آج حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے الفاظ نہیں مل رہے انہوں نے جس دانشمندی سے اس موقع پر ملک وملت کی رھنمائی کی اس سے کئی اسلامی مقاصد حاصل ھوے اور ملک شدید سیاسی انتشار سے بچ گیا سود کے خاتمے وفاقی شرعی عدالت اور مدارس کا مسئل�� حل ہوا اللہ تعالیٰ انکی عمر علم اور جدوجہد میں برکت عطا فرمائیں اور ملک وملت کے لئے انکی خدمات قبول فرمائیں آمین مدت کے بعد ایسی خوشی کی خبر ملی ہے قوم کو مبارک
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کی رشتہ داریاں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ اسلام لانے والے پہلے چند افراد میں سے ہیں اور عشرہ مبشرہ میں شامل ہیں۔ آپ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی حضرت صفیہ رض کے بیٹے ہیں ، آپ کے والد عوام بن خویلد ام المؤمنین حضرت خدیجہ رض کے سگے بھائی تھے۔ آپ حضرت ابوبکر صدیق رض کے داماد یعنی حضرت اسماء بنت ابوبکر کے شوہر اور معروف صحابی ح��رت عبداللہ بن زبیر رض کے والد تھے۔ یعنی آپ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پھوپھی زاد بھائی اور حضرت خدیجہ الکبری رض کے بھتیجے ، حضرت ابوبکر صدیق رض کے داماد ، حضرت اسماء بنت ابوبکر رض کے شوہر اور عبداللہ ابن زبیر رض کے والد تھے۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ہر نبی کا کوئی خاص مددگار ( حواری ) ہوتا ہے ، میرے حواری زبیر بن عوام ہیں ۔ “
( صحیح بخاری ۲۸۴۷ )
دستور میں نفاذ اسلام کا روڈ میپ موجود ہے مگر عمل کاغذوں نے نہیں انسانوں نے کرنا ہے ہم اپنی اپنی تاویلوں سے پیچھے ہٹیں گے تو دستور غریب کچھ کر پائے گا اللہ پاک ہم سب کو ہدایت و توفیق دیں آمین
مغربی لابیاں مسلمانوں کے ذہنوں میں یہ بات ڈالنے کی کوشش میں مصروف ہیں کہ اسلامی خلافت کا نظام آج کی دنیا کے تقاضے پورے نہیں کرتا۔ جبکہ مسلم دنیا کے مقتدر طبقوں کی خودسپردگی کی کیفیت یہ ہے کہ اپنے نظریاتی تشخص، تہذیبی امتیاز اور دینی پہچان سے دستبرداری تک سے گریز نہیں کیا جا رہا
وہ ظلم نہیں بھولے،شہادت نہیں بھولے
معصوم فرشتوں کی عبادت نہیں بھولے
بارود کے شعلے ،وہ تڑپتے ہوئے بچے
ہم لوگ ابھی تک وہ قیامت نہیں ��ھولے
#APSPeshawarAttack