Both external acts of righteousness and internal piety are crucial. Disregarding righteous deeds and declaring them as a private affair is fundamentally flawed. This mindset has the potential to steer individuals away from faith and towards disbelief.
#LaylatulQadr#Ramadan #ItikafCity
Those who deny the essence and existence of #God do not consider the Prophet Muhammad (ﷺ) as a messenger or prophet either. They falsely accuse that the #Quran is not a divine book but rather written by the #ProphetMuhammad (ﷺ) himself (God forbid).
#ItikafCity
ہم اِس غلط فہمی میں ہیں کہ چونکہ ہم مسلمان گھرانوں میں پیدا ہوئے ہیں، اس لیے ہمارے ایمان کا بیچ خود بخود پھل دار بن جائے گا۔ ہمیں ہر وقت ایمان کے اس پودے کی حفاظت کی ضرورت رہتی ہے۔ نیکیوں، اَعمالِ صالحہ، نماز، روزہ، حج، زکوۃ، تلاوت قرآن اور سنتِ مصطفیٰ ﷺ کی پیروی سے ایمان کی حفاظت کرنا ہوگی۔
#LaylatulQadr #Ramadan #ItikafCity
یہ بات مسلمہ ہے کہ قرآن مجید میں ساتویں صدی عیسوی میں بیان کیے گئے سائنسی حقائق کسی انسانی کاوش کا نتیجہ ہرگز نہیں ہوسکتے۔ ... بلکہ یہ ناقابلِ تردید حقیقت ہے کہ ایسے تمام facts خدا نے اپنے پیغمبر پر آشکار کیے ہیں۔ [ڈاکٹر کیتھ مور]
#ItikafCity#Atheism#Quran
سائنس بتاتی ہے کہ تیسرے ہفتے ميں رحم مادر میں کان کا پردہ بنتا ہے اور چوتھے ہفتے ميں آنکھ کا پردہ بنتا ہے۔ ... قرآن مجید میں ہر جگہ کان کا ذکر پہلے ہوا ہے اور آنکھ کا بیان بعد میں، کیوں کہ رحم مادر میں انسان کی تخلیق کے مراحل میں پہلے کان بنتے ہیں اور بعد میں آنکھوں کی تشکیل ہوتی ہے۔ یہ علم کیسے قرآن میں آگیا؟ ... اگر خدا نہیں ہے تو پھر کون ہے جس نے آج سے 1450 سال قبل قرآن میں یہ حقائق بیان کردیے؟
#ItikafCity #Atheism #Quran
جتنی خدمت سائنس نے قرآن کی کردی ہے، شاید کسی اور علم نے اتنی خدمت دین کی نہیں کی۔ سائنس نے جا بجا حقانیتِ قرآن کے عقلی دلائل دیے ہیں۔
#ItikafCity#Atheism#Quran
انسان کا جسم 100 کھرب خلیوں (cells) کے ساتھ تشکیل پاتا ہے اور ہر سیل اپنے اندر ایک کائنات ہے۔ ایک سیل کے اندر 100 ارب atoms اور 4 کروڑ 20 لاکھ مالیکیولز ہوتے ہیں۔ ان سیلز پر تحقیق سے معلوم ہوگا کہ کوئی ذات ہے جس نے انہیں ڈیزائن کیا، بنایا اور پھر ترتیب سے ان کی جگہوں پر لگایا ہے۔ ... وہی خدا ہے۔
#ItikafCity #Atheism #Quran
کائنات میں تمام اشیاء خلیات (cells) سے مل کر بنی ہیں۔ ایک خلیہ کا سائز اتنا ہوتا ہے کہ 10 لاکھ خلیات (cells) جمع کیے جائیں تو ان کا سائز ایسے بنتا ہے جیسے بال پوائنٹ کی نوک ہوتی ہے۔
#ItikafCity#Atheism#God
انسانی جسم کے ہر خلیہ (cell) کے اندر ایک کائنات آباد ہے۔ خدا نے اس سیل کی ضرورت کی تمام اشیاء اس کے اندر پیدا کی ہیں۔ جیسا کہ آنکھ کے retina کے خلیات میں ایک ہزار سے اڑھائی ہزار تک پاور پلانٹس ہوتے ہیں اور وہ پاور پلانٹس جسم میں موجود شوگر سے چلتے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ آنکھ کے ایک سیل سے پورا انسان تشکیل پاسکتا ہے۔
ہمیں علم، تحقیق اور سائنس کی آنکھ کھول کر ان آفاقی حقیقتوں کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ اس سے ہمیں خدا کے وجود کا پتہ ملے گا۔
#God #ItikafCity #Atheism
آج کے نوجوان کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ بغیر محنت کے ہر چیز حاصل کرنا چاہتا ہے۔
میرے بیٹو اور بیٹیو! پڑھنے اور سمجھنے کے بغیر کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ آپ سب اپنے مذہب کی تعلیمات اور قرآن کا مطالعہ کیا کریں، اور اس میں غور و فکر اور تدبر کیا کریں۔
#ItikafCity#Atheism#God
انسان کے اندر موجود تمام خودکار نظام خود سے نہیں بنے، بلکہ انہیں کسی نے بنایا ہے اور انہیں ان کے معاملات کا شعور دیا ہے۔ ... وہی خدا ہے!
#ItikafCity#Atheism#God
ہر وہ شخص جو دیانت داری سے اِنسان کے اندر اور باہر کی کائنات میں غور و فکر کرے گا، وہ اللہ کی وحدانیت کا اِقرار اور اُس پر ایمان لائے بغیر نہیں رہ سکتا۔
#FaithInGod#Religion#ItikafCity
ڈاکٹر کیتھ مور کہتا ہے کہ سورۃ الزمر کی آیت نمبر 6 کے مطالعہ نے مجھے ورطۂ حیرت میں مبتلاکر دیا کہ کیسے قرآن نے 1450 سال قبل مرحلہ وار انسانی تشکیل کی تفصیلات بیان کر دیں۔
#ItikafCity#Atheism#Quran
سلف صالحین کہا کرتے تھے کہ ان کے ہم نشین بنو جنہیں اللہ کی ہم نشینی میسر ہو۔ میرے بچو! اپنی صحبت درست رکھو۔ جن کی صحبت میں رہتے ہو اور جن سے دین کی خبر لیتے ہو، انہیں ضرور جانچو کہ وہ خود سیدھی راہ پر ہیں!
#ItikafCity#Atheism#God
پہلے شفا خانے ہوتے تھے، اب بدقسمتی سے مرض خانے کھل گئے ہیں۔ آن لائن گروپس بن گئے ہیں جنہیں ex-Muslims کا نام دیا گیا ہے۔ وہ دہریت کے online گروپس چلا رہے ہیں، ان کی اپنی زندگیوں میں بے شمار کجیاں ہیں اور وہ خود راہِ ہدایت پر نہیں ہیں۔
#ItikafCity#Atheism#God
ایمان والوں کو لمحہ بہ لمحہ ایسے اِہتمام کی ضرورت ہوتی ہے جو ان کے ایمان میں اضافے کا باعث بنتی رہے۔ ایمان پر جتنی شدت کے حملے ہورہے ہیں، اس کے بچاؤ کے لیے کوشش بھی اتنی شدت کی ہونی چاہیے۔
#ItikafCity#Atheism#God