مجھے ایک تسلی بھرا خط لکھو
اس خط میں کوئی ایسا پیغام
زندگی کے کچھ رنگ
دلفریب مناظر
اداسی مٹانے کے گُر ، اور اپنے انداز سے
میرا نام لکھو
کچھ ایسا
کہ میں سبھی مسائل بھول کر
تمہیں یاد رکھوں
عمر بھر جینے کی تہمت بھی اٹھے گی یارب
اور پھر حشر کی زحمت بھی اٹھے گی یارب
لیکن اپنا یہ جنوں ہائے یہ جنس نایاب
کبھی اس جنس کی قیمت بھی اٹھے گی یارب..
#قافلہ_ادب