یہ کیسا شعور اور وژن ہے کہ ایک پارٹی کا چیئرمین اپنے بعد کوئی ایسی قیادت پیدا نہ کرسکا ج�� پارٹی کو سنبھال سکے؟ گزشتہ دو تین سال سے اپنے لیڈروں سے لے کر کارکنوں تک سب کو میپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی صاحب اور وحدتِ مسلمین کے علامہ ناصر عباس صاحب کے پیچھے لگا رکھا ہے۔
تمباکو کو باقاعدہ زرعی فصل کا درجہ دینے، کسانوں کے معاشی حقوق کے تحفظ اور مارکیٹ کے مسائل کے حل کے لیے سینیٹر ایمل ولی خان کی زیرِ صدارت قائمہ کمیٹی برائے سینیٹ کا اہم اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں تمباکو کاشت کرنے والے اضلاع کے کسانوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
ہری پور کا اسلام آباد کے ساتھ انضمام کا شوشہ اس لیے چھوڑا جا رہا ہے کہ مقصد بجلی نہیں، بلکہ تربیلا ڈیم میں تقریباً 800 ارب ڈالر مالیت کے سونے اور دیگر قیمتی دھاتوں کے ذخائر پر قبضہ کرنا ہے۔
انجینئر احسان اللہ خان
ترجمان اے این پی
#AyubKhanDoaba#ANP#IhsanUllahKhan
مجوزہ طور پر ہری پور کو خیبر پختونخوا سے الگ کرکے اسلام آباد میں شامل کرنے کی اطلاعات محض انتظامی تبدیلی کا معاملہ نہیں بلکہ صوبے کے آئینی، جغرافیائی، آبی اور مالی حقوق سے متعلق ایک نہایت سنجیدہ سوال ہے۔ہری پور اور صوابی دونوں تربیلا ڈیم سے جغرافیائی طور پر منسلک ہیں۔ تربیلا کی بجلی پیدا کرنے والی تنصیبات دریائے سندھ کے دونوں کناروں پر موجود ہیں۔ ایسے میں ہری پور کو صوبے سے الگ کرنے کی کسی بھی تجویز کے اثرات، خصوصاً آئین کے آرٹیکل 161(2) کے تحت خیبر پختونخوا کے خالص پن بجلی منافع کے حق پر، پہلے واضح کرنا ضروری ہے۔یہ سوال بھی اہم ہے کہ اس تبدیلی سے صوبے کے این ایف سی میں حصے، وسائل، آبادی، اراضی اور مستقبل کے ترقیاتی حقوق پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔خیبر پختونخوا کی جغرافیائی حدود میں تبدیلی صوبائی اسمبلی کی آئینی منظوری کے بغیر ممکن نہیں۔ آئین کا آرٹیکل 239(4) اس حوالے سے واضح ہے۔ہمارا مؤقف اصولی ہے: انتظامی اصلاحات عوام کی سہولت، بہتر حکمرانی اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے ہونی چاہئیں، نہ کہ صوبوں کے آئینی حقوق کو غیر یقینی بنانے کے لیے۔وفاقی حکومت کو چاہیے کہ ایسی کسی بھی تجویز کی تفصیلات، قانونی بنیاد اور مکمل مالی و آئینی اثرات عوام اور پارلیمان کے سامنے رکھے۔خیبر پختونخوا کی سرزمین، وسائل اور آئینی حقوق کا تحفظ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ان حقوق سے متعلق کوئی فیصلہ صوبے کے عوام اور ان کے آئینی نمائندوں کو نظرانداز کرکے نہیں کیا جا سکتا۔
عوام کا اصل مطالبہ نئے صوبے نہیں، بلکہ اپنے آئینی، سیاسی اور مالی حقوق، وسائل پر اختی��ر، انصاف، روزگار، تعلیم، صحت اور باعزت زندگی ہے۔ ان مطالبات کا جواب نئی سرحدیں کھینچنا نہیں، بلکہ موجودہ نظام میں حقیقی اصلاحات، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور وسائل کی منصفانہ تقسیم ہے۔
اے این پی صوبے کے معدنی وسائل اور تقسیم کے معاملے پر اپنے مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔
سینیٹر ایمل ولی خان
مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی
#ANP#AimalWaliKhan#AyubKhanDoaba
گورنر فیصل کریم کنڈی کے بیان پر ترجمان اے این پی @ANPSpox کا جواب :
قومیت اور شہریت میں فرق سمجھیں۔ پشتون قوم کی تاریخ موجودہ ریاستی سرحدوں سے کہیں قدیم ہے۔ کابل میں گھر بنانے یا اسلام آباد میں رہنے سے کسی کی قومیت تبدیل نہیں ہوتی۔ پشتون قوم پرستی کسی دوسرے ملک کی شہریت۔۔۔
سائله ده منم چې ستا شړئ شلول آسان دي
خو شال به پکې بیلی د شالونو سوکیدار!
We stand with Aimal Wali Khan. Stay strong, Mr. President! ✊
#AyubKhanDoaba#AimalWaliKhan#ANP
It is striking that you would suggest imprisoning my family; such a claim lacks logic. I advise you to focus on your own concerns instead of trying to cast me as a victim. This effort will fail. My sisters and my wife have no political role; suggesting otherwise is unreasonable. I will handle my own challenges and, God willing, do so with dignity. You ought to stay dedicated to your own goals and ambitions.
اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مرشد گراؤنڈ میں مسٹر پتلو اتنی مقبولیت بھی نہیں رکھتے۔ فیس بک کی بات الگ ہے!
عادل حسین پکھلوی
صدر اے این پی مانسہرہ
#ANP#AyubKhanDoaba#mansehrahazara#Hazara#PTI