میرے والد مخدوم شاہ محمود قریشی صاحب اور ڈاکٹر یاسمین راشد صاحبہ کی زندگی اور خیریت سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں مکمل طور پر جھوٹی، بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔
کل جیل ٹرائل کے موقع پر میری ان سے ملاقات ہوئی۔ الحمدللہ، دونوں خیریت سے ہیں۔
اگرچہ تین سالہ ناحق قید کے دوران مخدوم شاہ محمود قریشی صاحب، ڈاکٹر یاسمین راشد صاحبہ، اعجاز چوہدری صاحب،میاں محمود الرشید صاحب اور عمر سرفراز چیمہ صاحب کو متعدد جسمانی و ذہنی تکالیف کا سامنا رہا ہے، لیکن وہ آج بھی ہمت، استقامت اور حوصلے کے ساتھ ثابت قدم ہیں اور حق و سچ کے مؤقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔
عوام سے گزارش ہے کہ افواہوں اور غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور ان تمام رہنماؤں کی صحت، سلامتی اور جلد صحت یابی کے لیے دعا گو رہیں۔
@SMQureshiPTI
مجھے اسمبلی فلور پر بجٹ تقریر مکمل کرنے کہ موقع نہیں مل سکا اس لیے اپنی گزارشات ٹویٹ کے ذریعے عوام تک پہنچاؤں گا.
وزیرِاعظم کی جانب سے Charter of Democracy اور Charter of Economy کی بات اپنی جگہ، مگر پاکستان کو سب سے پہلے “Charter of Pakistan” میثاق پاکستان کی ضرورت ہے۔
جب تک ہمارے لیڈر عمران خان، شاہ محمود قریشی و دیگر قائدین و کارکنان کے ساتھ ناانصافیوں کا ازالہ، پاکستان تحریک انصاف کو سیاسی آزادی اور تمام سیاسی قوتوں کو برابر کی شمولیت نہیں ملتی، تب تک کوئی بھی Charter محض نعرہ رہے گا۔
معاشی استحکام ہمیشہ سیاسی استحکام سے آتاہے۔ آئین، قانون کی بالادستی، قومی مفاہمت اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت ہی پاکستان کو آگے لے جا سکتی ہے۔
@PTIofficial@ImranKhanPTI@SMQureshiPTI
Heatstroke?
Perhaps multan is too hot for some to handle, with temperatures rising to 45 degrees celsius. 45 is just not a lucky number for the young Gillani it seems.
Quick fact check: Musa Gillani lost NA 151 on the 8th of February 2024. Form 45s were forged and results changed at 41 polling stations. A tribunal hearing is pending but Mr Gillani's lawyer is unavailable for the hearings.
Imran Khan doesn't need to contest against Musa when I have and can beat him in a free & fair election any day.
Vice Chairman PTI & Former Foreign Minister Makhdoom @SMQureshiPTI remains a symbol of loyalty, courage and steadfastness.
The struggle for justice continues.
#ReleaseSMQ#ReleaseImranKhan
Makhdoom Shah Mahmood Qureshi chose the hardships of jail over compromising his soul. He stood by his leader Imran Khan when it mattered most, proving that principles are not for sale.
#Unbroken#ReleaseSMQ#1000DaysOfInjustice#ReleaseImranKhan
الحمدللہ، اللہ کے فضل و کرم سے مجھے بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے۔ اپنے صاحبزادے کا نام مخدومزادہ محمد اسماعیل حسین قریشی رکھا ہے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے دینِ متین کی خدمت، علم و تقویٰ اور اپنے اسلاف کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
اس خوشی کے موقع پر غوثیہ جماعت، مریدین، محبین اور تمام دوست و احباب کی دعاؤں اور محبت پر، اپنی، اپنے والد مخدوم شاہ محمود قریشی اور خانوادۂ قریشی کی جانب سے تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
مخدومزادہ زین حسین قریشی۔
@SMQureshiPTI
#HappyBirthdayMakhdoomZadaIsmailQureshi
اکثر مجھ پر تنقید ہوتی ہے کہ میں اڈیالہ جیل نہیں پہنچتا، مگر یہ بتانا ضروری ہے کہ کوٹ لکھپت میں بھی اسیر قائدین موجود ہیں جن کے لیے آواز اٹھانے والے بہت کم ہیں۔ اگر ہم اہلِ خانہ وہاں موجود نہ ہوں تو وہ بالکل تنہا رہ جائیں۔ ان کی قربانیوں کو تسلیم کرنا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ آج چونکہ اسلام آباد میں اسمبلی کا اجلاس تھا، اس لیے اڈیالہ کے باہر موجود ہوں۔
میں وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر تمام قائدین کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جو لاہور میں اسیران کے گھروں کے دورے کے موقع پر ہمارے گھر تشریف لائے، میرے والد مخدوم شاہ محمود قریشی کی خیریت دریافت کی، ان کی قربانیوں کو سراہا اور میری والدہ کی بھی عیادت کی۔ ان کا یہ دورہ ہمارے لیے باعثِ حوصلہ اور تقویت کا سبب ہے۔
@SMQureshiPTI
شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں چھ مقدمات میں ابھی رہتی ہیں ان کی رہائی تب ہو گی جب یہ ضمانتیں منظور ہوگی ،شاہ محمود قریشی نے عمران خان نے وفا نبھائی ،سلامت رہو شاہ صاحب .
میں اللّٰہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ آج میرے والد، مخدوم شاہ محمود قریشی، لاہور کے ایک جھوٹے 9 مئی کیس سے باعزت بری ہوئے۔
مگر اس خوشی کے ساتھ دل ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، محمود الرشید اور دیگر بےگناہ رہنماؤں کی غیرمنصفانہ سزاؤں پر بوجھل ہے۔
پورے پاکستان کو علم ہے کہ 9 مئی کو وہ اپنی اہلیہ (میری والدہ) کے علاج کے لیے کراچی کے ہسپتال میں موجود تھے۔ اس سچ کو ثابت کرنے کے لیے وہ دو سال کی قید کاٹ چکے ہیں۔ باقی مقدمات کے ٹرائلز جاری ہیں۔
اس کیس میں انہوں نے عدالت میں قرآن پاک پر حلف دیا، خود قرآن پاک ساتھ لائے، اور پراسیکیوشن کو بھی حلف کا چیلنج دیا مگر وہ جھوٹے تھے، نہ حلف اٹھا سکے، نہ عدالت میں ٹھہر سکے۔ مخدوم @SMQureshiPTI صاحب نے ہمیشہ اصول اور نظریے کی سیاست کی چاہے وہ سائفر کیس میں ۱۰ سال کی سزا ہو یا آج کی بریت، اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا اور آج بھی انہی اصولوں پر ڈٹ کر کھڑے ہیں، دعا ہے انکی اور دیگر تمام اسیران کی جلد بیگناہی ثابت ہو اور سب با عزت بری ہوں۔
اس موقع پر میں ان تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمارا ساتھ دیا، خصوصاً ہماری وکلا کی ٹیم، برہان معظم،@taimur_malik ، رانا مدثر اور تمام کارکنان جو ڈٹ کے کھڑے ہیں۔
@PTIofficial
دو برس سے ہمارے قائد، عمران خان، قید کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں مگر ان کا نظریہ آج بھی زندہ ہے، متحرک ہے، اور ناقابلِ شکست ہے۔
عمران خان نے نہ صرف پاکستان تحریکِ انصاف کی بنیاد رکھی، بلکہ اسے اپنے لہو، اپنے عزم اور اپنی قربانیوں سے پروان چڑھایا۔ ہم سب اس جدوجہد کے گواہ ہیں، ان کی بصیرت، اصول پسندی اور عوامی طاقت کی گواہی تاریخ دے گی۔
میرا اپنا خاندان بھی اسی راستے پر گامزن ہے۔ میرے والد، شاہ محمود قریشی، گزشتہ دو برس سے ناحق قید میں ہیں۔ ان دو برسوں میں ہم نے تکلیفیں بھی سہیں، آزمائشیں بھی دیکھیں، مگر اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اور وفاداری کو ہر قیمت پر مقدم رکھا۔
میرے بارے میں بھی جان بوجھ کر غلط فہمیاں اور بے بنیاد الزامات پھیلائے جا رہے ہیں خصوصاً یہ پروپیگنڈہ کہ میں نے 26ویں آئینی ترمیم میں ووٹ ڈالا۔میں واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ یہ سراسر جھوٹ ہے، نہ میں نے وہ ووٹ ڈالا، اور نہ ہی اُس دن اسمبلی میں موجود تھا۔
سچ کو جتنا دبانے کی کوشش کی جائے، وہ اُتنی ہی شدت سے سامنے آتا ہے۔تب تک، میں خاموش ہوں، کیونکہ میرا لیڈر، عمران خان، حقیقت جانتا ہے۔
مجھے یقین ہے جب وہ سرخرو ہو کر باہر آئیں گے، یہ سارا پروپیگنڈا خود ہی دم توڑ دے گا کیونکہ سچ اُن کو معلوم ہے، اور حق کی طاقت کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا۔
جیسا کہ تاریخ نے ہمیشہ ثابت کیا ہے:
“حق دبایا جا سکتا ہے، شکست نہیں دی جا سکتی۔”
ان شاء اللہ وہ دن ضرور آئے گا، جب عمران خان سرخرو ہوں گے، سچ فتح پائے گا، اور پاکستان میں ایک بار پھر امید، انصاف اور حقیقی آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔
میں 30 اکتوبر 2011 کو مینارِ پاکستان کے تاریخی جلسے کے وقت سے اپنے قائد عمران خان کے شانہ بشانہ موجود ہوں، اور ان شاء اللہ ہمیشہ رہوں گا۔
ہم نے اس تحریک کو صرف الفاظ سے نہیں، بلکہ قربانی، اصول اور عزم سے سینچا ہے۔
ہم پاکستان تحریکِ انصاف کا حصہ تھے، ہیں، اور ان شاء اللہ رہیں گے۔
@ImranKhanPTI@SMQureshiPTI@PTIofficial
" ناکردہ گناہوں کی سزا پارہے ہیں، پھر بھی مسکرا رہے ہیں
اے عدل وانصاف پھر بھی تجھ سے امید لگارہے ہیں"
آج لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان صاحب کی ضمانت کیلیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سلمان صفدر صاحب نے دفاع میں اختتامی دلائل پیش کیے۔ سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔ جبکہ کل پراسیکیوشن اپنے حتمی دلائل پیش کرے گا۔
سماعت کے موقع پر جنوبی پنجاب سمیت پنجاب بھر سے ٹکٹ ہولڈرز نے بھرپور شرکت کی۔
We Salute and thank the brave martyrs of last night's Indian drone attack on Bholari Air Base, Sindh.
Squadron Leader Usman Yousaf Shaheed in addition to 4 additional shaheeds whose names have yet to be released by PAF.
Your sacrifice will never be forgotten. May the almighty grant them the highest place in Jannat ul Firdous and give their families sabr.
We are forever in your debt!
فلک میری بہن؛ ریکارڈ کی درستگی کیلئے کہنا چاہتی ہوں کہ، پہلی بات زین نے 26 ترمیم میں ووٹ نہیں دیا اور نہ ہی اس کا کوئی ثبوت ہے۔ آپ لوگوں نے بھرپور کمپئن چلائی نہ صرف زین پر بلکہ میرے خلاف بھی اور میرے والد پر انگلی اٹھائی جو 600 دن سے زائد عرصہ سے قیدِ تنہائی میں پابندِ سلاسل ہیں۔
جہاں تک سندھ یا عمرکوٹ کا تعلق ہے تو وہاں پر غوثیہ جماعت کا کثیر ووٹ بینک ہے جس کے سجادہ نشین میرے والد ہیں۔ شاہ صاحب قید میں ہیں مگر اپنی جماعت سے مُخلص ہیں۔ ہم اسے اپنا فرض سمجھتے ہیں کے ہم PTI کے کینڈیڈیٹ لالچند مالہی صاحب کو سپورٹ کریں اور اسی لیے زین نے عمرکوٹ سے تعلق رکھنے والے غوثیہ جماعت کے ووٹرز کو لالچند مالہی کو ووٹ دینے کی ہدایت کی۔