نبی ﷺ سے پوچھا گیا: مُحرِم کونسے کپڑے پہن سکتا ہے؟
آپ ﷺ نے فرمایا: قمیص، عمامہ، پاجامہ اور برنس (کن ٹوپ یا باران کوٹ) نہ پہنے، اور نہ کوئی ایسا کپڑا پہنے جس میں زعفران یا ورس لگی ہو. اور اگر جوتے نہ ہوں تو موزے پہن لے، البتہ اس طرح کاٹ لے کہ ٹخنوں سے نیچے ہوجائیں.
بخاری 1842
نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:
میں تمہیں ان پانچ چیزوں کا حکم دیتا ہوں جن کا حکم مجھے الله نے دیا ہے: بات سننا، اور اطاعت کرنا، اور جہاد کرنا، اور ہجرت کرنا، اور جماعت کے ساتھ رہنا.
ترمذی 2863
(مسند احمد 9627، 10409؛ مشکوٰۃ المصابيح 3694)
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
مومن، نہ لعنت کرنے والا ہوتا ہے، اور
نہ طعنہ دینے کرنے والا، اور
نہ فاحش (بے حیاء، فحش گو) ہوتا ہے، اور
نہ بد زبانی کرنے والا ہوتا ہے.
ترمذی 1977
(مسند احمد 10096؛ ترمذی 2019؛ مشکوٰۃ 4847)
اور تمہیں جو کوئی مصیبت پہنچتی ہے، وہ تمہارے اپنے ہاتھوں کئے ہوئے کاموں کی وجہ سے پہنچتی ہے، اور بہت سے کاموں سے تو وہ درگذر ہی کرتا ہے۔
سورۃ الشورٰی آیت نمبر 30
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
جس نے دو جبڑوں کے درمیان والی چیز (یعنی "زبان") اور اپنی "شرمگاہ" کی حفاظت کی، وہ جنت میں داخل ہوجائے گا.
مسند احمد 9869
(مسند احمد 6647؛ السلسلة الصحيحة 421)
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
الله کی لعنت ہو یہود و نصاریٰ پر! کہ انہوں نے اپنے انبیاء ؑ کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا.
(لعنت: الله کی رحمت سے دور ہوجانا)
بخاری 3453
(بخاری 4443، 4444، 5815، 1390؛ مسلم 1187، 1185؛ ابوداؤد 3227؛ نسائی 2049، مسند احمد 3336؛ مشکوٰۃ 712)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سود کھانے والے، سود کھلانے والے، سود کے لیے گواہ بننے والے اور اس کے کاتب ( لکھنے والے ) پر لعنت فرمائی ہے۔
(سنن ابی داؤد، ٣٣٣٣)
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ.. شیطان اس گھر سے بھاگتا ہے جس میں سورۃ بقرہ پڑھی جاتی ہے.
(قبرستان بنانا: نماز پڑھنا، عبادت کرنا، تلاوت کرنا چھوڑ دینا).
مسلم 1824
(ترمذی 2877؛ مشکوٰۃ 2119؛ مسند احمد 8484)
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
مَا أَنْزَلَ اللَّهُ دَاءً إِلاَّ أَنْزَلَ لَهُ شِفَاءً
الله تعالیٰ نے کوئی ایسی بیماری نہیں اتاری جس کی دوا (شفاء) بھی نازل نہ کی ہو.
بخاری 5678
(ابن ماجہ 3438، 3439؛ مسند احمد 7622؛ مشکوٰۃ 4514)
صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا:
الله کے رسول! کیا ہم علاج معالجہ کریں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: "ہاں، الله کے بندو! علاج معالجہ کرو، کیونکہ الله نے بڑھاپے کے سوا ایسی کوئی بیماری پیدا نہیں کی جس کے لئے شفا پیدا نہ کی ہو."
مشکوٰۃ 4532
(ترمذی 2038؛ ابوداؤد 3855؛ ابن ماجہ 3436؛ مسند احمد 7624)
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
اپنے گھروں میں بھی کچھ نمازیں پڑھا کرو، اور انہیں بالکل قبریں نہ بنا لو (کہ جہاں نماز ہی نہ پڑھی جاتی ہو).
بخاری 1187
(بخاری 432؛ مسلم 1820؛ ترمذی 451؛ ابوداؤد 1043، 1048؛ نسائی 1599؛ مسند احمد 2040، 2043؛ مشکوٰۃ 714)