سیالکوٹ فراز گراؤنڈ بھگدڑ کیس میں مسٹر پتلو سمیت 9 نامزد اور 40 سے 45 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج، 6 ملزمان گرفتار۔ مختلف دفعات کے تحت پولیس کی مدعیت میں کارروائی شروع۔
#mrpattlo#mrpatlu
ننکانہ صاحب کے علاقہ واربرٹن مین بازار کے سامنے کوڑے کا ڈھیر، تعفن اور شہریوں خصوصاً بچوں کی صحت کو خطرات۔ چیف آفیسر بلدیہ کہاں ہیں؟ کیا اعلیٰ حکام کو صرف ’’سب اچھا‘‘ کی رپورٹ دی جا رہی ہے؟ وزیراعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب وژن پر عمل کون کروائے گا؟
@CMComplaintCell@MaryamNSharif
میونسپل کمیٹی واربرٹن کے پٹرول اخراجات مبینہ طور پر 4 لاکھ سے بڑھ کر 16 لاکھ روپے ماہانہ ہو گئے۔ روزنامہ خبریں کی بیک پیج اسٹوری نے معاملہ بے نقاب کر دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب، ڈی سی ننکانہ اور ڈی جی اینٹی کرپشن فوری نوٹس لیں۔
@CMComplaintCell@MaryamNSharif@commissionerlhr
واربرٹن سستے بازار کے ٹھیکے کا ورک آرڈر جاری نہ ہونے پر روزنامہ خبریں کی بیک پیج پر تین کالم خبر نے میونسپل کمیٹی کے افسران کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھا دیے۔ اگر غفلت سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار کون؟ @CMComplaintCell@commissionerlhr
پنجاب حکومت کی کفایت شعاری مہم ؟
بلدیہ واربرٹن میں پٹرول کے اخراجات مبینہ طور پر 4،5 لاکھ سے بڑھ کر 16 لاکھ روپے تک جا پہنچے۔ توانائی بحران میں سرکاری اخراجات میں یہ غیر معمولی اضافہ کئی سوالات اٹھا رہا ہے۔ ذمہ دار کون؟
@CMComplaintCell@commissionerlhr@GovtofPunjabPK
ننکانہ صاحب میں محکمہ واسا کی مبینہ نااہلی، سیوریج منصوبہ تاخیر کا شکار، حفاظتی انتظامات نہ ہونے سے خاتون زیرِ تعمیر مین ہول میں گر گئی۔ کیا انتظامیہ کسی بڑے سانحے کا انتظار کر رہی ہے؟ وزیراعلیٰ پنجاب فوری نوٹس لیں۔
@CMComplaintCell@MaryamNSharif@commissionerlhr@DgprPunjab
دو سال سے تالے میں بند ننکانہ صاحب کا واحد جمنیزیم ہال۔
کھلاڑی سہولیات سے محروم، قیمتی PU فلور کی حفاظت کس کی ذمہ داری؟
ہال بند رکھنے کی اصل وجہ کیا ہے؟
ذمہ دار کون؟
@GovtofPunjabPK@CMComplaintCell@Marriyum_A@MaryamNShari