۱۱ اکتوبر کو پورے پاکستان سے لوگ صوابی انٹرچینج پر آئینگے۔ پورے پاکستان سے پارلیمینٹیرینز اور تنظیمی عہدیدار ورکرز کو صوابی انٹرچینج تک پہنچائے۔ کل سے کسی بھی طریقے سے اُن کا پہنچنا شروع کریں۔ تمام پاکستانی بھی اُسی دن پہنچے۔
۱۳ اکتوبر کو خیبرپختونخواہ کا پشاور ریجن، ملاکنڈ ریجن اور کوہاٹ ڈویژن بشمول کرک صوابی انٹرچینج پر پہنچے گا۔ تمام پارلیمینٹیرینز اور تنظیم کو میں نے ہدایت دے دی ہے کہ وہ ورکرز کو صوابی انٹرچینج پر پہنچائے۔
ہزارہ ریجن، بنوں ڈویژن اور ڈی آئی خان ڈویژن ۱۴ اکتوبر کو وہاں آئینگے جہاں ہم صوابی انٹرچینج سے آگے کا لائحۂ عمل دیں گے۔
انشاءاللہ ۱۴ اکتوبر کو ہم صوابی سے آگے پیش قدمی کریں گے۔
یہ میری مارکیٹ ہے ضلع ہرنائی میں
یہ میرے باپ دادا کے وقت کی جائیداد ہے
مگر آج ریاست نے میرے مارکیٹ کا راستہ بند کر دیا ہے
صرف اس لیئے کے میں پر امن مارچ کا حصہ ہوں شرکت کی ہے
آفریدی قوم واقعی غیرت مند اور مہمان نواز قوم ہے انہوں نے لانگ مارچ کے شرکاء کا بڑا خیال رکھا، ان لوگوں نے کل رات اپنا پورا ہوٹل لانگ مارچ کے شرکاء کیلئے خالی کرایا تھا
لانگ مارچ اٹک کیمپ: اٹک ہر طرح کے حالات میں عمران خان کے ساتھ کھڑا رہا ہے، ہر مشکل اور ہر آزمائش میں ہمیشہ صفِ اوّل میں! اٹک کے لوگ پُرامن اور وفا نبھانے والے ہیں۔
فورسز، ایجنسیاں میری بیٹی کے گھر کے باہر موجود ہیں۔ پوری آبادی کو تم نے پریشان کیا ہوا ہے۔ لوگوں کا کیا قصور ہے؟
میرے داماد، بیرسٹر شاہزیب ہاشمی، کو انہوں نے پاکستان ٹاؤن کی مسجد میں جانے اور نماز پڑھنے سے روک دیا ہے۔ جتھوں کی صورت میں آئی ایس آئی اور فورسز موجود ہیں۔ میرے داماد شاہد بہار کے کمرے کے باہر بیٹھے ہیں۔ جو دیواریں، جو گھر یہ گرا کر گئے ہیں، ان کے اوپر یہ دندناتے پھر رہے ہیں، جیسے کوئی بڑی چیز فتح کر لی ہے۔
میرے رشتہ دار مخدوم شاہد ہاشمی جو شہر میں رہتے ہیں ان کو فیض ٹاؤن سے اٹھا لیا ہے۔
دوسروں کو انتشاری کہنا بند کرو، تم خود انتشاری ٹولہ ہو۔
میں 9 نمبر چونگی کے ساتھ ہی ہوں، جب یہاں سے نکلوں گا، میری بیٹی آمنہ ہاشمی میری گاڑی چلائے گی۔ میں کسی اور کو نہیں کہتا۔ مجھے یا اُسے گرفتار کریں، مجھے پروا نہیں۔
میں تو پوری رات مخدوم رشید میں نہیں تھا۔ لیکن ہماری نمبر ون ایجنسی کی عقلِ کُل کو داد دیں۔ ISI نے پورے شہر کو ہراساں کیا ہے۔ میرے اور میرے رشتہ داروں کے گھروں کے دروازے توڑے ہیں۔ چھتوں پر چڑھے ہیں۔ اسی دانش کے ساتھ یہ ملک چلا رہے ہیں!
ابھی میری بیٹی اور داماد کے گھر جو کہ 9 نمبر چونگی کے ساتھ ہے وہاں پر پولیس کی ڈنڈہ بردار نفری اور پریزن وین موجود ہے۔ ابھی آئی ایس آئی اور لیڈی پولیس بھی پہنچ گئی ہے۔
مخدوم رشید، پورے شہر میں ISI دندناتی پھر رہی ہے۔ میرے رشتے دار جو مخدوم شہباز شاہ جو، بستر مرگ پر ہیں انہیں اٹھا لیا ہے۔ میرے ملازموں کو انکے گھروں سے اٹھا لیا ہے، میرے خاندان کے بچوں تک کو اٹھا لیا ہے! تمہارا زور صرف کمزور پر چلتا ہے؟
میرا جو کر سکتے ہو کر لو! میں تو نکلوں گا!
پنجاب کے دوستو! 🚨
اچھا مومنٹم بن چکا ہے۔ اسے مزید تقویت دیں۔ اپنے اپنے علاقے سے ٹولیوں کی شکل میں ہی صحیح مگر نکل آئیں۔ تاریخ کو بدلنے کا اچھا موقع ہے۔ شاباش جوانو!
میرے خلقے کا رسول زمان ایک غریب لڑکا جو کہ اسپیشل پرسن ہے جو بول بھی نہیں سکتا اور ہماری زبان میں بات کررہا ہے لیکن مجھے خود بھی سمجھ نہیں ارہی افسوس اس کو ٹی ٹی پی سے منسوب کیا جارہا ہے میڈیا میں موجود ٹاوٹس کس کو خوش کرنے کے لیے پختونوں کو دشت گردی سے جوڑ رہے ہیں جنہوں نے نام نہاد دشت گردی کے جنگ میں اپنی 80 ہزار بے گناہ شہید ہوئے ۔
🚨🚨 ان کا نام خورشید ہے پختون خواہ میں تحریک انصاف کا منسٹر ہے ان کا تعلق کرک سے ہے
دلیر اور نظریاتی انسان-- اج کرک میں جم غفیر انہوں نے نکالا ہے ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے