آزادکشمیر کی موجودہ صورتحال پر صدر ہیومن رائٹس کونسل آف آزاد جموں و کشمیر اشتیاق احمد قریشی نے اپنے ساتھیوں عمران جہانگیر کیانی، عبداللہ گلزار ہلاڑوی اور محمد شفیق فاروقی کے ہمراہ اہم ویڈیو پیغام جاری کیا۔
ہیومن رائٹس کونسل نے حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی سے بامقصد مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی اپیل کرتے ہوئے اپنی تنظیم کو بطور ثالث پیش کر دیا ہے۔
کونسل کا مؤقف ہے کہ امن، انصاف، انسانی حقوق کے تحفظ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مکالمہ اور مذاکرات ہی واحد مؤثر راستہ ہیں۔
#AJKRightsMovement #RightsMovementAJK #HumanRights #HRCAJK #PeaceInAJK #DialogueForPeace #Kashmir #Rawalakot #HumanRightsCouncil #AJK
📢 ہیومن رائٹس کونسل آف آزاد جموں و کشمیر کے واٹس ایپ چینل کو فالو کریں۔
امن، انصاف اور انسانی حقوق سے متعلق مستند اپ ڈیٹس حاصل کریں۔دئیے گئیے لنک پر کلک کریں ‼️
#HRCAJK#AzadKashmir#HumanRights
https://t.co/tf9EZGnkBL
📢 ہیومن رائٹس کونسل آف آزاد جموں و کشمیر کے واٹس ایپ چینل کو فالو کریں۔
امن، انصاف اور انسانی حقوق سے متعلق مستند اپ ڈیٹس حاصل کریں۔دئیے گئیے لنک پر کلک کریں ‼️
#HRCAJK#AzadKashmir#HumanRights
https://t.co/2Gq6V159gT
9 جون کے پُرامن احتجاج کے پیشِ نظر ہیومن رائٹس کونسل آف آزاد جموں و کشمیر تمام مظاہرین سے اپیل کرتی ہے کہ احتجاج کو ہر صورت پُرامن رکھیں، جبکہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے طاقت کے استعمال سے گریز کریں۔
اختلافات کا حل مذاکرات، برداشت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نہ کہ تصادم اور خونریزی میں۔
آئیں 9 جون کو امن، ذمہ داری اور جمہوری روایات کا دن بنائیں۔
#نو_جون #پرامن_احتجاج #آزادکشمیر #انسانی_حقوق #مذاکرات_ہی_حل_ہیں #خونریزی_بند_کرو #طاقت_نہیں_مذاکرات #امن_اور_برداشت #PeacefulProtest #DialogueNotViolence #HumanRights #AJK #HRCAJK
@HRCPakistan@HamidMirPAK@GovtofPakistan
ہیومن رائٹس کونسل آف آزاد جموں و کشمیر کا اہم بیان
آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں ہیومن رائٹس کونسل آف آزاد جموں و کشمیر عوام، میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ ایک تشویشناک رجحان کی جانب مبذول کرانا چاہتی ہے۔
گزشتہ چند روز سے بعض مشکوک اور بیرونِ ملک سے چلائے جانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے جعلی، گمراہ کن اور مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کردہ ویڈیوز اور مواد پھیلایا جا رہا ہے، جن کا مقصد کشمیری عوام اور پاکستانی عوام کے درمیان غلط فہمیاں، نفرت اور تقسیم پیدا کرنا ہے۔
ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ آزاد کشمیر میں جاری عوامی مطالبات اور احتجاجی سرگرمیوں کو پاکستان مخالف یا ریاستی اداروں کے خلاف تحریک کے طور پر پیش کرنا حقائق کے منافی اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا ہے۔ کشمیری عوام اور پاکستانی عوام مذہبی، تاریخی، ثقافتی اور خاندانی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور چند جعلی اکاؤنٹس یا مصنوعی ویڈیوز اس حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتیں۔
ہیومن رائٹس کونسل اس بات پر زور دیتی ہے کہ موجودہ صورتحال کو بیرونی عناصر کی جانب سے غلط رنگ دینے اور پاکستان و کشمیر کے درمیان نفرت پیدا کرنے کی ہر کوشش قابلِ مذمت ہے۔ ایسے عناصر کا مقصد نہ کشمیری عوام کا بھلا ہے اور نہ ہی خطے میں امن و استحکام، بلکہ وہ صرف انتشار، بداعتمادی اور تقسیم کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
ہم تمام شہریوں، صحافیوں، سوشل میڈیا صارفین اور رائے ساز شخصیات سے اپیل کرتے ہیں کہ کسی بھی ویڈیو، تصویر یا خبر کو شیئر کرنے سے قبل اس کی تصدیق ضرور کریں اور فیک نیوز، اے آئی سے تیار کردہ گمراہ کن مواد اور اشتعال انگیز پروپیگنڈے کا حصہ بننے سے گریز کریں۔
یہ وقت نفرت پھیلانے کا نہیں بلکہ اتحاد، تحمل، دانشمندی اور سچائی کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔
کشمیر اور پاکستان کے عوام کے درمیان محبت، بھائی چارے اور مشترکہ جدوجہد کا رشتہ کسی پروپیگنڈے سے کمزور نہیں کیا جا سکتا۔
*ہیومن رائٹس کونسل آف آزاد جموں و کشمیر‼️
@HRCPakistan@HamidMirPAK
📢 HRC-AJK Official Update
Human Rights Council of Azad Jammu & Kashmir has officially adopted its new logo. The new identity symbolizes our continued commitment to human rights, justice, peace, and the people of Azad Jammu & Kashmir.
#HRCAJK#NewLogo#HumanRights#AJK
کم عمر بچیوں کے کیس میں متضاد بیانات کئی سوالات اٹھا رہے ہیں۔
اگر کچھ نہیں ہوا تھا تو بچی نے میڈیا پر مبینہ تشدد کی بات کیوں کی؟ پولیس نے اُسے کس بنیاد پر حراست میں لیا اور پھر کیوں چھوڑ دیا؟
ہیومن رائٹس کونسل آف آزاد جموں و کشمیر شفاف تحقیقات اور اعلیٰ سطحی JIT کی تشکیل ‼️
ہیومن رائٹس کونسل آف آزاد جموں و کشمیر نے وزیر اعظم آزادکشمیر کو Child Labour Act 2019 پر عملدرآمد، کم عمر بچوں کے تحفظ اور حالیہ واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے خط ارسال کر دیا۔
معصوم بچوں کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
#ChildRights#StopChildLabour#AJK
بنوں حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
شہداء کے اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا۔
دہشتگردی انسانیت کے خلاف جرم ہے۔
#Bannu#HumanRights
کم عمر بچیوں کو گھریلو ملازمت، جھوٹے الزامات، دباؤ اور استحصال کا نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔
ہیومن رائٹس کونسل آف آزادجموں وکشمیر اس کیس کی شفاف تحقیقات اور تمام ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے۔
انصاف سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔
#HumanRights
کم عمر بچیوں کو والدین سے دور رکھنا اور اُن سے مشقت لینا Child Labour Act 2019 اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
شفاف تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔
#ChildRights#AJK
بچیوں کو بازیاب کروا لیا گیا۔
یہ عوامی آواز، میڈیا کی توجہ اور انصاف کے لئے اجتماعی جدوجہد کی کامیابی ہے۔
ہیومن رائٹس کونسل آف آزاد جموں و کشمیر ہر مظلوم کی آواز بنتی رہے گی۔
#HumanRights#AJK#Justice#HRCAJK