دس پاکستانی شہریوں کو 45 دن سے صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔ ان پاکستانیوں کے اہلخانہ نہ صرف سخت پریشان ہیں بلکہ اپنے پیاروں کی سلامتی کے لیے نہایت فکرمند ہیں۔ حکومتِ پاکستان اس معاملے کی سنجیدگی کو سمجھے اور یرغمال بنائے گئے پاکستانی شہریوں کی بحفاظت اور جلد واپسی یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ یرغمالی شہریوں کے اہلخانہ نے بات چیت میں بتایا کہ انہیں پینے کے لیے زنگ آلود پانی دیا جارہا ہے ، ان کی صحت مسلسل خراب ہورہی ہے اور زندگیاں خطرے میں ہے ۔ حکومت کو فوری اور موثر قدم اٹھانا چاہیے۔
The federal government is freezing provincial development programs to extract over Rs900 billion for the Center's so-called "strategic needs."
This means less money for schools, broken hospitals and stagnant infrastructure in KhyberPakhtunkhwa.
حج کے دوران نہ کوئی فحش کلامی ہو، نہ جھگڑا، نہ سیاسی نعرے اور جماعتی پکاریں، بلکہ اللہ کے حضور عاجزی اور اس کے رسولﷺ کی ظاہری و باطنی پیروی ہو۔ خطبہ حج
ڈیجیٹل میڈیا کا جہاں اور ،حقیقت کا جہاں اور
انڈین پنجاب عام آدمی پارٹی کے وزیر اعلی بھگونت مان صاحب کہتے ہیں ہم عوام کو ماہانہ 600 یونٹ فری بجلی دیں رہے ہیں جبکہ ہماری وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ عوام سے 600 طرح کے ٹیکس لے کر بھی سہولت نہیں دیں رہی ، صرف ویڈیوز لگ رہی ہیں
🟥 امام مسجدِ نبویؐ شیخ علی عبدالرحمان الحذیفی نے مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے اہل ایمان کو اللہ سے ڈرنے اور تقوی اختیار کرنے کی تلقین کی ۔ان کا کہنا تھا کہ تقویٰ اختیار کرنا ایمان والوں کی شان ہے، انہوں نے کہا کہ اہل ایمان کا بنیادی خاصہ ہے کہ وہ ہمیشہ اللہ کی توحید پر عمل پیرا رہتے ہیں، نبی کریم اللہ کے رسول اور خاتم النبیین ہیں ۔ مسلمانوں کو ہر مصیبت میں صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، ہمیشہ سچ بولیں اور غلط بیانی سے گریز کریں
“مجھے عید کے دن بھی خوشی محسوس نہیں ہوئی…
جب ہزاروں بچے لاپتہ ہوں،
اور کروڑوں والدین اپنے بچوں کے لیے عید کے کپڑے بھی نہ خرید سکیں۔
ایسے میں صرف اپنی خوشیوں میں مگن رہنا مشکل ہے۔
از : زبیر منصوری
جی چاہتا ہے لیڈرشپ کے ہر امیدوار کو انڈین پنجاب کے وزیراعلی کی ویڈیوز دیکھنے کا پابند کردوں
کمال کی کمیونیکیشن ہے
بالکل کسان کے قریب جاکر
بالکل اس کی بولی میں مزاحیہ انداز میں باتوں باتوں کے اندر
کھلتے مسکراتے چہرے کے ساتھ
بالکل ان جیسی وضع قطع میں
صاف صاف سیدھی سیدھی مختصر بات
دعوے نہیں ڈیٹا کے ساتھ جواب یہ کہا تھا ہم نے یہ کر دکھایا یہ کررہے ہیں اور یہ اس وقت تک ہو چکا ہوگا
مخالفین پر کڑی تنقید بھی ہنستے مسکراتے بس دوچار بھرپور جملوں میں اور پھر اپنی کارکردگی۔۔۔
اور سرکار سنبھالتے ہی مثبت اور بھلائی کے کام ہمارے جاہلوں کی طرح تجاوزات کے خاتمے سے نہیں
#خانہ_بدوش
خیبرپختونخوا کی موجودہ حکومت نااہلی، بدانتظامی اور کرپشن کی علامت بن چکی ہے۔ عوام کے ٹیکس سے جمع ہونے والے وسائل کو صوبے کے مسائل حل کرنے کے بجائے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ کسی سیاسی جماعت کے لیے اپنے قائد کی رہائی کی جدوجہد کرنا ان کا سیاسی حق ہو سکتا ہے، مگر سرکاری وسائل، سرکاری ملازمین اور عوام کے پیسوں کو اس مقصد کے لیے استعمال کرنا کسی صورت درست نہیں۔
سوال یہ ہے کہ اگر یہ ایک جماعتی جدوجہد ہے تو پھر پی ٹی آئی لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، کراچی، سندھ اور سنٹرل پنجاب کہاں ہیں؟ خیبرپختونخوا کے عوام اور سرکاری وسائل کو ہی بار بار کیوں استعمال کیا جا رہا ہے؟ صوبہ پہلے ہی بدامنی، مہنگائی اور بنیادی مسائل کا شکار ہے، مگر حکومت کی ترجیحات عوامی خدمت کے بجائے سیاسی مہمات بن چکی ہیں۔
عنایت اللہ خان امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی
عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر آپ کو اور آپ کے اہلِ خانہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
اللہ تعالیٰ اس مبارک دن کی خوشیاں، رحمتیں اور برکتیں آپ کی زندگی میں ہمیشہ قائم رکھے۔
اللہ ہمیں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی عظیم قربانی، اطاعت اور اخلاص سے سبق حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
عید کے یہ بابرکت لمحات آپ کے لیے امن، خوشحالی، صحت اور کامیابی کا پیغام بنیں۔
عید مبارک!
عنایت اللہ خان(امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ شمالی)
Eid Mubarak
#عيد_الأضحى_المبارك
ملاکنڈ ڈویژن کا سب سے بڑا قدرتی اثاثہ اس کے سرسبز جنگلات ہیں، مگر افسوس کہ منظم انداز میں ان کی بے دریغ کٹائی جاری ہے جبکہ ہر سال پراسرار آگ لگنے کے واقعات بھی معمول بن چکے ہیں۔ حکومت کے پاس نہ جنگلات کی کٹائی روکنے کا مؤثر نظام موجود ہے اور نہ ہی آگ بجھانے کے لیے فوری اور عملی انتظامات۔
یہ مسلسل غفلت صوبائی حکومت کی نااہلی اور عدم توجہی کو ظاہر کرتی ہے۔ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ جنگلات میں لگی آگ کو فوری طور پر بجھایا جائے، ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، اور مستقبل میں جنگلات کی کٹائی اور آگ لگنے کے واقعات کی روک تھام کے لیے مستقل، مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ ملاکنڈ کا قدرتی حسن اور ماحول محفوظ رہ سکے۔
عنایت اللہ خان(امیر جماعت اسلامی خیبر پختون خوا شمالی)
حیا اسلامی معاشرت کی بنیاد ہے اور نبی کریم ﷺ نے اسے ایمان کا حصہ قرار دیا ہے۔ پاکستان کا قیام بھی اسی لیے عمل میں آیا تھا کہ مسلمان اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی گزار سکیں۔
آئینِ پاکستان اس کی ضمانت دیتا ہے، لہٰذا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ مرد و خواتین کے لیے ایسا محفوظ اور باوقار ماحول فراہم کرے جہاں وہ حیا اور اسلامی اقدار کے مطابق زندگی بسر کر سکیں۔
آئی ایم ایف کے دباؤ پر حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 27 روپے اضافہ کر دیا، حالانکہ عالمی سطح پر تیل مہنگا نہیں ہوا۔ اس کے باوجود پیٹرولیم لیوی 80 سے بڑھا کر 107 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے، جبکہ مزید 53 روپے اضافے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔
یہ سارا بوجھ عوام، خصوصاً متوسط طبقے پر ڈال دیا گیا ہے، جبکہ ایلیٹ کیپچر کے تحت حکمران اشرافیہ بدستور زیادہ مراعات اور فوائد سمیٹ رہی ہے۔ اس فیصلے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا اور عام آدمی کی مشکلات بڑھیں گی
بجلی بلوں میں 1000 روپے میٹر رینٹ اور دیگر ناجائز ٹیکسز عوام پر ظلم کی انتہا ہیں۔ جب عوام کو مکمل بجلی میسر نہیں تو ان سے اضافی چارجز لینا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ یہ نظام فوری تبدیل ہونا چاہیے۔
#ناروا_لوڈشیڈنگ_نامنظور
ایک طرف ملک میں ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے، دوسری طرف عوام گھنٹوں لوڈشیڈنگ برداشت کر رہے ہیں۔ یہ واضح کرتا ہے کہ مسئلہ وسائل کا نہیں بلکہ نااہلی اور ناقص پالیسیوں کا ہے۔
#ناروا_لوڈشیڈنگ_نامنظور
لیوی اور ناجائز ٹیکس ختم کرنے کی بجائے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ متوسط اور غریب طبقے کو توڑ کر رکھ دے گا اور ساتھ ہی صنعتوں اور کاروبار کو برباد کرے گا۔ انتہائی مہنگی بجلی اور گیس نے پہلے ہی ہر چیز کی قیمت میں آگ لگائی ہوئی ہے اس پر مزید ہتھوڑے چلائے جارہے ہیں جو ناقابل قبول ہیں۔
حکومت فوری طور پر پٹرولیم لیوی کا خاتمہ کرے اور قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔
ہم ہر صبح اٹھ کر اور ہر رات سونے سے پہلے ایک ایسے صدر کے بیانات نہیں سن سکتے جو دنیا کو دھمکیاں دیتا ہو اور جنگوں کا اعلان کرتا ہو۔ ایک ملک کا صدر دوسرے ملک کے انتخابات میں مداخلت نہیں کرسکتا، نہ ہی کسی اور کے لیے ووٹ مانگ سکتا ہے۔ برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید
ایک شہر ، دو پارٹیاں، ترجیحات آپ کے سامنے.
کیا ضروری ہے ؟
اپوزیشن کے بینرز اتارنا؟ یا شہر کے مستقبل کو پڑھانا؟
آپ نے طے کرنا ہے کہ شہر کی اصل وارث اور خدمت کون سی جماعت کر رہی ہے
حق دو کراچی کو
Haq Do Karachi Ko
#حق_دو_کراچی_کو