جی چاہے تو شیشہ بن جا جی چاہے پیمانہ بن جا
شیشہ پیمانہ کیا بننا مے بن جا مے خانہ بن جا
دیوانہ بن جانے سے بھی دیوانہ ہونا ہے اچھا
دیوانہ ہونے سے اچھا خاک در جانانہ بن جا
زہین شاہ تاجی
𝒜𝓈𝒽𝒾𝓆𝑒𝒮𝒶𝒹𝒾𝓆 ____
Learning Sufi Poetry Education
.
#AshiqeSadiq#عاشق_صادق
Naat Academy Download App👇
https://t.co/zdwmLg3ZIP
نعت اکیڈمی کی جانب سے نعت گو حضرات و خواتین اور نعت خواں کے لئے ایک بہترین معیاری تحفہ پیش کیا جا رہا ہے۔
نعت اکیڈمی کا نیا منفرد اور معیاری ایپلیکشن ڈاؤنلوڈ کریں
#NaatAcademy
دل ہے جہانِ عاشقی، درد ہے کائناتِ حسن
دل کا ہر ایک اضطراب درد نواز کیوں نہ ہو
Dil Hai Jahan e Aashiqui, Dard Hai Kainaat e Husn
Dil ka Har Ek Izterab Dard Nawaz Kiun Na Ho
𝒜𝓈𝒽𝒾𝓆𝑒𝒮𝒶𝒹𝒾𝓆 ____
#اچھے_الفاظ#بزم_شاعری#اردوادب#صوفیانہ#SufiKalam
کیا پوچھتے ہو گرمی بازار مصطفےٰﷺ
خود بک رہے ہیں آ کے خریدار مصطفےٰﷺ
دل ہے مرا خزینہ اسرارِ مصطفےٰﷺ
آنکھیں ہیں دونوں روزنِ دیوار مصطفےٰﷺ
پھیلا ہوا ہے چاروں طرف دامنِ نگاہ
اور لُٹ رہی ہے دولتِ دیدارِ مصطفےٰﷺ
تفسیر مصحفِ رخِ پر نور والضحیٰ
والیل شرح گیسوئے خمدارِ مصطفےٰﷺ
نعلین پا سے عرش معلیٰ کو ہے شرف
روح الا میں ہیں غاشیہ بردارِ مصطفےٰﷺ
کیونکر نہ سجدہ پیش رح مصطفےﷺ ٰکروں
طاقِ حرم ہے ابروئے خمدار مصطفےٰﷺ
بیدمؔ نہ آوں جا کہ دیار رسولﷺ سے
تربت ہو زیر سایہ دیوارِ مصطفےٰﷺ
𝒜𝓈𝒽𝒾𝓆𝑒𝒮𝒶𝒹𝒾𝓆 ____
#AshiqeSadiq#عاشق_صادق