بطور سیاستدان ایسی کسی بھی پالیسی پر تنقید کرنا میرا حق ہے جو عوام کے مفاد ، ملکی سالمیت کے خلاف ہو۔ ایسی ہر پالیسی کی مخالفت کی ہے اور کرتا رہوں گا ۔میری فوج سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ فوج بھی میری ہے، ملک بھی میرا ہے اور عوام بھی میری ہے۔ میرے ( عمران خان
ہمارے والد نے اپنی راحت، سکون اور سلامتی چھوڑ کر پاکستان کے مستقبل کی خاطر جدوجہد کی۔ جب سے ہمیں شعور آیا، انہوں نے ہمیں سکھایا کہ کرپٹ حکومت کتنی تباہ کن ہو سکتی ہے۔ آج انہیں اسی جرم کا الزام دیا جانا ایک سفاک اور ناقابلِ برداشت ستم ظریفی ہے۔۔۔ ( قاسم خان)
ہمارے والد نے اس ملک کے لیے سب کچھ قربان کر دیا – اپنی راحت، سکون اور سلامتی چھوڑ کر پاکستان کے مستقبل کی خاطر جدوجہد کی۔
آج وہ خاموش کر دیے گئے ہیں، اذیت میں ہیں، قید میں ہیں اور ہم سے مکمل طور پر جدا کر دیے گئے ہیں۔ جب سے ہمیں شعور آیا، انہوں نے مجھے اور میرے بھائی کو سکھایا کہ کرپٹ حکومت کتنی تباہ کن ہو سکتی ہے۔ آج انہیں اسی جرم کا الزام دیا جانا ایک سفاک اور ناقابلِ برداشت ستم ظریفی ہے۔
ہمارے والد ہمارے ساتھ ہمیشہ موجود نہیں رہے،والدنے پاکستان کو سب دیا اپنی زندگی وہاں گزاری ہم سے دور۔ اس لیے نہیں کہ اُنہیں کرنا پڑا، بلکہ اس لیے کہ ایک کرپٹ نظام کے خلاف کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا۔ والد کو پیشکش ہوئی کہ اپنی زندگی سکون سے گزاریں پر انہوں نےایک اندھیری قید کو چُنا