خدا سے ڈرتے رہو اور اس کی رحمت کی امید رکھو تو جس سے بھی تمہیں خوف ہوگا اللّٰہ تمہیں اس سے محفوظ رکھے گا اور جس ( شے ) کی تمہیں ( امید ) ہے وہ تمہیں حاصل ہو جا
Jo cheez insan ko tabah karti hai na to wo dushman hai or na hi zimedariyo ka bhojh or na hi zindagi k mushkilat insan ko tabah karne wala uski peet pe khanjar se kiya hwa wo zakham hai jo apno ne lagaya hota hai apno ko na samjhna ek bahadur ko mar deta hai
اب نئی بحث چھڑ گئی کہ ہم نئے صوبے بنائیں گے۔ میں نے کہا، کوئی عقل بھی ہے تمہارے اندر، کم بختو! سوچو تو سہی، ایک گھر ہے، اس کے ایک حصے میں آگ لگی ہوئی ہے، دوسرے حصے میں آگ لگی ہوئی ہے۔ کیا اس ماحول میں بھائی بیٹھ کر یہ کہہ سکتے ہیں کہ آئیے، ذرا مکان جو ہے، اس کو تقسیم کر لیں؟ ان شعلوں کے اندر آپ صوبوں کی بات کر رہے ہیں؟صوبے بنتے رہتے ہیں، دنیا میں بھی بنتے ہیں، انڈیا میں بھی بنتے ہیں، لیکن نہ ماحول اس وقت موجود ہے، نہ تیاری ہے۔
بس ایک ادارہ اور ایک ادارے کے سربراہ کی خواہش ہے اور وہ جبراً قوم پر مسلط کر رہا ہے۔
تو ہم نے اس کا مشاہدہ کیا ہے کہ فاٹا انضمام پر ہم چیخ رہے تھے کہ وقت نہیں ہے، ابھی تم تیار نہیں ہو، ماحول نہیں ہے۔ آپ نے کہا، نہیں، بن کے رہے گا۔ تو مجھے تو اس وقت بھی پتا ہے کہ اس کے پیچھے امریکہ تھا۔ تو میں کیسے نہیں کہوں گا کہ آج صوبوں کی تقسیم اور ملک کے اندر یہ افراتفری، اس کے لیے بیرونی دباؤ نہیں ہوگا؟ اور تم خود اتنے تگڑے ہو کہ ملک کے اندر یہ رسک لے رہے ہو اور صوبوں کو کیوں توڑا جا رہا ہے!اس لیے نہیں کہ اصولی طور پر یونٹ بنتے ہیں اور پوری دنیا میں ہو رہے ہیں اور انڈیا میں بھی ہو رہا ہے،
اس لیے کہ اٹھارویں ترمیم میں این ایف سی ایوارڈ آئینی طور پر طے ہوا کہ محصولات میں صوبوں کے حصے میں اضافہ کیا جا سکے گا اور کمی نہیں کی جا سکے گی۔ اور اس وقت شاید انچاس فیصد محصولات کا صوبوں کے لیے تھا، بڑھتے بڑھتے شاید چھپن، ستاون فیصد تک ہو گیا ہے۔ یہ ہے وہ چیز جس کے لیے وہ صوبوں کو توڑنا چاہتے ہیں، تاکہ ازسرِنو ہم نیا این ایف سی ایوارڈ کریں گے۔
اور دوسرا یہ کہ جو صوبوں کے اندر معدنی ذخائر ہیں، ان پر صوبوں کے عوام کا حق ہے۔ اٹھارویں ترمیم کے تحت وہ صوبوں کی ملکیت ہے۔ ان معدنی ذخائر کے لیے وہ ہمارے قبائل کو، ہمارے صوبوں کے عوام کو، عام آدمی کو مالک تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ ان کو اپنے قبضے میں لینا چاہتے ہیں۔ ان دو مقاصد کے لیے صوبوں کو تقسیم کرنا بڑا ناگزیر ہو گیا ہے، بڑا ناگزیر ہو گیا ہے۔
تو ہم نہ ہی ایسی چیز کی حمایت کر سکتے اور نہ ہی آپ کی بس میں ہے کہ آپ جبراً قوم کے اوپر فیصلے مسلط کریں گے اور ہم اس کو مانتے رہیں گے۔ یہ کیسے ہوگا؟
بلوچستان میں آپ کی گرفت نہیں ہے۔ ہنہ اوڑک اور اس کے پہاڑ یہ چھاؤنی کے بالکل اوپر ہے اور وہاں لوگ چڑھ گئے اور لوگوں کو شہید کیا۔ زیارت میں یہی ہوا۔ آج جمعیۃ علماء اسلام کی مرکزی مجلسِ عمومی کا جو اجلاس کراچی میں ہو رہا تھا، بلوچستان کی جماعت کی درخواست پر پشاور میں لایا گیا ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ ہم کراچی نہیں پہنچ سکتے، ہمارے راستے نہیں ہیں اس قابل۔
کبھی ہم نے، آج سے، کسی جماعت نے اس حوالے سے کوئی عذر نہیں پیش کیا۔ میں خود پورے بلوچستان میں پھرا ہوں، ایک گاڑی کے اندر پھرتا رہا ہوں، مکران تک گیا ہوں، تربت تک گیا ہوں، پنجگور تک گیا ہوں، پسنی تک گیا ہوں، گوادر تک گیا ہوں۔ آج وہاں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔
کراچی، کوئٹہ شاہراہ غیر محفوظ ہے، ہمارے ہاں کی شاہراہوں پر گھنٹوں گھنٹوں کے ناکے لگے ہوتے ہیں۔ ہم کیا زندگی گزار رہے ہیں؟ ہمیں ٹھنڈی زمین تو دو، ہمیں امن تو دو۔
تو صوبوں کے حوالے سے بھی ہم ان کو خیرخواہانہ مشورہ دے رہے ہیں کہ اس وقت صوبوں کو توڑنا، اس کو نئے صوبوں میں تبدیل کرنا، اور پھر لوگوں کو لالچ دیتے ہیں، پھر آپ کی حکومت ہوگی، پھر آپ کی حکومت ہوگی، پھر آپ کی حکومت ہوگی۔ جیسے ہم حکومت کے بھوکے ہیں!
تو ان مشکلات سے ہم گزر رہے ہیں۔ بلوچ علاقوں میں خون ریزی ہو رہی ہے، جنگ ہے، پشتون علاقوں میں جنگ ہے، خیبر پختونخوا میں جنگ ہے۔ کشمیر میں، راولاکوٹ میں، تین مہینے ہو گئے ہیں لوگ بیٹھے ہیں، یہ ان سے بات کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ کیا مقاصد ہیں؟ رفتہ رفتہ اس میں ان عناصر کو غلبہ مل رہا ہے جو خودمختار کشمیر کی بات کرتے ہیں۔ جذبات میں تبدیلی آ رہی ہے۔ کیا مقصد ہے؟ کیا اس ملک کو توڑنا ہے؟
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کا پشاور میں خطاب
کبھی کبھی زندگی میں ایسے لوگ ملتے ہیں جو فرشتے لگتے ہیں مگر وقت سکھا دیتا ہے کہ کوئی بھی مکمل نہیں ہوتا ہر کہانی کے پیچھے ایک خاموش درد ہوتا ہے اور ہر مسکراہٹ کے اندر چھپی ہوتی ہے ایک ادھوری حقیقت
بس ہم ہی ہوتے ہیں جو سب کچھ دل سے محسوس کر لیتے ہیں اور پھر ٹوٹ جاتے ہیں
Quran Gawa Hai
Wo ek machhli thi jo hazam na kar saki
wo aag thi jisne jalaya nahi
wo bacha tha jo bol para
wo samundar tha jisne duboya nahi
Ye mat kaho aisa nahi ho sakta
Mere Rab ke yaha sab kuch mumkin hai
Ek bat yad rakhiye ki suraj har roz naya nikalta hai Kal kya huwa kitne sal beet gaye isse koi farq nahi parta Agar aj apke dil me kisi kam ko karne ki tarap hai to wahi sahi waqt hai
Hamesha yad rakhiye janab apki kahani ka akhri panna abhi likhna baki hai Use itna shandaar banaiye ki log kahe Hazaar mushkilo ke bad bhi isne kar dikhaya Sapne expire nahi hote bas unhe ek nai shurwat ki zaroorat hoti hai
کچھ لمحے کچھ مقام انسان کبھی نہیں بھولتا روضہ مولا علی علیہ السلام جہاں میں اس بار مولا کی زری کی جالیوں کے ساتھ ایسے لپٹی جیسے ایک بیٹی تکلیف میں اپنے باپ کے ساتھ لپٹ کر روتی ہے اپنا دکھ سناتی ہے
وہ تڑپ وہ آنسو کوئی عام باپ اپنی بیٹی کی آنکھوں میں برداشت نہیں کرسکتا وہ تو پھر مولا علی شیر خدا مشکل کشا دو جہاں ہیں
میرا یقین ہیں
میرے الفاظ
🖤🖤
اُمِ رباب کا مؤقف شروع سے یہی رہا کہ اس کے والد، دادا اور چچا کے قتل میں بااثر وڈیرے اور پیپلز پارٹی سے وابستہ افراد ملوث ہیں۔ وہ برسوں تک انصاف کے لیے لڑتی رہی، مگر آج عدالت نے انہی بااثر سرداروں کو ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر باعزت بری کر دیا۔
لیکن سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ جاگیرداری نظام میں جکڑی ہوئی یہ قوم آج بھی انہی لوگوں پر پھول نچھاور کر رہی ہے۔ ایک طرف ایک بیٹی انصاف کے لیے در بدر ہوئی، اور دوسری طرف طاقتوروں کا جشن منایا جا رہا ہے
نہ ٹرمپ گرفتاریاں کروا سکا نہ چادر اور چار دیواریوں کا تقدس پامال کروا سکا نہ دفعہ 144 لگوا سکا نہ مظاہرین پر گولیاں چلوا سکا۔
اسے آزادی اظہار رائے اور جمہوریت کہتے ہیں۔