کبھی اے حقیقت منتظر نظر آ لباس مجاز میں
کہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں مری جبین نیاز میں
طرب آشنائے خروش ہو تو نوا ہے محرم گوش ہو
وہ سرود کیا کہ چھپا ہوا ہو سکوت پردۂ ساز میں
تو بچا بچا کے نہ رکھ اسے ترا آئنہ ہے وہ آئنہ
کہ شکستہ ہو تو عزیز تر ہے نگاہ آئنہ ساز میں
دم طوف کرمک شمع نے یہ کہا کہ وہ اثر کہن
نہ تری حکایت سوز میں نہ مری حدیث گداز میں
نہ کہیں جہاں میں اماں ملی جو اماں ملی تو کہاں ملی
مرے جرم خانہ خراب کو ترے عفو بندہ نواز میں
نہ وہ عشق میں رہیں گرمیاں نہ وہ حسن میں رہیں شوخیاں
نہ وہ غزنوی میں تڑپ رہی نہ وہ خم ہے زلف ایاز میں
جو میں سر بہ سجدہ ہوا کبھی تو زمیں سے آنے لگی صدا
ترا دل تو ہے صنم آشنا تجھے کیا ملے گا نماز میں
علامہ محمد اقبالؒ
بانگِ درا
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
شِکاری *کُتَّا خَرگوش* کا پِیچھا کرتے ہُوۓ،
جب اُسے نہیں پکڑ پایا،
تُو اُس سے پُوچھتا ہے،
تُمہاری ٹانگیں چھوٹی ہیں،
اور میری لمبی،
پھر بھی مَیں تُمہیں کیوں نہیں پکڑ سکتا؟
*خَرگوش* نے *شِکاری کُتَّے* کو جواب دِیا،
کیونکہ!
مَیں اپنے لئے بھاگ رہا ہُوں،
اور تُم کِسی اور کے لیے بھاگ رہے ہو،
اگر اپنے حقوق حاصِل کرنے کی لیے خَرگوش نہیں بن سکتے ہو تَو،
دُوسروں کیلئے کُتَّا بھی نہ بنو•
پنجاب کالج کیمپس 10 میں جو ہوا اس پر پردہ ڈالا جا رہا احتجاج کرنے والے طلبہ کو بھی مارا جا رہا ہے ۔۔۔۔
*_خاتون وزیر اعلی_*
کابینہ میں بھی خواتین کی اچھی خاصی تعداد_*
*_پھر بھی بچی سے زیادتی پر کوئی بیان نہیں آیا کسی کا۔
مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے سوشل میڈیا کے اکثر مبلغین کو اسلام کا ہر حکم انتہائی نرم پیکنگ میں پیش کرنے کی عادت ہوچکی ہے جس کی وجہ سے اب ان کو کوئی بھی اسلامی حکم دو ٹوک انداذ میں نہ خود بیان کرنا آتا ہے بلکہ کسی دوسرے داعی سے بھی سننے پر ان کا ہاضمہ خراب ہوجاتا ہے،
سوچتی ہوں یہ لوگ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور میں ہوتے تو کیا حال ہوتا ان کا۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
سمندر بہت بڑا ہے لیکن ہم اتنا ہی پانی لے سکتے ہیں جتنا ہمارے ہاتھ میں آتا ہے
اسی طرح اللّٰہ کی رحمتیں لامحدود ہیں لیکن ہم اتنی ہی پاتے ہیں جتنا ہمارا ایمان و یقین ہوتا ہے
#صباح_الخير#صبح_بخیر
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اللہ کا خوف ایک ایسا چراغ ہے جسکی روشنی میں نیکی اور بدی صاف نظر آتی ہے اللہ کو ماننا اصل بات نہیں کیونکہ اللہ اپنی قدرت اور شان سے خود کو منوالیتا ہے اصل بات تو اللہ کو منا لینے میں ہے اللہ پاک ہمیں دین کی سمجھ عطا فرما،ہمارے دلوں میں ہدایت ڈال،ہمیں ہر قسم کی برائیوں سے بچا اور ہماری مشکلات دور فــرما
آمین یارب العالمین
#صباح_الخير
#صبح_بخیر
اس وقت ناصرف پاکستانی اسٹیبلشمنٹ، بلکہ پوری انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ بھی عمران خان کو مکمل طور پر کرش کرنا چاہتی ہے، یہی وجہ ہے کہ سارے چیف صاحبان ہر حد تک جانے کے لئے تیار ہیں. ابّ آخری امید صرف پاکستانی قوم ہی بچی ہے، کیا وہ خاموشی سے تماشہ دیکھیں گے یا پھر اپنے حق کے لئے لڑنے کے لئے باہر نکلیں گے؟ آنے والے چند ہفتوں میں فیصلہ ہو جائے گا۔
چار اکتوبر کو پورے پاکستان سے قافلے ڈی چوک اسلام اباد کی طرف روانہ ہوں گے اور انشاءاللّٰه تعالی یہ ہے فائنل کال اور انشاءاللّٰه ہم یہ جدوجہد میں ضرور کامیاب ہوں گے۔۔۔
تمام لوگ سب انتظام کرکے آئیں۔۔۔
پاؤں میں جوگر شوز,ایک رومال,ماسک,عینک اور یہ چیزیں ضرور پاس رکھیں۔۔۔
انشاءاللّٰه اگلے 20 سے 25 دن ہم نے سخت ترین جدوجہد کرنی ہے اور آئینی ترمیم کو ہر صورت میں رکوانا ہے۔۔۔
#عوام_بمقابلہ_کرپٹ_نظام
#قوم_اور_خان_ایک_ساتھ
#خان_کی_پُکار_پر_لبیک
#حق_کی_جیت_ہو_گی
#عمران_خان_کو_ہم_لائیں_گے