اوورسیز پاکستانی احباب کے بے حد اصرار اور بارہا فرمائش پر اعتکاف کی بین الاقوامی شپنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اب آپ دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں، یہ کتاب براہِ راست اپنے گھر منگوا سکتے ہیں۔
💰 مختلف ممالک کے لیے قیمتیں (بشمول ڈیلیوری چارجز):
🇵🇰 پاکستان: 1850 .Rs
🇬🇧 برطانیہ (UK): £ 25
🇺🇸 امریکہ (USA): $ 37
🇪🇺 یورپ (Europe): € 29
🇸🇦 سعودی عرب (KSA): 83 SAR
🇦🇪 دبئی / متحدہ عرب امارات (UAE): 65 AED
(نوٹ: اوپر دی گئی تمام قیمتوں میں ڈیلیوری چارجز شامل ہیں)
💳 ادائیگی کے ذرائع (Payment Methods):
آپ درج ذیل اکاؤنٹ نمبرز پر رقم منتقل کر کے اپنا آرڈر کنفرم کر سکتے ہیں:
🟢 ایزی پیسہ (Easypaisa): 03475326376
🔵 بینک اکاؤنٹ (MCB): PK17MUCB0603018841007918
📩 آرڈر بک کرنے کا طریقہ:
ادائیگی کی رسید (Screenshot/Receipt)
آپ کا مکمل نام
مکمل پتہ
فون نمبر
رقم منتقل کرنے کے بعد تفصیلات درج ذیل واٹس ایپ (WhatsApp) پر بھیجیں یا دیے گئے اکاؤنٹس کو ان باکس کریں:
📞 واٹس ایپ نمبر: 03475326376
@MohsinZafar888@halfaehalfhuman@OnKabeer@QirtasWrites@EbbiMallick
آج رف کا جنم دن ہے🎂
کچھ لوگ زندگی کے ہجوم میں اچانک ملتے ہیں، لیکن ان کی آمد دل و دماغ پر ایک گہرا نقش چھوڑ جاتی ہے۔ ٹوئٹر اسپیسز کی اسی دنیا میں میری ملاقات رف سے ہوئی۔
رف دل کی انتہائی حساس، نفیس مزاج، اور موسیقی و شا��ری کی دلدادہ ہیں۔ وہ جو احساسات کو سمجھتی ہیں اور سُروں کی زبان سے واقف ہیں۔ مجھے یاد ہے وہ اسپیسز کا طویل، خوبصورت اور بے فکری کا وقت، جہاں ہم گھنٹوں بیٹھتے، گپیں لگاتے، شاعری کرتے ۔ وہ گزرا ہوا وقت میری یادوں کا ایک انتہائی قیمتی اثاثہ ہے۔
رف کے جاننے والے یہ بات اچھے سے جانتے ہوں گے کہ رف بہت اچھا کھانا بناتی یے اور آج میں یہ انکشاف کر دوں کہ رف بہت اچھا گانا گاتی ہیں۔🤫
اللہ پاک آپ کو عمرِ دراز عطا فرمائے، آپ کا چہرہ یوں ہی ہمیشہ ہنستا مسکراتا رہے،
میری دعا ہے کہ آپ کو زندگی کی وہ ہر خوشی، ہر سکون اور ہر وہ مقام حاصل ہو جس کی آپ خواہش رکھتی ہیں۔
Happy Birthday Riff🖤
@Mahi_Mohibbi
@Mahi_Mohibbi ارے، شکر گزار تو ہمیں ہونا چاہیے کہ ہمیں آپ جیسی دوست ملی۔ بس اب اس شاعرانہ وش کے بدلے میں ہماری سالگرہ کی ٹریٹ اور آپ کی آواز میں اچھا سا گانا ادھار ہے آپ پر😜
ہمیشہ خوش رہیں!
بیٹی کے نام
@AribHashmi
بھائی کی محبت اور عنایت کا مشکور ہوں
اے مری بیٹی! مری آنکھ کی ٹھنڈک، سُن لے
تیری پیشانی پہ لکھے ہوئے غم پڑھتا ہوں
تو کہ اس گھر کی چمکتی ہوئی پیشانی ہے
تیری آہٹ میں وہی خوف ہے، جو میرا تھا!
تو جو سہمی ہوئی نظروں سے مجھے تکتی ہے
جیسے اس حبس کے موسم سے ڈری ہو، میری جاں!
تو نے چن رکھی ہے آنکھوں میں وہ ویران فضا
جس میں اڑتی ہوئی مٹی ہے، گراں بار سکوت
تو بھی کیا ڈھونڈ رہی ہے کسی سچے کا سراغ؟
اس خرابے میں جہاں صرف سرابوں کا ہے راج؟
اپنی گڑیا کو چھپا لے کہ یہ باہر کی ہوا
تیرے معصوم سے جذبوں کو نگل جائے گی
اے مری بیٹی! مری ��اڈلی! خاموش ہی رہ!
وہ جو اک خواب دکھایا تھا کبھی میں نے تجھے
وہ تو اک بوجھ تھا جو میں نے اتارا تجھ پر
اب اسے لے کے کسی دشت کی جانب نہ نکل
اپنے آنچل میں چھپا لے یہ کسک، یہ وحشت
آ کہ مل کر اسی کرسی پہ ذرا اونگھ لیں ہم
یہ جو دروازہ بجا ہے، اسے بجنے دے یونہی!
محسن بھائی جس محبت کا آپ نے اظہار کیا ہے اسے کبھی بھی بھلایا نہیں جا سکتا ہے،آپ کی محبتوں کا مقروض ہوں،آپ کی خوبصورت آواز نے اس غزل میں جان ڈال دی اور بقول فائزہ آپ یہ جو بیچ میں مُرکیاں لیتے ہیں نا۔۔۔۔۔کمال کر دیتے ہیں۔❣️
سیون سٹارز کے جے ہو ✌️
@MohsinZafar888
میرے پاس آپ سب کی اس بے پناہ محبت، عزت افزائی کا شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ کم ہیں۔گزشتہ شب کی محفل دراصل میری زندگی کے یادگار ترین لمحوں میں سے ایک تھی۔آپ جیسے باذوق سامعین اور مخلص دوست میسر ہوں تو لکھنے والے کی تھکن ایک پَل میں اتر جاتی ہے۔
ٹیم سیون اسٹارز کے تمام احباب،ایک کپ چائے کی پوری ٹیم، ڈاکٹر زرتاشیہ ��ی ٹیم جلترنگ،اردو ادب کے ممبران اور قرطاس کی پوری ٹیم کا یہ خلوص اور کتاب اعتکاف پر اتنی عمیق فکری گفتگو میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ آپ سب نے جس محبت سے میرے کلام کو سنا اور سراہا، یہ میرے تخلیقی سفر کا اثاثہ ہے۔
��حسن بھائی (جنہوں نے اپنی خوبصورت آواز سے میری غزل کو زندگی بخشی)، آپ سب کی محبت کا قرض مجھ پر ہمیشہ رہے گا۔ میں ان تمام سامعین اور صاحبانِ ذوق کا بھی شکر گزار ہوں جو رات گئے تک اعتکاف میں رہے۔
یہ محفل میری وجہ سے نہیں، بلکہ آپ سب کے ادبی ذوق اور محبت کی وجہ سے خوبصورت تھی۔ سلامت رہیے!
سپاس گزار
آرب ہاشمی
@_SUM_786_
@AbbasKhan251
@ali_saj786
@Asim_Aasi01
@basitsaeed1992
@halfaehalfhuman
@MohsinZafar888
@ManalNoor9
@Faiza_Ali_Hasan
@OnKabeer
@K_grhh
@Z_a_r_i_16
@lostinnovel
@EbbiMallick
@Enlightwords
@Mahi_Mohibbi
تشکر و امتنان ✨
گزشتہ شب ٹیم سیون اسٹارز کی جانب سے ہمارے عزیز دوست شاعر آرب ہاشمی صاحب کے اعزاز میں ہونے والی ادبی نشست ایک یادگار اور خوبصورت نشست ثابت ہوئی۔ ادب، شاعری، تخلیقی سفر اور ان کی کتاب “اعتکاف” پر ہونے والی گفتگو نے اس محفل کو علم و فکر کی خوشبو سے معطر کر دیا۔
میں دل کی گہرائیوں سے آرب ہاشمی صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت دیا، اپنی ادبی زندگی، فکری ��ہات اور شاعری کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر گفتگو کی۔ ان کی باتوں نے سامعین کو نہ صرف محظوظ کیا بلکہ بہت کچھ سیکھنے کا موقع بھی فراہم کیا۔
خصوصی شکریہ “ایک کپ چائے” کی پوری ٹیم کا، جن کی محنت، تعاون اور ادب دوستی نے اس نشست کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ آپ لوگوں کی محبت اور لگن قابلِ ستائش ہے۔
میں تمام معزز سامعین، دوستوں، شعراء، ادیبوں اور ان احباب کا بھی تہہ دل سے ممنون ہوں جنہوں نے محفل میں شرکت کی، اپنی آراء سے گفتگو کو مزید خوبصورت بنایا اور آخر تک ہمارے ساتھ جڑے رہے۔ آپ سب کی موجودگی ہی ایسی محفلوں کا اصل حسن ہوتی ہے۔
@AribHashmi
@AbbasKhan251
@AdanBakhsh
@halfaehalfhuman
@basitsaeed1992
@Faiza_Ali_Hasan
@ManalNoor9