the world rewards those who are motivated and high-performing, often associating them with success, confidence, and a drive for continuous improvement.
زمانے کے چلن سے برسرِ پیکار عورت ہوں
سو ہر اک مرحلے پر جبر سے دوچار عورت ہوں
مرے اندر نمو پاتی ہیں آنے والی نسلیں بھی
خدا کے بعد میں تخلیق کا کردار عورت ہوں
اگر تم دنیا کے خلاف جاؤگے تو تمہیں مار دینگے اور اگر تم دنیا کے ساتھ بھی رہوگے تب بھی تمہیں مار دینگے اور خدا نے بھی تمہیں مرنے کے لئے چھوڑا ہے لہذا تم بھی جینے سے بہتر ہے کے مر جاو۔
واجہ
دردے سفر جانا ہے کبھی یہاں تو کبھی وہاں.
راستہ عاشقانا ہے کبھی یہاں تو کبھی وہاں.
ہو سکے روک جانا مگر مجھے جانے دینا
منزلوں کو پانا ہے کبھی یہاں تو کبھی وہاں.
روشنی سے تیاگ اندھیروں میں ہے آزاد
مسکراتا پروانہ ہے کبھی یہاں تو کبھی وہاں۔
واجہ۔
جب قرب تکلیف دینے لگے تو دوری اختیار کرنا بُرا نہیں ہوتا۔
یہ نفرت نہیں... ایک وقفہ ہوتا ہے.
دل کو بچانے،سانس لینے،اور خود کو دوبارہ جوڑنے کا۔
چراغ روشنی بھی دیتا ہے،
مگر حد سے قربت پروانے کو جلا دیتی ہے۔
سمندر سیراب بھی کرتا ہے،
مگر گہرائی میں لے جا کر ڈبو بھی سکتا ہے۔
آنکھیں ہی ملاتی ہیں زمانے میں دلوں کو
انجان ہیں ہم تم اگر انجان ہیں آنکھیں
لب کچھ بھی کہیں اس سے حقیقت نہیں کھلتی
انسان کے سچ جھوٹ کی پہچان ہیں آنکھیں
ساحر لدھیانوی۔
اٹھ مری جان مرے ساتھ ہی چلنا ہے تجھے
قلب ماحول میں لرزاں شرر جنگ ہیں آج
حوصلے وقت کے اور زیست کے یک رنگ ہیں آج
آبگینوں میں تپاں ولولۂ سنگ ہیں آج
حسن اور عشق ہم آواز و ہم آہنگ ہیں آج
جس میں جلتا ہوں اسی آگ میں جلنا ہے تجھے
اٹھ مری جان مرے ساتھ ہی چلنا ہے تجھے
مُجھے امی کا خُدا پَسند ہے، ابو کہتے تھے کہ خُدا مارتا ہے، جلاتا ہے اور دوزخ میں ڈالتا ہے مگر اَمی کہتی تھی کہ خدا مہربان ہے، بخشتا ہے اور بچاتا ہے
~ میکسم گورکی