https://t.co/AysJrPZTHO
بحر روم میں ہماری کشتی کا انجن خراب ہو گیا ہے
اور جی پی آر ایس بھی صحیح کام نہیں کررہا سمندری مد و جزر کے باعث بعض ساتھیوں کی طبیعت بھی خراب ہے لیکن ساتھیوں کے عزائم بلند ہیں ان شاء اللہ ایمرجینسی /ریسکیو بوٹ سے رابطہ ہو گیا ہے اللہ کریم فضل فرمائیں گے
لیاقت علی چٹھہ کا صرف بیان نہیں بلکہ پوری چارج شیٹ ہے، سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ 18 فروری کو ایک مشہور پریس کانفرنس کے بعد سے غائب ہیں، اس پریس کانفرنس میں انہوں نے راولپنڈی ڈویژن سطح پر اپنی نگرانی میں ہوئے الیکشن میں دھاندلی کا برملا ’’اعتراف‘‘ کرتے ہوئے کہا تھا کہ راولپنڈی ڈویژن میں ’70، 70 ہزار کی لیڈ‘ سے ہارنے والے انتخابی امیدواروں کو جعلی مہریں لگا کر جتوایا گیا اور اس ساری غلط کاری کی ذمہ داری میں اپنے اوپر لے رہا ہوں ساتھ بتا رہا ہوں جو چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس ہیں وہ اس کام میں پورے شریک ہیں۔
#RiggingAgainstPTI
#PakistanElection2024
#FascismUnderAsimLaw
“میں پاکستانی قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ملک بھر میں جاری افسوسناک سیلابی صورتحال میں ریسکیو اینڈ ریلیف مہم میں ہمیشہ کی طرح بڑھ چڑھ کر حصہ لیں- تحریک انصاف بھی سیلاب زدگان کے لیے بلاتفریق اپنا کردار ادا کرے۔
میں ہمیشہ موسمیاتی تبدیلیوں اور ان سے آنے والے نقصانات کے حوالے سے شعور اجاگر کرتا رہا ہوں- ہم نے پہلے خیبر پختونخوا میں”بلین ٹری منصوبہ” شروع کروایا اور وفاقی حکومت میں آ کر “ٹین بلین ٹری منصوبہ” شروع کروایا- اس کے ساتھ متعدد چھوٹے، درمیانے اور بڑے درجے کے ڈیمز اور نیشنل پارکس سمیت ایسے اہم ماحولیاتی حفاظت کے منصوبے شروع کروائے جو ماحولیاتی تباہی میں کمی کا باعث بنے- درخت ہی ماحولیات کا تحفظ کر سکتے ہیں۔ ایسے منصوبوں پر تیزی سے کام کرنا قومی ترجیح ہونی چاہیے-
افغانستان میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں اور نقصان پر دل شدید رنجیدہ ہے۔ ہم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مجھے افغانیوں کے پاکستان سے زبردستی نکالے جانے پر بھی شدید تحفظات اور افسوس ہے۔
خیبرپختونخوا میں اپنے ہی لوگوں پر ڈرون اٹیکس اور ملٹری آپریشن فوری طور پر بند ہونا چاہیئے۔ علی امین گنڈا پور سمیت صوبائی حکومت کو اس معاملے پر بھرپور مزاحمت کرنی چاہیئے۔ پہلے ہی وہ علاقے سیلاب کی تباہی جھیل رہے ہیں ان حالات میں آپریشن یا ڈرون حملے اور اپنے علاقوں سے بے دخلی زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔
میری ہدایات کی روشنی میں تحریک انصاف کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے والے امیدواران بھی داد کے مستحق ہیں۔ جن ارکان نے اسمبلی کی کمیٹیوں سے استعفی دیا ہے وہ بھی قابل تعریف ہیں۔ ان کو یہ بھی ہدایت کرتا ہوں اگر ان کے زیر استعمال کوئی بھی گاڑی یا مراعات ہیں تو اسے فوری واپس کریں۔ پشاور جلسے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ ستمبر میں ہی سیلاب کی صورتحال دیکھ کر مشاورت سے کیا جائے۔
تین سال ظلم و جبر سہنے اور حق پر ہونے کے باوجود میں نے ملکی مفاد میں مذاکرات کی بات کی مگر مجھ سمیت میرے خاندان سے سیاسی انتقام کی انتہا کر دی گئی ، ہمارے لوگوں پر سیدھی گولیاں چلائی گئیں اور پارلیمان میں ہمارے اپوزیشن لیڈرز تک کو نا اہل کر دیا گیا اس کے بعد مذاکرات کی گنجائش باقی نہیں رہتی۔
یہ مجھ سمیت میرے خاندان میں سے جس مرضی کو قید کر دیں میں اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا اور نہ ہی ان کے آگے جھکوں گا”
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں گفتگو (2 ستمبر، 2025)
A public service message
*یہ بچہ ملا ہے گجرات کنجاہ کے پاس گاؤں کوٹ لحہ بخش کے پاس سے اور اس بچے کو کسی نے اغواہ کیا ہوا تھا اور بہت ڈرا ہوا ہے اور یہ بچہ کوٹ لحہ بخش گاؤں میں موجود ہے اس تصویر کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ بچہ اپنے گھر والوں پاس جا سکے ،،، اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو آمین*
*نظر انداز نہیں کرنا آگے دوسرے گروپس میں بھی فارورڈ کرتے جائیں تاکہ ورثا تک بچہ سلامتی کے ساتھ پہنچ سکے شکریہ*