پتہ نہیں میں بزدل ہوں، کمزور ہوں، یا ایمان ضعیف ہے، یہ تو اللہ کو بہتر پتا ہے۔
مطلب، جب بھائی آپ کا شہید کیا جائے، والد آپ کا شہید کیا جائے، کزن آپ کا اٹھا کر چھ مہینے غائب رکھا جائے اور پھر مسخ شدہ لاش آپ کے ہاتھ میں تھما دی جائے، اور جیتا ہوا الیکشن آپ سے چھین لیا جائے، تو پھر آپ کیا کریں گے؟
یہ تو پتہ نہیں، میں نے آپ کو کہا تھا کہ میں دوسروں کا نام نہیں لیتا، اپنی بات تو کر سکتا ہوں۔
آپ کی نظر میں پتہ نہیں میں بزدل ہوں، میں کمزور ہوں، یا میں کس سوچ اور فکر کا مالک ہوں، پھر بھی ہم کہتے ہیں کہ نہیں، خدا را!
آپ ملازم کو نہیں بخش رہے۔
ایک ملازم کی کیا سزا ہو سکتی ہے؟
ایک سادہ سی ڈیمانڈ ہے، ڈی آر اے ہے اور یکساں نظامِ تنخواہ (Salary System) ہے۔ آپ کی نظر میں وہ بھی بد ہے۔
اب تو دروازے بند کر رہے ہو، عدالتوں سے انصاف کی توقعات آپ نے ختم کر دی ہیں، پارلیمنٹ کی خودمختاری آپ نے پاؤں تلے روند دی ہے۔
مطلب، وہ کیا کریں؟
وسائل ہمارے لوٹے جا رہے ہیں، اور ہم سب کچھ دیکھ رہے ہیں۔
میرے گھر کے سامنے سے گیس نکل رہی ہے، مگر میں اس سے مستفید نہیں ہوں؛ لوگوں کے کارخانے اس سے چل رہے ہیں۔
میرے گھر سے سونا نکالا جا رہا ہے، کوئلہ نکالا جا رہا ہے، لیکن میں دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہا ہوں۔
یعنی میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں:
کیا اس وقت پاکستان کی اہمیت پنجاب کے کیلے اور مالٹے ہیں، یا بلوچستان اور پشتونخوا کے ساحل اور وسائل؟
اصغر خان اچکزئی
(صدر، اے این پی بلوچستان)
Anyone who speaks of democracy and its stability is targeted for retaliation. It is condemnable to put Aimal Wali Khan's life in danger by withdrawing his security.
پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں بی این پی کے مرکزی سنئیر نائب صدر ساجد ترین ایڈوکیٹ کی زیر صدارت منعقدہ ال پارٹیز اجلاس میں نیشنل پارٹی کا وفد صوبائی صدر اسلم بلوچ کی سربراہی میں شریک ہے وفد میں علی احمد لانگو ، چنگیز حئی بلوچ اور فدا بلیدی شامل ہیں
26اگست، نواب اکبر خان بگٹی کو شہید کرکے جنرل مشرف نے بلوچستان میں جو چنگاری لگائی وہ آگ آج تک تھم نہ سکا اور شعلہ بن گیا،نواب بگٹی 85سال کے عمر میں تھےاسے انتقال کرنا ہی تھا مگر مشرف کے اس مکروہ عمل سے وہ نہ صرف امرہوئے جبکہ مشرف کےعزیزُبھی اس کے نام لیوا نہ رہے
بلوچستان پرتاریخ کاغیرسنجیدہ ترین حکومت مسلط ہے،درجہ چہارم کے ملازمت کے لیئے گوادر سے زوب تک ہزاروں لوگوں کا اجتماع لگاکر تماشا کیا گیا، اسلم بلوچ
کوئٹہ/ نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان پر تاریخ کا غیرسنجیدہ ترین حکومت مسلط ہے تین دن ٹرانسپورٹ بند کرکے اس دوران بلوچستان بھر سے محکمہ زراعت کے خالی اسامیوں کو پر کرنے کا تماشا کیا گیا اس کے باوجود ہزاروں بیروزگار نوجوان یکجا ہوگئے تاریخ میں پہلی بار یہ تجربہ کیا گیا کہ درجہ چہارم کے پوسٹ کے لیئے نادار اور بیروزگار امیدواروں کوگوادر سے لیکر زوب تک انٹرویو کے لیئے کوئٹہ آنا پڑا وہ بھی ایسے وقت میں جب حکومت نے خود تین روز تک پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کے احکامات جاری کی ہیں ٹرانسپورٹ بند کرکے انٹرویو کرانا خود سارے عمل کو مشکوک بناتا ہے' اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ فارم 47کے ذریعے جن غیرمقبول لوگوں کو مسلط کیا گیا ہے انہوں نے بلوچستان میں کرپشن کا بازار گرم کرکے تباہی مچارکھی ہے تمام خالی اسامیوں کی بولیاں لگاکر بیروزگار نوجوانوں کا اجتماع کوئٹہ میں لگانے کے بجائے اندرون بلوچستان اضلاع میں ٹیسٹ انٹرویو کا یہ ڈرامہ کیا جاتا ویسے بھی سودا لگاکر انے والے سرکار کو میرٹ سے کوئی سروکار نہیں ہے۔
https://t.co/fQxQpYUUqy
اگست کی ماہ بلوچستان پہ بڑاگراں گزرتاہے، 2اگست مجیدشہید8اگست وکلا شہید11اگست بابائے بلوچستان میرغوث بخش بزنجو 20اگست بابائے جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کی یوم وفات ،26اگست نواب اکبر خان بگٹی کی شہادت
سردار ربنواز کرد اور نیشنل پارٹی کے رہنما میر عمیر جان کرد پر قاتلانہ عملہ قابل مذمت ہے ، جلد صحت یابی کے لیئے دعا گو ہیں اسلم بلوچ
کوئٹہ/ نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اسلم بلوچ نے ممتاز قبائلی رہنما سردار ربنواز کرد اور ان کے چھوٹے بھائی نیشنل پارٹی کے رہنما میر عمیر جان کرد پر قاتلانہ حملہ کو افسوسناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سردار ربنواز کرد اور میر عمیر جان کرد انتہائی شریف النفس اور معاملہ فہم شخصیت ہیں انہوں نے سردار ربنواز کرد اور میر عمیر جان کرد کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔