رمضان المبارک کے آخری لمحات میں یہ دعا ضرور سماعت فرمائیں
مدینہ منورہ مسجد نبوی میں ختم قرآن مجید کی وہ دعا جس نے لاکھوں لوگوں کو رولا دیا ۔۔۔۔ اللہ تعالی کی حمد اور رمضان المبارک میں اللہ کے بندوں کا رب کے سامنے عاجزی سے گڑ گڑانا ۔ اسلام کی وہ نعمت جس پر یقینا ہر مسلمان کو خوش ہونا چاہیے !!
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
میرے گھر اور میرے منبر کے درمیان کی زمین جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے اور میرا منبر قیامت کے دن میرے حوض پر ہو گا۔
(صحیح بخاری ، ١١٩٦)
ذرا تصور کریں کہ خانہ کعبہ میں ہر نماز کے بعد یہ روزانہ کا معمول ہے۔ خدا ان کو سلامت رکھے! وہ کتنے خوش قسمت ہیں کہ وہ ایسا انعام پاتے ہیں، جس کی ہر ایک خواہش ہوتی ہے۔
ماضی کی ایک یادگار جھلک ✨
یہ ویڈیو مدینہ منورہ کے اس سنہرے دور کی ہے جب مسجدِ نبوی میں مخصوص سرخ قالین اور سرخ تھرماس ہوا کرتے تھے۔
یہ منظر 1993 کی تزئین و آرائش سے پہلے کا ہے، جو سادگی اور روحانیت کا ایک شاہکار نمونہ ہے۔
اللہ ہم سب کو اس در کی بار بار حاضری نصیب فرمائے 🤲
اللہ کے وہ صفاتی نام جو آپ کی تقدیر بدل سکتے ہیں
دل کی بے چینی سے لے کر دعا کی قبولیت تک، ہر دروازہ اللہ کے ناموں سے کھلتا ہے۔
اسمائے الٰہی اور ان کی فضیلت
یا سَلامُ: جب دل بہت بے چین ہو جائے اور سکون کہیں نظر نہ آئے۔ اے سلامتی کے مالک! میرے دل کو اطمینان عطا فرما۔
یا جَبَّارُ: جب دل ٹوٹ جائے اور زخم بھرنے ہی نہ پائیں۔ اے زخموں کو جوڑنے والے! میرے ٹوٹے دل کو اپنے کرم سے جوڑ دے۔
یا رَزَّاقُ: جب رزق کی تنگی ہو اور محنت کے باوجود برکت نہ ہو۔ اے رزق عطا کرنے والے! میرے لیے غیب کے دروازے کھول دے
یا مُجِیبُ: جب کوئی دعا طویل عرصے سے قبول نہ ہو رہی ہو۔ اے دعا سننے والے! میری پکار قبول فرما لے۔
یا وَدُودُ: جب محبت رشتوں میں کم ہو جائے اور تنہائی دل کو چبھنے لگے۔ اے بے انتہا محبت کرنے والے! میرے دل پر اپنی رحمت اور محبت اتار دے۔
یا حَفِیظُ: جب خوف، ڈر اور بے یقینی زندگی پر طاری ہو جائے۔ اے حفاظت فرمانے والے! مجھے ہر شر اور آفت سے محفوظ رکھ۔
یا فَتَّاحُ: جب راستے بند ہوں اور کوئی موقع، کوئی حل نظر نہ آئے۔ اے دروازے کھولنے والے! میرے لیے آسانیاں اور کامیابی کے دروازے کھول دے۔
یا شَافِی: جب بیماری لمبی ہو جائے اور طاقت ختم ہونے لگے۔ اے شفا دینے والے! میرے جسم و روح کو مکمل شفا عطا فرما
کبھی کبھی نماز کے بعد اس طرح دعا کر کے دیکھیں!
اے اللہ! میرے پاس دکھانے کے لیے کچھ نہیں، لیکن مجھے امید ہے کہ میری کوئی ایک نیکی تجھے پسند آ گئی ہوگی، حالانکہ میرے پاس زیادہ تر تو گناہ ہی ہیں
اے اللہ! مجھے بھلائی میں اس قدر مصروف کر دے کہ میں غم کو بھول جاؤں۔ مجھے تھکن سے دور رکھ، یہاں تک کہ میں تیری نعمتوں پر شکر گزار بن جاؤں
اے اللہ! اگر واقعی میری دعائیں ان گناہوں کی وجہ سے رکی ہوئی ہیں جو میں نے کیے، تو مجھے معاف فرما دے اور میرے گناہ مٹا دے، میرے مالک۔اے اللہ! اپنے بندے کو دکھا دے کہ یہ زندگی کتنی خوبصورت ہے اور کتنی آسان ہے
اے اللہ! اگر میرا رزق آسمانوں میں ہے تو اسے اتار دے، اگر زمین میں ہے تو اسے نکال دے، اگر مشکل ہے تو اسے آسان کر دے، اور اگر وہ حرام ہے تو اسے پاک کر دے۔
(حدیثِ مبارکہ):
اسے ضرور شیئر کریں، کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"جو شخص کسی کو ہدایت کی طرف بلائے، تو اسے ان سب لوگوں کے برابر ثواب ملتا ہے جو اس کی پیروی کرتے ہیں، اور ان کے اجر میں سے کچھ بھی کم نہیں کیا جاتا۔"
(صحیح مسلم، حدیث: 2674)
یہ ویڈیو میں نے کل بنائی تھی کیونکہ بہت سے لوگ نزلہ زکام اور عام کھانسی میں بھی بہت پریشان اور ذہنی طور پر خود کو بیمار سمجھ کر شدید دباو کا شکار ہیں
شاید اس ویڈیو سے ہی کچھ لوگوں کی مدد ہو جائے
پاکستان میں اس وقت "سینیٹائزر" کی قلت ہے جن لوگوں کو فوری طور پر یہ نہ مل سکے وہ " ڈیٹول " کو پانی میں ملا کر محلول بنا کر چھوٹی چھوٹی پلاسٹک کی بوتلوں کی شکل میں اپنی جیب میں رکھیں اور اسے بطور "سینیٹائزر" استعمال کرسکتے ہیں ۔۔ اللہ شافی ۔۔