ڈسٹرکٹ نوشکی میں مورخہ 12 اکتوبر 2023 کو عارفہ فاؤنڈیشن نوشکی زون کے ممبرز نے اپنی دوسری کمپین میں کلی نصیر آباد، ڈاک انابوستان نوشکی کا دورہ کیا اور وہاں تقریباً 60 گھرانوں میں 120 بچوں میں سویٹرز تقسیم کیے۔
ترجمان عارفہ فاؤنڈیشن لاریب ظہیر
@LaraibZaheer13@BalochKubra
کوئٹہ:- عارفہ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن کبریٰ بلوچ نےسردیوں کا کمپین شروع کردیا ہے جسمیں بلوچستان کے تمام ڈسٹرکٹ ممبرز کو سردیوں کا سامان چیئرپرسن کی نگرانی میں بھجوا دیا گیا ہے۔
ہم عارفہ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن کبریٰ بلوچ کا تہہ دل سے مشکور ہے جنہوں نے ہمیشہ ہر علاقے میں تعلیم کو عام کرنے کا وعدہ کیا اور اپنے وعدے کو پورا بھی کر رہی ہے۔۔
ترجمان عارفہ فاؤنڈیشن:- لاریب ظہیر
مورخہ 26 اگست 2023 کو عارفہ فاؤنڈیشن کے ممبرز سعود بلوچ اور یاسر بلوچ نے جیکب آباد کے ایک پرائمری اسکول(لکمیر خان پرائمری اسکول ) میں 60 سے زائد بچوں میں کتابیں،کاپیاں، بیگ، سویٹر اور اسٹیشنری کا سامان تقسیم کیا۔
عارفہ فاؤنڈیشن نے آگے بھی ان طالب علموں سے مزید مدد کا وعدہ کیا۔
ان تمام نیک کاموں میں عارفہ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن کبریٰ بلوچ اپنے ٹیم ممبرز کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ہر ممکن ضرورت مندوں کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔
ترجمان عارفہ فاؤنڈیشن:- لاریب ظہیر
آج مورخہ 25 اگست 2023 کو عارفہ فاؤنڈیشن کے ممبرز سعود بلوچ اور یاسر بلوچ جیکب آباد کے ایک سکول کا دورہ کریں گے اور آنے والے دنوں میں ان طالب علموں کے مابین کتابیں اور کپڑے تقسیم کریں گے۔۔
مورخہ 14 اگست 2023 کو عارفہ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن کبریٰ بلوچ نے اپنی ٹیم ممبرز(یاسر بلوچ، رضوان مجیب اور زناہشہ) کے ہمراہ خاران میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں 70+ گھروں میں سامان تقسیم کیا جنمیں(ٹینٹ، ترپال، حفظان صحت کٹ ، برتن اور مچھر دانی) شامل تھے۔
اور مذکورہ دونوں فاؤنڈیشن نے مستقبل میں مدد کی یقین دہانی کی ہے جوکہ ایک بہت بہتر عمل ہے۔
اور اسی کار خیر میں تمام احباب سے گزارش ہیکہ ہماری مدد کرے تاکہ ہم لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کر سکے
Easypaisa acc. 03337430630
What’s app:03459276746
عارفہ فاؤنڈیشن کی طرف سے مستونگ اور خاران کے بیشتر علاقوں میں ضرورت مندوں کو سردیوں کے کپڑے تقسیم کیے اسی اثنا میں عارفہ فاؤنڈیشن نے معرفانی فاؤنڈیشن اور لائن کلب کی مدد سے اشیا تقسیم کیا، جس کے لئے عارفہ فاؤنڈیشن کی ٹیم ان کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔
بلوچستان کے وسائل کے مالک ایک دردناک زندگی بسر کر رہے ہیں۔
ابھی یہ ہم پر فرض ہے کہ ہم سے جتنا ہو سکتا ہے ہمیں ان کی مدد کرنی چاہئے گھروں سے نکلے ان کی آواز بنے، ان کی طاقت بنے اور ان کے درد کو اپنا سمجھے۔
تحریر:- کبریٰ بلوچ
چیئرپرسن عارفہ فاؤنڈیشن
گزشتہ سال جب میرا خاران سکول میں دورا ہوا بہت سے بچوں سے ملنے کا موقع ملا خوشی بھی ہوئی اور ساتھ میں افسوس بھی ہوا کہ بلوچستان کے حالات کا مجھے پہلے بھی اندازہ تھا لیکن جب بچوں سے بات چیت ہوئی تو میرا دل پھٹ سا گیا۔
جب ایک بچی سے گفتگو کے دوران مجھے محسوس ہوا کہ اس کے منہ پر
پھوڑا(زخم) تھا میرے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ یہ زخم پچھلے دو سال سے اس کے منہ پر ہے اور اس نے بتایا کہ اس کے خاندان کے اکثر افراد اسی بیماری میں مبتلا ہیں۔اس علاقے میں اکثر لوگ اس طرح کے کئی جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہیں اور حکومت کی غفلت کی وجہ سے ان کا علاج ممکن نہیں۔
Arifa_foundation is thankful to lions club and Al khidmat foundation. For all the support and guidance.
Took part in distribution of winter clothes to needy ones.
Insha Allah soon Arifa_foundation will be distributing winter clothes in other areas of Balochistan as well.