اس بات پر ہم متفق ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کی سیاسی مداخلت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور رہا ہے اور اس کا کوئی جواز نہیں دیا جا سکتا، لیکن زیادہ نہیں تو کم سے کم اتنے ہی گناہگار وہ تمام سیاستدان ہیں جو اپنی اپنی باری کے انتظار میں اسٹیبلشمنٹ کو اپنے کندھے سمیت سب پیش کرنے پر تیار ہوتے ہیں۔ یہ تو چھوڑئیے ان بدبختوں نے مارشل لاؤں تک پر مٹھائیاں بانٹیں، خان صاحب نے تو مشرف کو ووٹ تک دے دیا۔
آپ کی فیملی کا کوئی فرد اپنے کسی مفاد کے لیے گھر میں غیر متعلق افراد کو لے آئے تو آپ ان افراد کی بچائے گھر کے فرد کا گریبان پکڑیں گے سو پہلے ان مفاد پرستوں کا احتساب کیجئے اور وہ صرف جمہوری سیاسی جماعتوں میں ممکن ہے ان آمریتوں میں نہیں۔ جماعت اسلامی بلاشبہ جمہوری جماعت کی بہترین مثال ہے لیکن اس کا ایک مخصوص تشخص اب تک اس کے مین اسٹریم میں آنے کی راہ میں حائل رہا ہے۔ ایسے ایک سے زائد آپشنز موجود ہونے کی ضرورت ہے اور خاص طور پر ایسا آپشن جو ہر مسلک، مذہب اور طبقے کا نمائندہ ہو اور اس کا مقصد صرف الیکٹورل پالیٹکس ہو۔
سیاسی جماعتوں پر قابض ڈکٹیٹر اور اسٹیبلشمنٹ کے ڈکٹیٹر مل کر ملک میں جمہوریت نہیں آنے دیتے۔ کبھی ایک سیاسی ڈکٹیٹر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل جاتا ہے، کبھی دوسرا۔
جمہوریت تب آئے جب جمہوری سیاسی جماعت بنے گی جہاں عام آدمی الیکشن کے ذریعے پارٹی سربراہ بن سکے گا اور فیصلے مشاورت سے ہوں گے۔