جس نے تری آنکھوں میں شرارت نہیں دیکھی
وہ لاکھ کہے اس نے محبت نہیں دیکھی
اک روپ مرے خواب میں لہرا سا گیا تھا
پھر دل میں کوئی چیز سلامت نہیں دیکھی،
#اردو_زبان
وہ ہاتھ میرے ہاتھ سے بے حد قریب تھا
پھر بھی میں چھو نہیں سکی میرا نصیب تھا
اب تجھ سے بن گئی تو زمانے سے بن گئی
جب تو رقیب تھا تو زمانہ رقیب تھا
کچھ وقت میں ہی مجھ سے بہت دور ہو گیا
وہ ایک شخص جو مرے سب سے قریب تھا
# قومی زبان