دو روز پہلے ہی سندھ اسمبلی میں محترمہ فریال تالپور معزز ایوان سے نئے صوبوں کے ممکنہ قیام کے حوالے سے پوچھ رہی تھیں کہ قیامت کے روز بی بی شہید کو کیا جواب دو گے ؟
کیا بی بی شہید سندھ کے اسکولوں کی اس حالت زار پر گریبان سے نہیں پکڑیں گی۔۔؟
یا پھر یہ سب محض پولیٹیکل ووٹ بنک intact کرنے والے جذباتی شبد ہیں۔۔؟
اگر یہ مان بھی لیا جائےکہ عمران خان کو شفا اسپتال اس لئے نہیں لیکر گئے کہ وہاں پر لوگوں کا ہجوم ہو گیاتھا تو بھر ڈاکٹر فیصل سلطان کو پمز کیوں نہیں بلایا گیا؟ انہیں کس نے شفا میں بٹھائے رکھا؟سپریم کورٹ کے فیصلے میں حکم دیا گیا تھا کہ ڈاکٹر فیصل سلطان بھی خان کا طبی معائنہ کرینگے
اگر عمران خان کی فیملی اور جماعت کو دیکھا جائے انکو سرکاری اسپتال اور ڈاکٹرز پر یقین نہیں۔بالکل ویسے ہی جیسے میاں صاحب کو بھی پاکستان میں ہونے والے علاج پر بھروسہ نہیں تھا تو بیرون ملک بھجوا دیا گیا۔
سپریم کورٹ کی طرف سے عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ صرف اور صرف میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر کیا گیا ہے اس فیصلے کا سیاست یا کسی سازش سے کوئی تعلق نہیں عمران خان کے دور حکومت میں ایسے ہی عدالتی فیصلوں سے نواز شریف اور شہباز شریف کو بھی ریلیف ملا تھا